خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ حکومت خلائی سیاحت کے مستقبل کے حصول کے لیے گھریلو صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے


اسرو نے مائع پروپیلنٹ اسٹیج بوسٹر پر موجود ذیلی مداری خلائی سیاحتی مشن کے لیے عمل پذیری سے متعلق چند مطالعے بھی کیے ہیں

Posted On: 02 FEB 2023 5:58PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ حکومت خلائی سیاحت کے مستقبل کے حصول کے لیے گھریلو صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اسرو نے مائع پروپیلنٹ اسٹیج بوسٹر پر ایک ذیلی مداری خلائی سیاحتی مشن کے لیے عمل پذیری سے متعلق چند مطالعے بھی کیے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ہندوستان کے پہلے انسانی خلائی پرواز کے پروگرام گگن یان کے ذریعے، اسرو مختلف ٹیکنالوجیوں کی ترقی میں مصروف ہے، جو انسانی خلائی مشنوں کے لیے ضروری تعمیراتی اقدام ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ گگن یان پروگرام کا مقصد زمین کے نچلے مدار تک انسانی خلائی پرواز کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گگن یان مشن کی تکمیل کے بعد مستقبل کے مشن کو شروع کیا جائے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1136

 


(Release ID: 1895866) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Kannada