محنت اور روزگار کی وزارت
روزگار سے متعلق جی 20 کے گروپ کی پہلی میٹنگ جودھپور میں جاری
Posted On:
02 FEB 2023 5:21PM by PIB Delhi
پینل میں شامل افراد نے ’عالمی ہنرمندی میں موجود خامیوں کو دور کرنے‘ پر تبادلہ خیال کیا، جو کہ میٹنگ کی ترجیحات میں شامل ہے
بات چیت نے مہارتوں کو آگے بڑھانے، مہارت کی درجہ بندی کو ہم آہنگ کرنے اور جامع عالمی مہارت کے منظر نامے کی ضرورت کے بارے میں نتیجہ خیز بصیرت فراہم کی
پینل نے مہارتوں کی ہم آہنگی اور مہارتوں اور سند کاری کو باہمی طور پر تسلیم کرنے سے متعلق بین الاقوامی مکالمے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا
ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے تحت، روزگار سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 4-2 فروری، 2023 کو جودھپور میں منعقد کی جا رہی ہے۔ روزگار سے متعلق اس ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کی بات چیت کی قیادت وزارت محنت اور روزگار کر رہی ہے۔ اس گروپ کے پاس ترجیحی محنت، روزگار اور سماجی مسائل سے نمٹنے کا مینڈیٹ ہے۔
وزارت محنت اور روزگار کی طرف سے آج ’’عالمی مہارتوں اور قابلیت کی ہم آہنگی کے لیے حکمت عملیوں کی کھوج اور مشترکہ ہنر کی درجہ بندی کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے‘‘ پر ایک پینل بحث کا اہتمام کیا گیا۔ پینل میں شامل لوگوں نے ہندوستانی صدارت کی طرف سے روزگار کے اس ورکنگ گروپ کے لیے منتخب کردہ ترجیحی شعبہ یعنی ’’عالمی ہنرمندیوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔
اس مباحثے کی صدارت اور نظامت جناب اتل کمار تیواری، سکریٹری برائے ہنر مندی اور صنعت کاری کی وزارت نے کی، جنہوں نے اس تقریب کے لیے بصیرت انگیز رہنمائی فراہم کی۔ پینل متعلقہ شعبے کے ممتاز رہنماؤں پر مشتمل تھا، جیسے کہ جناب مختار عزیز، اہلیت، معیار کاری اور تربیتی پروگراموں کے ڈائریکٹر، جمہوریہ انڈونیشیا کی افرادی قوت کی وزارت؛ جناب اسٹیفانو اسکارپیٹا، ڈائریکٹر برائے روزگار، محنت اور سماجی امور، تنظیم برائے اقتصادی تعاون اور ترقی أاو ای سی ڈی)؛ نیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی فورم (این ای ٹی ایف) کے چیئرمین، انل ڈی سہسر بدھے؛ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) میں ہنر اور روزگار کی ماہر محترمہ کرسٹین ہوفمین، اور ٹیم لیز کے وائس چیئرمین جناب منیش سبھروال۔
جی 20 ممالک کے مندوبین، مہمان ممالک، بین الاقوامی اور قومی تنظیموں اور دیگر ممتاز بین الاقوامی اور قومی ماہرین نے بحث میں شرکت کی۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے کئی اداروں کے افسران، صنعتی اداروں کے نمائندوں، اکیڈمی اور لیبر-20 انگیجمنٹ گروپ کے چیئر نے بھی شرکت کی۔
پینل ڈسکشن میں مہارت کی کمی، فاضلیت اور عدم مماثلت کے عالمی رجحانات پر توجہ مرکوز کی گئی اور ان مہارتوں کی کمی کو پورا کرنے، عالمی مہارتوں اور قابلیت کی ہم آہنگی کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ تیار کرنے کے ذرائع پر غور کیا گیا۔پینل میں شامل ماہرین کے متنوع نقطہ نظر اور مہارت نے مہارتوں اور قابلیت کی ہم آہنگی کی کوششوں کی موجودہ حالت کا ایک جائزہ فراہم کیا اور مہارت کی درجہ بندی کو مزید اونچائی پر لے جانے اور ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر ایک پرکشش بحث کا باعث بنا۔
بات چیت نے مہارتوں اور قابلیت کے شعبے کو آگے بڑھانے اور زیادہ ہم آہنگ اور جامع عالمی مہارت کے منظر نامے کی تشکیل کی ضرورت پر نتیجہ خیز بصیرت فراہم کی۔ چیئر نے مہارتوں اور سند کاری کے بارے میں باہمی طور پر تسلیم کرنے سے متعلق بین الاقوامی مکالمے اور مہارتوں کی ہم آہنگی اور دو طرفہ/کثیر طرفہ شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پینل کی سفارشات کا خلاصہ پیش کیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1133
(Release ID: 1895835)
Visitor Counter : 137