ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایمنے دہلی کے مجموعی اےکیو آئی میں خاطر خواہ اور مسلسل  سدھار کے پیش نظر ، ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا


آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئی  میں آنے والے دنوں میں دہلی کے مجموعی اے کیو آئی  کے’معتدل ‘زمرے میں رہنے کی نشاندہی  کی گئی ہے

دہلی-این سی آر کے مجموعی اے کیو آئی میں بہتری  اور سدھارکے اس رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے،  جی آر اے پی کی  ذیلی کمیٹی نے  پورے این سی آر میں ،جی آر اے پی (’بہت ناقص‘ اے کیو آئی) کے مرحلے-II کے تحت کی جانے والی  کارروائیوں کو فوری  طورپر منسوخ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے

این سی آر میں مرحلہ-1 کے تحت تصور کیے گئے تمام اقدامات جاری رہیں گے اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ  ان پر دل جمعی کے ساتھ  عمل درآمدکیا جائےگا

Posted On: 01 FEB 2023 8:18PM by PIB Delhi

  آلودگی  پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ (سی پی سی بی) کی طرف سے آج  فراہم کردہ  4 پی ایم   اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق، 30.01.2023 کے بعد سے  دہلی کی ہوا کا مجموعی  معیار آج کل 207 سے بہتر ہوکر 164 تک  پہنچ گیا ہے۔پچھلے کچھ دنوں میں دہلی کی ہوا کے مجموعی  معیار کے انڈیکس اے کیو آئی میں اس بہتری اور سدھار کے پیش نظر اورآئی آئی ٹی ایم اور آئی ایم ڈی کی طرف سے موسمیاتی اورموسم  سے متعلق پیش گوئیوں پر غور کرتے ہوئے، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں  ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق  کمیشن کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت کارروائیاں کرنے کی ذیلی کمیٹی نے آج ایک  میٹنگ کی جس میں ہوا کے موجودہ معیار سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ دہلی-این سی آر کے  ہوا کےمجموعی معیارکی شرائط  اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے، ذیلی کمیٹی نے  اس بات کو نوٹ کیا کہ آئی ایم ڈی اورآئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئیوں  سےآنے والے دنوں میں دہلی کے  ہوا کےمجموعی معیار اے کیو آئی کے ’انتہائی ناقص‘ زمرے میں آنے کا اشارہ نہیں  ملتا اوران کے ’معتدل ‘ زمرے میں  ہی رہنے کا امکان ہے ۔ اس لئے، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پورے این سی آر خطے میں، جی آر اے پی کے مرحلے-II کے تحت جاری پابندیوں میں نرمی کی جائے اور فوری  طورپر اسے واپس لے لیا جائے۔

دہلی  کے مجموعی اے کیو آئی میں خاطر خواہ سدھار ہوا ہےاور یہ  30.01.2023 کو 207 (’خراب‘زمرہ) کی سطح سے بہتر ہوکر  31.01.2023 کو 192 (’معتدل‘ زمرہ کے  بالائی آخر) تک پہنچ گیاہےجبکہ آج (01.02.2023) کوریکارڈکی گئی 164 (’معتدل‘زمرہ) کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

جی آر اے پی کےتحت کارروائیاں کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی کے سابقہ فیصلوں کی بنیاد پر،جی آر اے پی کے مرحلہ-II تک احتیاطی اورپابندی والی کارروائیاں پہلے سے ہی  جاری ہیں ،جنہیں مرحلہ-I کے لیے  بمو جب آرڈر مورخہ 5 اکتوبر 2022 کے حکم کے مطابق اورمرحلہ-II کے لیے بموجب آرڈر مورخہ 19 اکتوبر 2022 کے توسط سے جاری کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ، جیسا کہ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی جانب سے ہوا کے معیار سے متعلق پیش گوئی کے تحت آنے والے دنوں میں دہلی کی ہوا میں مزید کسی بھی قسم کی خرابی کا اشارہ نہیں ملتا اور ہوا کی اچھی رفتار اور بہترین وینٹیلیشن انڈیکس کی وجہ سے آلودگی  پیدا کرنے والے ذرات ختم کرنے کے لئے حالات انتہائی سازگار ہیں،اس کے مطابق ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ  جی آر اے پی کے مرحلہ-II کے تحت  اقدامات کے نفاذ کی غرض سے مورخہ 19 اکتوبر 2022 کو جاری کردہ حکم نامہ کو  فوری طور پر منسوخ  کردیا جائے ۔ تاہم جی آراےپی کے مرحلے-1 کے تحت تمام  اقدامات جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد،نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر میں ہوا کامجموعی معیار مزید خراب نہ ہونے پائے۔

اس کے علاوہ ، کمیشن ،این سی آر کے سبھی شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جی آر اے پی کے نفاذ اور عمل آوری میں تعاون کریں اور جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر میں درج  اقدامات پر عمل کریں۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ:

  • اپنی موٹر گاڑیوں / کاروں/ موٹر سائیکلوں /اسکوٹر وں وغیرہ کے انجنوں کو درست حالت میں رکھیں۔
  • موٹرگاڑیوں کے ٹائروں میں ہوا کا مناسب دباؤ برقرار رکھیں۔
  • اپنی  موٹرگاڑیوں کے پی یو سی سرٹیفکیٹس کو تازہ ترین رکھیں۔
  • اپنی موٹر گاڑی کوغیر مستعمل نہ رکھیں ، سرخ بتیوں پر اپنی موٹر گاڑیوں کے انجن بھی بند کر دیں۔
  • کھلی جگہوں پر فضلے/کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے نہ لگائیں۔
  • 311 ایپ، گرین دہلی ایپ اور سمیر ایپ وغیرہ کے ذریعہ فضائی آلودگی سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔

این سی آر اور ڈی پی سی سی کے جی آر اے پی اور آلودگی پر کنٹرول سے متعلق بورڈز (پی سی بیز) کے تحت اقدامات کو لاگو کرنے کے لیے ذمہ دار مختلف ایجنسیوں کو بھی  صلاح دی گئی ہے کہ وہ پورے این سی آر میں جی آر اے پی کے تحت مرحلہ-1 کے  تحت تمام اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

کمیشن آنے والے دنوں میں ہوا کے معیار سے متعلق منظر نامے پر گہری نظر رکھے گا اور اسی کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے گا۔جی آر اے پی کا نظرثانی شدہ پروگرام کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور caqm.nic.in کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

*************

 

ش ح۔ ع م  ۔ م ش

U. No.1114


(Release ID: 1895696) Visitor Counter : 128


Read this release in: English