شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے بجٹ کی تفصیلات
Posted On:
01 FEB 2023 11:00PM by PIB Delhi
وزیر خزانہ کے ذریعہ یکم فروری 2023 کو پیش کردہ بجٹ نے مالی سال 2023-24 کے دوران شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر ) کے لیے بہت زیادہ مالی اخراجات فراہم کیے ہیں۔
شمال مشرقی خطہ (این ای آر) میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ، شمال مشرقی خطے میں سرمائے کے اخراجات کو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
این ای آر میں ایس ٹی اور ایس سی کمیونٹیز اور خواتین اور نوجوانوں کی روزی روٹی پر خصوصی توجہ والے اقدامات کی حمایت کے لیے اضافی فنڈ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
ایم ڈی او این ای آر اسکیم کے حساب سے مصارف میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے این ای آر میں انفراسٹرکچر، سماجی ترقی اور معاش کے شعبوں میں اثر بڑھے گا۔
اس کے علاوہ این ای آر میں مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کی طرف سے 10 فیصد جی بی ایس کی شرائط کے مطابق مختص کیے جانے والے فنڈز کی مقدار میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ این ای آر میں جاری بنیادی ڈھانچے کے کچھ بڑے پروجیکٹ جیسے کیپٹل کنیکٹیویٹی روڈز اور ریل لائنز، ایئر کنیکٹیویٹی، پاور، ٹیلی کام، پیٹرولیم اور قدرتی گیس وغیرہ کے لیے 10فیصد جی بی ایس کے تحت فنانس کیا جاتا ہے۔
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت سے متعلق بجٹ کے اعلانات کے نمایاں پہلو حسب ذیل ہیں۔
- مالی سال 24-2023 کے دوران ایم ڈی او این ای آر کے بجٹ اخراجات میں ایک مرحلہ وار اضافہ ہوا ہے۔ کل بی ای2024-2023 میں مختص روپے 5892.00 کروڑ ، آر ای 2022-23 کے لئے مختص روپے 2755.05سے دو گنا زیادہ (~ 114 فیصد سے زیادہ) ہے۔
- بی ای 2023-24 میں 5892.00 کروڑ روپے کے اس مصارف میں سے، 4093.25 کروڑ روپے (~70 فیصد) سرمائی اخراجات کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1,798.75 کروڑ میں سے مزید 1,324.03روپے ریونیو اخراجات کے لیے فراہم کئے گئے ہیں جو سرمائے کے اثاثوں کی تخلیق کے لیے بطور گرانٹ ہیں۔
- یہ ایم ڈی او این ای آر کے لیے سرمایہ کی نوعیت کے اخراجات کی سمت میں بی ای 24-2023 اخراجات کے طور پر 5,892.00 کروڑ میں سے 5,417.28 کروڑ (~92فیصد) روپے کی فراہمی کے مثل ہے۔
- بی ای میں سےقبائلی ذیلی منصوبہ (ٹی ایس پی) کے لیے مختص 24-2023 کے لئے اخراجات کو بڑھا کر1690.00 کروڑ یا ٹی ایس پی کیلئے آر ای 2022-23 کے مختص 839.95 کروڑروپے سے دو گنا زیادہ (~ 101 فیصد سے زیادہ)کر دیا گیا ہے۔
- بی ای میں سے شیڈول کاسٹ سب پلان (ایس سی ایس پی) کے لیے مختص 24-2023 کے لیے اخراجات کو بڑھا کر 488.00 کروڑ یا ایس سی ایس پی کیلئے 330.54 کروڑروپے کے آر ای 2022-23 کے مختص روپے سےتقریباً ڈیڑھ گنا (48 فیصد زیادہ)بڑھا دیا گیا ہے۔
- بنیادی ڈھانچے کیلئے ہدف شدہ شمال مشرقی خصوصی ڈھانچہ جاتی ترقی (این ای ایس آئی ڈی) اسکیم کے لیے کل بی ای 2023-2024 کے لیے مختص رقم 2,491.00 کروڑ ہے جو آرای 2022-23 کے مختص رقم 1,493.30 کروڑ (~ 67 فیصد زیادہ)سے بہت زیادہ ہے۔
- بنیادی ڈھانچے، سماجی ترقی اور ذریعہ معاش اور شمال مشرق کیلئے ہدف شدہ وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل (پی ایم ڈی ای وی آئی این ای)کی اسکیم کیلئے کل بی ای 2024-2023 کے لیے مختص کی گئی رقم 2,200.00 کروڑہے جو آر ای 23-2022 کیلئے 400.00 کروڑ کے مختص رقم سے ساڑھے چار گنا زیادہ ہے۔
- این ای سی کی مجموعی اور جامع ترقی، سماجی بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کی ہدف شدہ اسکیموں کے لیے کل بی ای 2024-2023کے لیے مختص رقم 800.00 کروڑ ہے، جو آر ای 2022-23 کے مختص 666.87 کروڑ روپئے سے (~20 فیصد سے زیادہ)زیادہ ہے۔
- یونین بجٹ 24-2023 اسٹیٹمنٹ-11 کے اخراجاتی پروفائل کے مطابق، این ای آر کے لیے 10فیصد جی بی ایس 94,679.53 کروڑ روپے (~ 31فیصد زیادہ)ہے جو 55 غیر مستثنی وزارتوں / محکموں کے 10فیصد جی بی ایس شیئر کے تحت آر ای 2022-23 کے لئے مختص رقم 72.540.28 کروڑ سے زیادہ ہے۔
- 15-2014 میں 24,819.18 کروڑ روپے کے اصل اخراجات کے مقابلے میں بی ای 2023-24 میں 10فیصد جی بی ایس کی فراہمی 71,860.35 کروڑ روپے کے اضافہ کو ظاہر کرتی ہے جو 15-2014 کے اصل اخراجات سے تقریباً تین گنا (~281 فیصد زیادہ) زیادہ ہے۔
- مجموعی طور پر15-2014 سے 22-2021 کی مدت میں 3,37,000 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ اس کے علاوہ 23-2022 میں 72,540.28 کروڑ روپے اور 24-2023 میں 94,679.53 کروڑ روپے کے متوقع مصارف کے ساتھ این ای آر میں 10 فیصد جی بی ایس کی شرط کے تحت مجموعی اخراجات 15-2014 سے 24-2023تک کی دہائی میں 5,00,000 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ع ح)
U.No. 1111
(Release ID: 1895693)
Visitor Counter : 142