وزارات ثقافت
مالی سال 24-2023 میں ثقافت کی وزارت کے لیے سالانہ اخراجات کو 12.97 فیصد بڑھا کر 3,399.65 کروڑ روپے کردیا گیا ہے
مرکزی طور پر محفوظ عمارتوں ،یادگاروں اورمقامات کے تحفظ اورانہیں محفوظ رکھنے اور اصل حالت میں برقرار رکھنے کی غرض سے اے ایس آئی کو 1102.83 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں
ثقافت کی وزارت کے لئے سال 2023 کے بجٹ میں ،عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے منتر ’’وکاس بھی وِراست بھی‘‘ کو مزید فروغ دیا گیا ہے: ثقافت، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی ، ڈونر کے مرکزی وزیر، جناب جی کے ریڈی
بھارت نے ، ایک لاکھ قدیم کندایا ثبت کئے ہوئے الفاظ کو ڈیجیٹل پر مبنی بنانے کے ساتھ ، پرانی کتابوں کے مطالعہ سے متعلق ایک ڈیجیٹل میوزیم یعنی کندایا ثبت کئے ہوئے الفاظ کے ذخیرہ (بھارت شری) کو ساجھا کیا ہے
مرکزی خود مختار اداروں کے لیے 1046.22 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں
Posted On:
01 FEB 2023 8:41PM by PIB Delhi
سال 24-2023 کے لئے وزارت ثقافت کے سالانہ بجٹ 3,399.65 کروڑ روپے ہےجبکہ سال 23-2022 کے بجٹ کے لیے 3,009.05 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔ مالی سال 24-2023کے سالانہ اخراجات مالی سال23-2022کے سالانہ اخراجات کے مقابلے 12.97 فیصد زیادہ ہیں۔
وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں، پہلے مرحلے میں، ایک لاکھ قدیم کندایا ثبت کئے ہوئے الفاظ کو ڈیجیٹل پر مبنی بنانے کے ساتھ ، پرانی کتابوں کے مطالعہ سے متعلق ایک ڈیجیٹل میوزیم یعنی کندایا ثبت کئے ہوئے الفاظ کے ذخیرہ (بھارت شری) کوقائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کا محکمہ آثار قدیمہ یعنی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا حیدرآبادمیں بھارت شری قائم کرے گا۔
ثقافت، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی ، ڈونر کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے کہا: ’’ ثقافت کی وزارت کے لئے سال 2023 کے مرکزی بجٹ میں ،عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے منتر ’’وکاس بھی وِراست بھی‘‘ کو مزید فروغ دیا گیا ہے ۔ میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے وزارت ثقافت کے بجٹ میں 13 فیصدکا اضافہ کیا ہے جو کہ اب3399.65 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔
سالانہ بجٹ کے کل اخراجات میں سے بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ اے ایس آئی کو مرکزی طور پر محفوظ عمارتوں ،یادگاروں کے تحفظ،حفاظت کرنے اور انہیں اصل حالت میں برقرار رکھنے اور قدیم عمارتوں،یادگاروں اور آثار قدیمہ سے متعلق مقامات کی کھدائیوں کے مقصد سے 1102.83 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ کے لئے مالی سال23- 2022 میں مختص کردہ رقم 1080.34 کروڑ روپے کے مقابلے میں مالی سال 24-2023 میں مختص کردہ رقم میں 2.08 فیصد کا اضافہ کرکے 1102.83 کروڑروپے کردیا گیا ہے۔
وزارت نے مرکزی خودمختار اداروں کیلئے 1046.22 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ جن میں اکادمیاں، میوزیم، لائبریریاں اور ہندوستان بھر کے دیگر ثقافتی ادارے شامل ہیں تاکہ ان کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی معاونت کی جائے۔ مالی سال24-2023 کے دوران کئے جانے والے ان اخراجات میں ، 2 منسلک دفاتر، 6 ماتحت دفاتر، 34 مرکزی خود مختار اداروں اور وزارت کی اسکیموں کے لیے بندوبست اور انتظامات شامل ہیں۔
مالی سال 24-2023 میں وزارت کی مرکزی شعبہ کی اسکیموں کے نفاذ کے لئے مختص رقم میں 650.74 کروڑروپے (22.19فیصد)کا اضافہ کیا گیا ہےجن میں شامل ہیں:
- کلا سنسکرتی وکاس یوجنا،
- میوزیم کی تزئین کاری ،
- بین الاقوامی تعاون اور اشتراک،
- ثقافتی نقشہ سازی کے بارے میں قومی مشن
- صد سالہ اور سالگرہ منانے سے متعلق اسکیم اور لائبریریوں اور آرکائیوز کی جدید کاری۔
سال 2022-23 میں مختص کردہ رقم (532.55 کروڑروپے) کے مقابلے مالی سال 24-2023 میں مرکزی شعبہ کی اسکیم کے انتظامی اخراجات کے بندو بست کے لئے 650.74 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ا س طرح ان اخراجات میں 22.19 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کلا سنسکرتی وکاس یوجنا کے تحت ،وزارت تجربہ کاراور سرکردہ فنکاروں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس مالی امداد (فنکاروں سے متعلق پنشن)کوجون 2022 سے 4000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 6000 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ، گرو- شِشیہ پرمپرا کو فروغ دینے کے لیے ریپرٹری گرانٹ اسکیم کے تحت مالی امداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
- گرو یعنی استادکے لیے مالی امدادکو 10,000 روپے ماہانہ سے بڑھاکر 15,000روپے ماہانہ کردیا ہے۔
- شِشیہ یعنی شاگرد کے لئے
- 6,000روپے ماہانہ سے بڑھاکر 10,000 روپے ماہانہ کیا گیا ہے (18 سال سے زیادہ عمر کے لئے)
- 4,500 روپےماہانہ سے بڑھاکر 7,500روپے ماہانہ کیا گیا ہے(12سے18 سال کی عمر کے لئے)،
- 2,000روپے ماہانہ سے بڑھا کر 3,500روپے ماہانہ کیا گیا (6 سے 12 سال کی عمر کے لئے )اور اسی طرح مزید اضافہ کیا گیا ہے
ان اسکیموں کےعلاوہ،وزارت نے گرانٹ کے طریقہ کار کے ذریعے بہت سے اہم منصوبے شروع کیے ہیں جیسے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ’فن پاروں کی تنصیبات‘۔
ثقافت کی وزارت نے، ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے کے لئے ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے لئے ایک نوڈل ایجنسی ہونے کے ناطے، وزارت کی صد سالہ اور سالگرہ کی تقریبات کی اسکیم کے تحت ، مالی سال23-2022 کے نظرثانی شدہ تخمینہ بجٹ میں اورمالی سال 24-2023کے بجٹ میں خصوصی بندوبست کیا ہے۔تاکہ یادگاری سرگرمیاں شروع کی جاسکیں ۔آزادی کا امرت مہوتسو یعنی اے کے اے ایم اور دیگر یادگاری تقریبات کے لئے پیشگی اورمتوقع اخراجات کے مطابق،اے کے اے ایم اور آر ای کے تحت کئے جانے والی سرگرمیوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں اضافہ کرکے 353.82 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔جبکہ گذشتہ برس یہ رقم 110.00 کروڑ روپے تھی۔
مالی سال24-2023کے لیے، ممتاز شخصیات کی صد سالہ تقریبات یا یوم پیدائش منانے کی غرض سے 185.00 کروڑ روپے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ (اس اسکیم کے تحت،23-2022 کے مقابلے سال 24-2023 کےلئے بندوبست میں 68.18 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔)
*************
ش ح۔ ع م ۔ م ش
U. No.1106
(Release ID: 1895656)
Visitor Counter : 157