ٹیکسٹائلز کی وزارت
وول فیب- شائقین کے لیے ہینڈلوم ہاٹ کا جشن شروع ہوا
Posted On:
01 FEB 2023 6:33PM by PIB Delhi
وول فیب، اونی مصنوعات کی ایک خصوصی ہتھ کرگھا نمائش آج ہینڈلوم ہاٹ، جن پتھ، نئی دہلی میں شروع ہوئی۔
یہ نمائش 14 فروری 2023 تک چودہ دنوں کے لیے صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔ نمائش میں ہندوستان کے کچھ غیر ملکی مقامات سے تیار کردہ اونی ہینڈ لوم مصنوعات نمائش اور فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔ ذیل میں ایک مختصر فہرست دی گئی ہے:
گجرات
|
بھجوڑی شال، اسٹولز، چمک شال، پتنگ شال، جری مرر شال
|
جموں و کشمیر
|
کنی شال، پشمینہ شال، اونی ڈریس میٹریل، اسٹولز
|
ہماچل پردیش
|
کلو شال، مفلر، ٹویڈ، ہماچل کیپ
|
مہاراشٹر
|
گھونگڑی
|
لیہ
|
پشمینہ شال
|
اتراکھنڈ
|
لوئی، ڈونکھا، کمبل، شال، پنکھی
|
راجستھان
|
پٹو، جیکٹ، کمبل
|
اتر پردیش
|
شال، اونی لباس کا مواد، جیکٹ، درّی
|
حکومت ہند نے ہتھ کرگھا مصنوعات کے لیے جس میں اعلیٰ معیار کے ہینڈ لوم مصنوعات کی برانڈنگ کے لیے جن میں نقصانات کا امکان صفر رہے گا اور ماحول پر بھی ان سے کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، اس کے علاوہ مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور انہیں ایک الگ شناخت دلانے کے لیے ’’ہینڈ لوم مارک‘‘ اسکیم اور ’’انڈیا ہینڈ لوم برانڈ‘‘ اسکیم شروع کی ہے ۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد مصنوعات کی پائیداری اور انفرادیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ یہ خریدار کے لیے اس بات کی ضمانت بھی فراہم کرتا ہے کہ خریدی جانے والی پروڈکٹ حقیقی طور پر ہاتھ سے بنی ہے۔ وول فیب کے تمام نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ مصنوعات پر ’ہینڈ لوم مارک‘ اور ’انڈیا ہینڈلوم برانڈ‘ ٹیگ ڈسپلے کریں۔اس کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح ہتھ کرگھا بُنکر برادری کی کمائی کو بہتر بنایا جاسکے۔
ہینڈلوم کا شعبہ ہمارے ملک کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ یہ حالانکہ ایک روایتی شعبہ ہے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ایک جدید طور طریقوں والا شعبہ بھی ہے جس کی توجہ پائیدار پیداوار پر ہے۔ ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر 35 لاکھ ہتھ کرگھا کاریگروں پر مشتمل ہے۔ ہتھ کرگھے کی بُنائی کے فن سے روایتی قدریں وابستہ ہیں اور ہر علاقے میں اس کی شاندار اقسام پائی جاتی ہیں۔ اونی مصنوعات جیسے کانی شال، پشمینہ شال، کلو شال، جیکٹ، مفلر، اسٹولز، کوٹ، اونی سوٹ کی انفرادیت دنیا بھر کے صارفین کو خصوصی بناوٹ، ڈیزائن اور روایتی شکلوں کی وجہ سے اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران، یہ نمائش ڈیولپمنٹ کمشنر برائے ہینڈلوم، وزارت ٹیکسٹائل، حکومت ہند کی جانب سے نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ ڈی سی) لمیٹڈ کے ذریعے ہتھ کرگھا سے اونی بُنائی کرنے والوں کو براہ راست رسائی فراہم کرنے کی ایک پہل ہے، جس کے ذریعہ وہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں صارفین تک اپنی مصنوعات کو پہنچا سکتے ہیں ۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کا تعلق مختلف ریاستی حکومتی باڈیز/ ایپیکس سوسائٹیز، پرائمری ہینڈلوم ویور کوآپریٹو سوسائٹیز/ ہینڈلوم ایجنسیوں اور مربوط ہینڈلوم ڈیولپمنٹ اسکیم سے ہے۔ آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر، 75 اسٹالز ہوں گے جن کی پیشکشوں میں ہینڈ لوم مصنوعات کی موضوعاتی نمائش ، ہتھ کرگھے کا براہ راست مظاہرہ اور ہندوستان بھر کے بنکروں کے ذریعہ نمائش اور فروخت شامل ہیں۔
************
ش ح۔س ب ۔ م ص
(U: 1109)
(Release ID: 1895648)
Visitor Counter : 144