امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجٹ برائے 2023 کو ہمہ گیر اور دور اندیشانہ قرار دیتے ہوئے امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ  نرملا سیتارمن کو مبارکباد دی


مودی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ برائے 2023  امرت کال کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے

مجھے یقین ہے کہ ہر طبقے کی نمائندگی کرنے والا یہ ہمہ گیر اور بصیرت افروز بجٹ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے حکومت کے عزم کو مزید تقویت بخشے گا

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ سرمایہ جاتی اخراجات میں 33 فیصد اضافہ کرکے 10 لاکھ کروڑ روپے کرنا اور مالیاتی خسارے کو 5.9 فیصد پر رکھنا قابل ستائش ہے

یہ بجٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی مضبوط بنیادی ساختیات اور طاقتور معیشت کے ساتھ نئے ہندوستان کی تعمیر کی بصیرت کا مظہر ہے

تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان نسل کسی بھی ملک کے روشن مستقبل کی بنیا  ہوتی ہے۔ میں نوجوانوں کو کتابیں فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کے فیصلے کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں

Posted On: 01 FEB 2023 6:15PM by PIB Delhi

بجٹ 2023 کو ہمہ جہت اور دور اندیشانہ قرار دیتے ہوئے امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کو مبارکباد پیش کی۔

سلسلہ وار ٹویٹس کے ذریعہ جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ برائے 2023 امرت کال کے حق میں ایک مضبوط بنیاد رکھے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہر طبقے کی نمائندگی کرنے والا یہ ہمہ گیر اور بصیرت افروز بجٹ ہندوستان کو خودکفیل بنانے کے حکومت کے عزم کو مزید تقویت بخشے گا۔ اس کے لیے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرمایہ جاتی اخراجات کو 33 فیصد سے بڑھا کر 10 لاکھ کروڑ روپے کرنے اور مالیاتی خسارے کو 5.9 فیصد پر رکھنے کا ہدف قابل تعریف ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے جو مضبوط بنیادی ساختیات اور طاقتور معیشت کے ساتھ نئے ہندوستان کی تعمیر کی بصیرت کا مظہر ہے۔

امیت شاہ نے متوسط اور تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں بڑی راحت دینے پر بھی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیکس چھوٹ میں 5 لاکھ روپے سے 7 لاکھ روپے تک اضافہ اور ٹیکس سلیب میں غیر معمولی تبدیلی سے متوسط طبقے کو کافی راحت ملے گی۔ اس کے ساتھ سرکاری ملازمین کو دی گئی ریلیف کا بھی میں خیر مقدم کرتا ہوں۔

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان نسل کسی بھی ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد ہوتی ہے۔ میں نوجوانوں کو معیاری کتابیں فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کے فیصلے کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ اسکیم بچوں کے اُن مسائل حل کرے گی جن کا انہیں کورونا کے دور میں سامنا تھا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس بجٹ میں زرعی قرضے کو بڑھا کر 20 لاکھ کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ نوجوان کاروباریوں کی زرعی صنعت کاری کے آغاز کی حوصلہ افزائی کے لیے ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ  اگلے 3 برسوں تک ایک کروڑ کسانوں کو قدرتی کاشتکاری کرنے میں مدد کی جائے گی اور 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں گے۔

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کے لیے 2.4 لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ کا انتظام کیا گیا ہے جس سے دور دراز علاقوں کو جوڑنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ملک میں 50 ہوائی اڈوں، ہیلی پورٹوں، جدید لینڈنگ گراؤنڈ کی بحالی  کے فیصلے سے علاقائی فضائی رابطے بڑھیں گے۔ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس بجٹ میں  پی ایم وشوکرما کوشل سمان یوجنا شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملک کے روایتی دستکاروں اور کاریگروں کو خود انحصار بنایا جائے۔ یہ فیصلہ وشوکرما برادری کی زندگیوں میں ایک بڑا فرق لائے گا اور وہ اپنی مصنوعات کے معیار اور مارکیٹ تک رسائی کا دائرہ وسیع کر پائیں گے۔

*****

 

U.No:1099

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 1895526) Visitor Counter : 178