ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

طلبا کو مشن لائف اور گرین اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا گیا

Posted On: 01 FEB 2023 3:19PM by PIB Delhi

ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت سازی اور روزگار پروگرام (EIACP) نے 30 جنوری 2023 کو اندرا پریاورن بھون میں نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت ایک ذیلی ادارہ، کے تعاون سے ’لائف (LiFE) پر قومی ورکشاپ‘ کا انعقاد کیا۔

یہ ورکشاپ بنیادی طور پر پروگرام سینٹرز کی سرگرمیوں کو ’مشن لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے نئے خیالات پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی جس کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اکتوبر 2022 میں ایکتا نگر، کیواڈیا، گجرات میں کیا تھا۔

اس موقع کو چار مختلف اسکولوں یعنی سروودیا ودیالیہ، ماؤنٹ ابو اسکول، مدرز گلوبل اسکول، اور گرو ہرکشن اسکول کے 160 طلبا کو مشن لائف اور گرین اسکلز کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔ انہیں پورے نمائش اور وزارت کے گائیڈڈ ٹور پر لے جایا گیا۔ طلبا مختلف جی ایس ڈی پی مصنوعات کی جامع نمائش دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

 

 

طلبا کو ماحولیات کے لیے طرز زندگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور یہ بھی کہ کس طرح وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے اسے IPB کے ڈیزائن میں گرین بلڈنگ کے طور پر شامل کیا ہے۔ طلبا کی ’پرو-پلانٹ‘ بننے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔ طلبا نے لائف (LiFE) پر ایک عہد بھی لیا۔

 

طلبا کی تصویریں فوٹو بوتھ پر پرکرتی کے ساتھ کلک کی گئیں اور انہیں ری سائیکل شدہ کاغذ سے بنے فریم میں دی گئیں۔ انہیں لائف ای بیجز دیے گئے اور ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی طرف سے لائف اسٹائل کے کتابچے کی ایک کاپی بھی دی گئی۔

 

 

ورکشاپ میں ایک وسیع نمائش شامل تھی جس میں تقریباً 35 اسٹالز شامل تھے جس میں بانس، ناریل، پائن کونز، لنٹانا وغیرہ کے مختلف دستکاریوں کی نمائش کی گئی تھی اور EIACP کے گرین اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت لائف ای گیم، توانائی بچانے کے لیے ورکنگ ماڈل، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ وغیرہ کی نمائش کی گئی تھی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1096


(Release ID: 1895523) Visitor Counter : 156


Read this release in: English