مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے ’’مشترکہ ڈیجیٹل ٹکنالوجیوں اور خدمات کا انضباط– براڈکاسٹنگ اور ٹیلی کمیونی کیشن خدمات کی منتقلی کا اتصال ‘‘ کے موضوع مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 30 JAN 2023 8:24PM by PIB Delhi

نٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج مشاورتی پیپر جاری کیا جس کا عنوان ہے :’’مشترکہ ڈیجیٹل ٹکنالوجیوں اور خدمات کا انضباط– براڈکاسٹنگ اور ٹیلی کمیونی کیشن خدمات کی منتقلی کا اتصال۔‘‘

وقت کے ساتھ، ڈیجیٹل مارکیٹوں میں مختلف تکنیکی ترقی کے نتیجے میں آلات، خدمات اور نیٹ ورکس کا اتصال ہوا ہے۔ وسائل کا موثر استعمال، مسابقت کی بڑھتی ہوئی سطح، زیادہ جدید صارف ایپلی کیشنز اور تکنیکی ترقی اس اتصال کے اہم محرک ہیں۔ تمام شعبوں میں ڈیجیٹل ٹکنالوجیوں کے ابھرتے ہوئے استعمال سے اس ارتباط و اتصال میں تیزی آئی ہے۔ مشین ٹو مشین (ایم 2 ایم)، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیوں کے استعمال کے ذریعے ڈیجیٹل اور فزیکل مصنوعات کا اتصال چوتھے صنعتی انقلاب (انڈسٹری 4.0) کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ اتصال سے اسٹیک ہولڈرز کو کئی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ تکنیکی اتصال نہ صرف مصنوعات کے وسیع تر سیٹ کی فراہمی کے امکان کو ممکن بناتا ہے، بلکہ کم داخلی رکاوٹوں، مسابقت کے فروغ، کم لاگت کے سامان، تیز رفتار مارکیٹ ردعمل، اور نئے کاروباری مواقع کے ذریعہ بھی فوائد کا باعث ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے کئی چیلنج بھی پیش کیے ہیں۔ اس مقالے میں مختلف ٹیکنالوجیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے قانونی، انتظامی اور لائسنسنگ فریم ورک میں درکار تبدیلیوں کے بارے میں اسٹیک ہولڈوں کی رائے طلب کی گئی ہے۔

مشاورتی پیپر ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، اور تبصرے جمع کرنے کی آخری تاریخ 27.02.2023 اور جوابی تبصروں کی آخری تاریخ  13.03.2023 ہے۔ تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ٹرائی کے ایڈوائزر (براڈ بینڈ اینڈ پالیسی اینالسز) جناب سنجیو کمار شرما کو ای میل آئی ڈی پر بھیجے جاسکتے ہیں: advbbpa@trai.gov.in مع کاپی کے jtadv-bbpa@trai.gov.in۔ کسی بھی وضاحت / معلومات کے لیے جناب سنجیو کمار شرما، مشیر، (براڈ بینڈ اور پالیسی تجزیہ) سے ٹیلیفون نمبر - +91-11-23236119 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1011



(Release ID: 1894855) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi