کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت کو کوئلہ بلاک نیلامی کے لئے تجارتی نیلامی کے چھٹے دور میں غیر معمولی رد عمل حاصل ہوا
Posted On:
30 JAN 2023 6:59PM by PIB Delhi
کوئلہ وزارت کو 3نومبر 2022 کو شروع کی گئی تجارتی کوئلہ بلاک نیلامی کے چھٹے دور اور پانچویں دور کی دوسری کوشش کے تحت کوئلہ بلاک نیلامی کے لئے غیر معمولی رد عمل موصول ہوا ہے۔تکنیکی بولیاں جمع کرنے کی آخری تاریخ 30جنوری2023 تھی۔ 26 کوئلہ کانوں کے لئے مجموعی طور پر 99بولیاں فیزیکل شکل میں موصول ہوئی ہے۔چھٹے دور کے لئے 25کوئلہ کانوں کے لئے دو یا اس سے زیادہ ، 7کانوں کے لئے واحد بولی اور پانچویں دور کی دوسری کوشش کے تحت 4کانوں کے لئے 10بولیاں موصول ہوئی ہیں۔18 جون 2020 کو وزیر اعظم کے ذریعے شروع کی گئی تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے لئے موصول یہ سب سے بڑا رد عمل ہے۔
باور کیا جانا چاہئے کہ کوئلہ وزارت نے اس نیلامی دور میں متعدد اصلاحات کی تھی، جیسے کہ کان کو درمیان میں چھوڑنے کی اجازت ، پیشگی رقم اور بولی کا تحفظ قومی لِگنائٹ انڈیکس کی شروعات ، کانوں میں آپریشن جاری رہنے کے دوران این سی آئی میں کوئی ترمیم نہیں وغیرہ۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک وزارت نے انتہائی شفاف طریقے سے نیلامی کے پانچ دور کامیابی کے ساتھ منعقد کئے اور 152ملین ٹن (ایم ٹی)پی آر سی کے ساتھ 64 بلاکوں کی نیلامی کی۔ایک با رجب یہ بلاک شروع ہوجائیں گے تو وہ سالانہ ریوینیو کے طورپر ریاستوں کے لئے 20000کروڑ روپے سے زیادہ پیدا کریں گے اور اس سے راست اور بالواسطہ طور پر 2لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا۔
نیلامی عمل کے حصے کی شکل میں موصول ہونے والی آن لائن بولیاں خواہشمند بولی کنندگان کی موجودگی میں 31جنوری 2023 کو صبح 10:00بجے کھلیں گی۔
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 1004)
(Release ID: 1894807)
Visitor Counter : 135