خلا ء کا محکمہ

ہندوستانی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو)، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لئے وسعت مکانی سے متعلق اعداد وشمار  کے بنیادی  ڈھانچے  جیو پورٹل، جیو – لداخ تیار کرے گی: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بیان


اس پروجیکٹ میں ریموٹ سینسنگ،  جیو  محل وقوع  کی تکنیک  کا استعمال  کرتے ہوئے  اور  اس  اعداد وشمار  کو رکھنے کے لئے  ایک جیو  پورٹل کو فروغ دینے کی خاطر  محل وقوع پر مبنی اعداد وشمار  تیار کرنے  (آبی وسائل، پودوں اور توانائی کی صلاحیت) کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Posted On: 07 DEC 2022 5:13PM by PIB Delhi

سائنس  اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنسز کے  وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛  وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  بتایا  کہ  مرکز کے زیر انتظام علاقے  لداخ کی  سرکار  نے ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ  کے لئے  وسعت مکانی سے متعلق  اعداد وشمار  کے بنیادی ڈھانچے  جیو پورٹل ، جیو لداخ  تیار کرنے کے لئے  بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم (آئی ایس آر او) کے ایک یونٹ ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریموٹ سینسنگ (آئی آئی آر ایس) سے  رجوع   کیا ہے۔

آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  اس پروجیکٹ میں ریموٹ سینسنگ،  جغرافیائی  محل وقوع  کی تکنیک  کا استعمال  کرتے ہوئے  اور  اس  اعداد وشمار  کو رکھنے کے لئے  ایک جیو  پورٹل کو فروغ دینے کی خاطر  محل وقوع پر مبنی اعداد وشمار  تیار کرنے  ( آبی وسائل، پودوں اور توانائی کی صلاحیت) کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد یہ بھی ہے کہ  مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے  حکام کو  جغرافیائی محل وقوع کی تکنیکس اور  ایپلی کیشنز کے بارے میں  تربیت فراہم کی جائے۔ یہ پورٹل  مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لئے جغرافیائی  محل وقوع کے اعداد  وشمار کا تصور اور تجزیہ فراہم کرتا ہے، جس میں مقامی لوگ ،کاربن  سے نجات،جغرافیائی  محل وقوع کی افادیت کی نقشہ سازی اور جغرافیائی سیاحت  شامل ہیں۔مذکورہ کام کو انجام دینے کے لیے یکم جنوری 2022 کوآئی آئی آر ایس (اسرو) اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔

خلائی ٹکنالوجی کی صلاحیت کا استعمال برفانی علاقوں، تازہ پانی کی فراہمی، قابل تجدید توانائی کی  صلاحیت کے لئے مقامات   (شمسی اور ہوا)،  قدرتی وسائل کے انتظام کے لیے الپائن چرا گاہوں کی  زمینوں کی دستیابی اور وقتاً فوقتاً تبدیلی کے جائزے سے متعلق  محل وقوع کے  اعداد وشمار تیار کرنے کے لئے   استعمال کی جاسکتی ہے۔

فی الحال، اسرو خلائی جہاز اور خلائی  اجرام  کا پتہ  لگانے  کے لیے ہینلے میں ایک آپٹیکل ٹیلی اسکوپ قائم کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح  ا - ق ر)

U-985



(Release ID: 1894662) Visitor Counter : 105


Read this release in: English