الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

حال ہی میں ترمیم شدہ " آئی ٹی  قوانین 2021 "  سے متعلق  شکایات کے ازالے کی تین اپیلیٹ کمیٹیوں (جی اے سی) کا نوٹیفکیشن جاری


ڈیجیٹل شہریوں کے تحفظ اور اعتماد اور ڈیجیٹل شہریوں کے لیے پلیٹ فارم کی جوابدہی کو یقینی بنانا جناب نریندر مودی حکومت کے پالیسی مقاصد ہیں: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 28 JAN 2023 11:08AM by PIB Delhi

مرکز نے آج حال ہی میں ترمیم شدہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (ثالثی کے رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا اخلاقیات کوڈ) قوانین 2021 ("آئی ٹی قوانین 2021") کی بنیاد پر تین شکایات  کے ازالے کی اپیلیٹ کمیٹیاں قائم کیں۔ اس سلسلے میں آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، تین شکایات اپیلیٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے ہر ایک کے تین ارکان ہوں گے۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

آئی ٹی  قوانین 2021 عدالتوں کے علاوہ شکایات کے ازالے کی  راہ ہموار کرنے کی گنجا ئش  فراہم کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ایس ایس ایم  آئی کے لیے نئے احتسابی معیارات کو یقینی بنا کر ہندوستانی شہریوں کے آئینی حقوق  کا کسی بھی بگ- ٹیک پلیٹ فارم کے ذریعہ خلاف ورزی نہ  کیا جائے ۔

آئی ٹی قوانین پر وسیع عوامی مشاورت کے دوران، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہنر مندی کی ترقی اور کاروبار کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے حکومت کا موقف بیان کیا تھا کہ - ہر ڈیجیٹل شہری کے تحفظ اور اعتماد نیز شکایات کے ازالے کا مضبوط نظام۔ کسی سروس یا پروڈکٹ کی پیشکش کرنے والے تمام انٹرنیٹ پلیٹ فارم  کی جوابدہی کو یقینی بنانا، ایک واضح مقصد تھا اور تمام شکایات کا 100فیصد ازالہ ہونا چاہیے۔

شکایت اپیلیٹ کمیٹی (جی اے سی) مجموعی پالیسی اور قانونی فریم ورک کا ایک اہم حصہ ہے  جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہندوستان میں انٹرنیٹ کھلا، محفوظ اور قابل اعتماد نیز جوابدہ ہے۔ بڑی تعداد میں شکایات  کا حل نہ کیے جانے یا  انٹرنیٹ ثالثوں کے ذریعہ غیر اطمینان بخش طریقے سے حل کیے جانے کے باعث شکایات اپیلیٹ کمیٹیاں   (جی اے سی)  کی ضرورت پیدا ہو ئی ۔ شکایات اپیلیٹ کمیٹیوں   (جی اے سی)  سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے صارفین کے تئیں تمام انٹرنیٹ پلیٹ فارموں  اور ثالثوں کے درمیان  جوابدہی کا کلچر پیدا کرے ۔ شکایات اپیلیٹ کمیٹی  ایک ورچوئل ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جو صرف آن لائن اور ڈیجیٹل طور پر کام کرے گا،  جس میں اپیل دائر کرنے سے لے کر اس کے فیصلے تک اپیل کا پورا عمل ڈیجیٹل طور پر کیا جائے گا۔

اپیل https://www.gac.gov.in پر کی جا سکتی ہے۔

صارفین کے پاس  اس نئی اپیلیٹ باڈی کے سامنے سوشل میڈیا ثالثوں اور دیگر آن لائن ثالثوں کے شکایتی افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اختیار ہوگا۔ کمیٹی 30 دنوں کے اندر صارف کی اپیل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

حکومت نے پہلے اہم  سوشل میڈیا کے بڑے ثالثوں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ثالثوں کے لیے ان کی درخواستوں اور تکنیکی ضرورت کے مطابق درکار منتقلی کی مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے، شکایت اپیلیٹ کمیٹی  کے اس نوٹیفکیشن کے ایک ماہ میں یعنی یکم مارچ 2023 سے آن لائن پلیٹ فارم شروع ہو جائے گا۔  شکایت اپیلیٹ کمیٹی    اور رپورٹنگ کے متواتر جائزے اور جی اے سی کے احکامات کے انکشافات بھی عمل کا حصہ ہوں گے۔

ضمیمہ

نمبر شمار

شکایات اپیلیٹ کمیٹی

 

(1)

جناب راجیش کمار، چیف ایگزیکٹو آفیسر، انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4 سی)، وزارت داخلہ

چیئرپرسن بحیثیت عہدہ

جناب  آشوتوش شکلا، انڈین پولیس سروس (ریٹائرڈ)

کل وقتی ممبر، عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے، یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو

جناب سنیل سونی، سابق چیف جنرل منیجر اور چیف انفارمیشن آفیسر، پنجاب نیشنل بینک

کل وقتی ممبر، عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے، یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو

 

(2)

جناب وکرم سہائے، وزارت اطلاعات و نشریات میں پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈویژن کے انچارج جوائنٹ سکریٹری

چیئرپرسن بحیثیت عہدہ

کموڈور سنیل کمار گپتا (ریٹائرڈ)، سابق ڈائریکٹر (پرسنل سروسز)، نیول ہیڈ کوارٹر، ہندوستانی بحریہ

کل وقتی ممبر، عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے، یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو

جناب  کویندر شرما، سابق نائب صدر (مشاورت)، ایل اینڈ ٹی انفوٹیک لمیٹڈ

کل وقتی ممبر، عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے، یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو

 

(3)

محترمہ کویتا بھاٹیہ، سائنسٹ جی اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری رینک کی افسر

چیئرپرسن بحیثیت عہدہ

جناب  سنجے گوئل، انڈین ریلوے ٹریفک سروس (ریٹائرڈ)

کل وقتی ممبر، عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے، یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو

جناب کرشناگیری راگوتھماراؤ مرلی موہن، سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، آئی ڈی بی آئی انٹیک لمیٹڈ

کل وقتی ممبر، عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے، یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

932



(Release ID: 1894413) Visitor Counter : 120