ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو نے بھارت پرومیں ایل آئی ایف ای پویلین کا دورہ کیا اور شرکا سے کہا کہ وہ ماحولیات کے لئے سازگار طرز زندگی اختیار کرکے کرہ ارض کے لئے فائدہ مند بنیں

Posted On: 27 JAN 2023 8:27PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو آج لال قلعے میں جاری بھارت پرو میں ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت کی جانب سے قائم LiFE پویلین میں گئے۔ اس موقع پر جناب یادو نے پویلین آنے والوں سےبات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ ماحولیات کے لئے موافق طرززندگی اختیار کرکے کرہ ارض کے لئے فائدہ مند بنیں۔

ایل آئی ایف ای پویلین 26 جنوری 2023 کو عام لوگوں کے لئے کھولا گیا تھا۔ یہ پویلین وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس پیغام کا عکاس ہے کہ لوگ ماحولیات کے لئے سازگار عادتیں اختیار کریں تاکہ آب وہوا میں تبدیلی کے اثرات سے دھرتی ماتا کو بچایا جاسکے۔ پویلین میں مشن LiFE کے بارے میں معلومات کو عام کرنے کے لئے کئی وسائل اختیار کئے گئے ہیں۔

موشن سنسر وال پر ایسی بہت سی عادتیں دکھائی گئی ہیں جو کرہ ارض کو بچانے کے لئے سودمند ہیں۔ اطلاعاتی دیوار پر عوام کو ماحولیات کے لئے فائدہ مند عادتون کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔ یہاں پرکرتی کے ساتھ سیلفی لینے کی جگہ بھی بنائی گی ہے۔ پلازما اسکرین پرمشن LiFE سے متعلق براؤچر اور انعام حاصل کرنے والی پنٹنگس دکھائی گئی ہیں۔ ان تمام چیزوں پر عوام کی جانب سے بے پناہ پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

پویلین کے انٹریکٹومیڈیم سے نواجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور انھیں ترغیب ملی ہے۔ اس سے مشن LiFE کو اور زیادہ متحرک بنانے میں مدد ملی ہے۔ بچے اور نوجوان کرہ ارض کو بچانے کے لئے عہدلے کر اس تحریک میں شامل ہورہے ہیں۔

****

U.No:926

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1894254) Visitor Counter : 79


Read this release in: English