وزارت خزانہ

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) نے کسٹم کا بین الاقوامی دن ، 2023 منایا

Posted On: 27 JAN 2023 8:20PM by PIB Delhi

نئی دلی، 27 جنوری، 2023 / بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے  مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) اور اس کی تمام فیلڈ فارمیشنوں نے آج کسٹم کا بین الاقوامی دن ، 2023 منایا۔ اس سال کا موضوع ، جیسا کہ ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) نے دیا ہے ’’اگلی نسل کی پرورش: کسٹمز میں اپنی معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے اور پیشہ ورانہ شان کو فروغ دینا‘‘۔

اس کا جشن منانے کے لیے نئی دلی کے نارتھ بلاک میں وزارت خزانہ،نے آج دوپہر ایک تقریب کا انعقاد کیا ، جس میں فیلڈ فارمیشنز نے ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔ تقریب میں سی بی آئی سی کے چیرمین وویک جوہری اور بورڈ کے ارکان نے شرکت کی۔

چیئرمین سی بی آئی سی نے اس موقع پر محکمہ کے تمام افسران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کاج میں موضوع کے جذبے کو شامل کریں۔  چیئرمین نے افسران کو معلومات کے تبادلے کا ماحول پیدا کرنے اور اس کے نتیجے میں فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھانے کے لیے سیلوز اور ہر سطح پر بات چیت کرنے کی تلقین کی۔  اس مقصد کے لیے ہر نئے خیال کی قدر کی جانی چاہیے اور اسے ہمارے تناظر میں قابل عمل بنانے کے لیے ڈھالنا چاہیے۔ چیئرمین نے اپنے روز مرہ ے کامکاج میں سبھی متعلقہ فریقوں کے ذریعے کسٹمز کے کام کاج میں فخر محسوس کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سی بی آئی سی  کے 19 افسران اور پرائیویٹ شعبے کے ایک نمائندے کو آج کے دن خوبیوں کے ڈبلیو سی او سرٹیفیکیٹ آف میرٹ سے نوازا گیا،  انہیں ڈبلیو سی او کی طرف سے اختیار کیے گئے اس سال کے موضوع کے تعلق سے کسٹمز  کام کاج  کی جانب ان کے تعاون کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

*****

ش ح ۔ ا س ۔ ت ح

U - 924



(Release ID: 1894251) Visitor Counter : 107


Read this release in: English