محنت اور روزگار کی وزارت

ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی تنظیم (ای پی ایف او) نے ’’ندھی آپ کے نکٹ دوئم‘‘ کا آغاز کیا، ملک کے 685 سے زیادہ اضلاع میں ایک ضلع آؤٹ ریچ پروگرام


ضلع آؤٹ ریچ پروگرام کا مقصد تنظیم اور اس کے متعلقہ فریقوں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانا ہے

Posted On: 27 JAN 2023 7:59PM by PIB Delhi

نئی دلی، 27 جنوری، 2023 / ملازمین کے  پراویڈنٹ فنڈ کی تنظیم  نے ندھی آپکے نکٹ پروگرام کے ذریعے ملک کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر ضلع آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ایک ہی دن یعنی ہر مہینے کی 27 تاریخ کو ملک کے تمام اضلاع تک پہنچنا ہے۔ ای پی ایف او نے آج ملک کے 685 اضلاع میں کیمپوں کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام کو ای پی ایف او ہیڈ کوارٹر سے محترمہ آرتی آہوجا، سکریٹری (محنت اور روزگار کی وزارت) نے مرکزی پراویڈنٹ فنڈ کمشنر (سی پی ایف سی) اور ای پی ایف او کے افسران کی موجودگی میں ای لانچ کیا۔  اس تقریب میں 850 سے زیادہ شخصیتوں  نے آن لائن شرکت کی جن میں ممبران پارلیمنٹ، ممبران قانون ساز اسمبلی، سی بی ٹی ممبران، ریجنل کمیٹی ممبران،  ڈسٹرکٹ کلکٹرس، ریاستی اور ضلع انتظامیہ کے افسران، صنعتی اداروں کے نمائندے اور فیلڈ دفاتر کے افسران شامل ہیں۔

سکریٹری (ایل اینڈ ای) نے ای پی ایف او کو اس طرح کی وسیع رسائی کی پہل کے لئے مبارکباد دی اور تجویز کیا کہ وزارت کے محکموں کے ذریعہ اس کی تقلید کی جانی چاہئے۔ سی پی ایف سی نے اس اقدام کو سروس ڈیلیوری کے نئے چہرے کے طور پر حوالہ دیا جو تنظیم اور اس کے متعلقہ فریقین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

تقریب میں سیکرٹری، (ایل اینڈ ای) اور سی پی ایف سی نے شرکاء سے ان کے خیالات اور تجربات کے بارے میں جاننے کے لیے بات چیت کی۔  جناب پی جے بناسور (سی بی ٹی ممبر) جلگاؤں سے اس پروگرام میں شامل ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محترمہ انورادھا گپتا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (سامبا،  مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر) نے ای پی ایف او کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ اس آؤٹ ریچ پروگرام سے ضلع سانبہ میں ای پی ایف او سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی، جو جموں کا ایک صنعتی مرکز بھی ہے۔ جناب سی آر کھمپا،  ڈپٹی کمشنر (نمسائی) نے آؤٹ ریچ پہل کی تعریف کی اور کہا کہ علاقے میں افسران کی تعداد بڑھانے سے ای پی ایف او کی رسائی میں بہتری آئے گی۔  جناب بھرتیش بوکے، سکریٹری، گوا چیمبر آف کامرس اور علاقائی کمیٹی کے رکن نے ای پی ایف او کو ندھی آپکے نکٹ دوئم  کے آغاز پر مبارکباد دی۔ ناگون سے علاقائی کمیٹی کی رکن محترمہ دپتی بورا نے بھی اس اقدام کی تعریف کی۔ جناب جگدمبیکا پال (سابق وزیر اعلیٰ، اتر پردیش اور ممبر پارلیمنٹ) نے سدھارتھ نگر (یو پی) کے کیمپ میں شمولیت اختیار کی۔  جناب گووند لیلے (سی بی ٹی ممبر) بھی ستارہ ضلع سے اس پروگرام میں شامل ہوئے۔  کیمپ سارا دن جاری رہا اور آجروں اور ملازمین (ممبر) کے علاوہ بہت سے معززین نے ان کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل سی پی ایف سی (ہیڈ کوارٹرز)، جناب آر کے سنگھ نے سی پی ایف سی کے وژن اور ای پی ایف او کے عہدیداروں اور شرکاء کی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ای – لانچ ایونٹ کا اختتام کیا۔

******

ش ح ۔ ا س ۔ ت ح

U - 923



(Release ID: 1894250) Visitor Counter : 113


Read this release in: English