الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب الکیش کمار شرما نےسی – ایم ای ٹی ، حیدرآباد میں پی سی بی ری سائیکلنگ کی سہولت کا افتتاح کیا


مقامی طور پر تیار  ای ویسٹ ری سائیکلنگ ٹکنالوجی ہندوستان کی آتم نربھرتا کے مشن اور سرکلر اکانومی کو تقویت دیتی ہے : جناب الکیش کمار شرما

Posted On: 27 JAN 2023 7:15PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے آج حیدرآباد میں سینٹر فار مٹریلز فار الیکٹرانکس ٹکنالوجی (سی-  ایم ای ٹی) میں 1 ٹن /یومیہ پی سی بی ری سائیکلنگ سہولت کا افتتاح کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZXI4.jpg

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای ویسٹ مینجمنٹ کی جانب ایک سرکلر اکانومی کا نظریہ  وسائل کی کارکردگی، آلودگی میں کمی، قیمتی  مٹیریئل کی بازیابی  اور صحت کولاحق خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے ای ویسٹ کو ری سائیکلنگ کے لیے باہر بھیجنے کے بجائے ای ویسٹ ری سائیکلنگ کی صنعتوں کو ہندوستان میں اپنا پلانٹ لگانے میں مدد کرنے کے لیے ایس پی ای سی ایس  اسکیم متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی طور پر تیار کی گئی ای ویسٹ ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی  ہندوستان کے آتم نربھرتا کے مشن اور سرکلر اکانومی کو تقویت دے گی۔

سینٹر فار مٹیریئلز فار الیکٹرانکس ٹیکنالوجی (سی-  ایم ای ٹی) جو حکومت ہند کی الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک آٹونومس سائنٹفک  سوسائٹی ہے ۔اس کے پاس حیدرآباد، پُنے اور تھریسور میں واقع  تحقیق و ترقی کی تین  لیبارٹریز ہیں جو اہم الیکٹرانک مٹیریئل کے مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ حیدرآباد لیب کی توجہ ہائی پیوریٹی، سیمی کنڈکٹرز اور اسٹریٹجک مٹیریئل بشمول دھاتوں اورایلائز  کی تیاری پر مرکوز ہے۔

سی-  ایم ای ٹی حیدرآباد کے اہم شعبوں میں سے ایک، جس پر زور دیا گیا ہے، وہ ملک میں وسائل کی کارکردگی اور سرکلر اکانومی کو فروغ دینے کے لیے ماحولیاتی طور پر  سازگار  ای ویسٹ ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز تیار کرنا ہے۔ ہندوستان ہر سال تقریباً 3.2 ملین ٹن الیکٹرانک کچرا پیدا کرتا ہے جس میں خطرناک مواد کے علاوہ بہت سے قیمتی مواد جیسے سونا، پیلیڈیم، چاندی وغیرہ شامل ہوتے ہیں جو انسان کے لیے ناقابل تلافی صحت کے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس تناظر میں، ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ماحولیاتی طور پر سازگار عمل کو فروغ دینا  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سی-  ایم ای ٹی نے  پی پی پی  ماڈل کے تحت ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ای ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق  سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای  ) قائم کیا ہے۔ ای ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق سی او ای  نے ای ویسٹ ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز کی تمام اقسام  یعنی  اسپنٹ پی سی بی، لیون  بیٹری، پرمانینٹ میگنیٹ اور سی- سولر سیل وغیرہ۔ سی او ای   کے  ذریعہ تیار کردہ  پی سی بی ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی ریڈینس لیول 6 کے مرحلے پر ہے اور اب کمرشلائزیشن کے لیے تیار ہے۔ سی-  ایم ای ٹی نے نہ صرف ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز تیار کی ہے  بلکہ اس کے لیے ضروری پروسیسنگ آلات کو بھی ڈیزائن اور  فیبریکیٹ کیا  ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 915)



(Release ID: 1894249) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi