نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے بنیادی فرائض کو عمل میں لانے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا
’ماحولیات کے تعلق سے اگر ہم اپنے بنیادی فرائض پر عمل کریں تو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے‘
نائب صدر جمہوریہ نے طلباء سے ’تبدیلی کا محرک‘بننے کو کہا اور اس یقین کا اظہار کیاکہ ہندوستان 2030 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا
نائب صدر جمہوریہ نے اُپ راشٹرپتی نواس میں این ایس ایس دستے کے رضاکاروں سے بات چیت کی
Posted On:
27 JAN 2023 7:07PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھڑ نے آج نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرتے ہوئے آئین میں موجود بنیادی فرائض پر عمل کریں۔موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کو اُجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے تعلق سے اگر ہم سنجیدگی سے اپنے بنیادی فرائض کی انجام دہی کریں تواس اہم مسئلے سے مؤثر طریقے سے نمٹاجاسکتا ہے۔
یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے این ایس ایس دستے کے رضاکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے برادریوں کی بہتری کے لئے طلباء کی کوششوں کی ستائش کی۔جناب دھن کھڑ نے این ایس ایس دستے میں لڑکوں اور لڑکیوں کے یکساں تناسب کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صنفی نمائندگی عالمی سطح پر ہندوستانیوں کے قیادت والے عہدوں میں بھی دکھائی دیتا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے بصد اصرار کہا کہ ہندوستان نمو پذیر ہے اور یہ ’اپنے امرت کال کے انتہائی اہم وقت ‘پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بجا طور پر برسوں سے ہندوستانی کی تکنیکی حصولیابیوں، اقتصادی ترقی اور فلاحی پیش رفتوں پر فخر کرنا چاہئے۔ہندوستان کے حال ہی میں پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دہائی کے اختتام سے پہلے ملک کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
جناب دھن کھڑ نے طلباء سے اپنے خوابوں کو تعبیر آشنا کرنے کے لئے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’’ملک آپ کی طرف دیکھ رہا ہے، آپ پر انحصار کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ آپ ایک ترقی یافتہ بھارت @ 2047 کے ہمارے سفر میں تبدیلی کے محرک بنیں۔‘‘
یوم جمہوریہ تقریب کے لئے ملک بھر کے 5زونل کیمپوں سے منتخب کئے گئے تقریباً 200 رضاکاروں نے نائب صدر جمہوریہ کےساتھ بات چیت کی۔رضاکاروں کواعلیٰ تعلیم کے مختلف اداروں سے منتخب کیا گیا، جس میں ، لڑکوں اور لڑکیوں کی یکساں نمائندگی تھی۔اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نسِتھ پرمانک اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 918)
(Release ID: 1894204)
Visitor Counter : 182