اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل 28جنوری کو اپنے پہلے قومی فروخت کار مکالمہ پروگرام -2023کی میزبانی کرے گا

Posted On: 27 JAN 2023 3:01PM by PIB Delhi

آر آئی این ایل-وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ 28جنوری 2023(ہفتہ)کو وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں اولین ’’آر آئی این ایل این وی آئی پی- 2023-قومی فروخت کار مکالمہ پروگرام-2023’’ کا انعقاد کرے گا۔ یہ قومی فروخت کار مکالمہ پروگرا م فروخت کاروں کو آر آئی این ایل انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور اس کا مقصد آر آئی این ایل و فروخت کاروں کے درمیان طویل مدتی تجارتی رشتوں کو بڑھاوا دینا ہے۔

آر آئی این ایل کے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے اشیاء جاتی انتظام (ایم ایم)محکمے کے رجسٹرڈ اور سرگرم فروخت کاروں کو قومی فروخت کار مکالمہ پروگرام میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔جس میں  ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 250 فروخت کنندگان کے حصہ لینے کی امید ہے۔ریفریکٹری اشیاء ، تیل،کیمیکل، دواؤں، لوہاملے ہوئے دھات ، درآمد شدہ کچے مال، سودیشی کچے مال، مشینوں اور بجلی کے سامان وغیرہ کے سپلائر کے بھی اس پروگرام میں حصہ لینے کی امید ہے۔

آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اتُل بھٹ،  ڈائریکٹر(کامرشیل)جناب ڈی کے موہنتی اور آر آئی این ایل کے دیگر ڈائریکٹر ،  تعمیراتی شعبے، خرید ، اسٹور،   تجارت وغیرہ کے اعلیٰ افسران فروخت کاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے دستیاب رہیں گے۔

مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے افسران جیسے بینک،   سرکار   کے ای- مارکیٹ پلیس، ایم ایس ایم ای سہولت دفتر، قومی چھوٹی صنعت کاکارپوریشن(این ایس آئی سی)،       ضلع صنعتی مرکز(ڈی آئی سی)،   وشاکھا آٹونگر چھوٹے صنعتوں کی بہبود کا ادارہ(وی اے ایس ایس آئی ڈبلیو اے)، دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ڈی آئی سی سی آئی)وغیرہ بھی آر آئی این ایل قومی فروخت کار مکالمہ پروگرام 2023 میں حصہ لیں گے۔

آر آئی این ایل کے ایم ایم محکمے کے اعلیٰ افسران کے ذریعے خرید کے جائزے کے بارے میں ایک پریزینٹیشن دی جائے گی۔ سرکاری ای-مارکیٹ پلیس(جی ای ایم)کے افسران پروگرام میں حصہ لینے والے فروخت کاروں کے فائدے کے لئے جی ای ایم کے توسط سے خرید کے عمل اور ضرورتوں کے بارے میں ایک پریزینٹیشن دیں گے۔

ایم ایس ایم ای کے فائدے کے لئے ،  ایم ایس ایم ای کے لئے سرکاری پیش رفتوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایم ایس ایم ای –ڈی ایف او وشاکھاپٹنم کی جانب سے پریزینٹیشن بھی دی جائے گی۔بڑی تعداد میں مقامی فروخت کاروں کے بھی پروگرام میں حصہ لینے کی امید ہے اور انہیں ایم ایس ایم ای کی پریزینٹیشن اور متعلقہ افسران کے ساتھ بات چیت سے فائدہ حاصل ہوگا۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 906)


(Release ID: 1894171) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi