زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
فصل کی باقیات جلانے کا بڑھتا ہوا مسئلہ
Posted On:
09 DEC 2022 8:02PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے اور فصلوں کی باقیات کے انتظام کے لئے درکار مشینری کو سبسڈی فراہم کرنے کے لئے، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی کی این سی ٹی حکومتوں کیلئے ‘ان-سیتو مینجمنٹ آف کراپ ریزیڈیو’کے تحت زرعی میکانائزیشن کے فروغ کی اسکیم پر عمل ہو رہا ہے۔ یہ مرکزی سیکٹر کی ایک اسکیم ہے اور اس اسکیم پر پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی کی این سی ٹی ریاستوں میں فصل کی باقیات کی انتظام کے لئے 19-2018 سے عمل ہو رہا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت کاشتکاروں کو فصل کی باقیات کے انتظام کی مشینری کی خریداری کے لئے مشینری کی لاگت کی 50 فیصد مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اور پروجیکٹ کی لاگت کی 80 فیصد مالی امداد کاشتکاروں کی کوآپریٹو سوسائٹیوں، زرعی اشیاء پیدا کرنے والی تنظیموں یعنی فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشن (ایف پی اوز) اور پنچایتوں کو فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ فصل کی باقیات کے انتظام کی مشینری کے کسٹم ہائرنگ سینٹرز کا قیام کر سکیں۔ 19-2018سے 23-2022 کی مدت کے دوران، ان ریاستوں کو 3,138.17 کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں اور 39,000 سے زیادہ کسٹم ہائرنگ سینٹرز (سی ایچ سیز) قائم کئے گئے ہیں اور ان سی ایچ سیز کو اور چار ریاستوں کے انفرادی کسانوں کو 2.30 لاکھ سے زیادہ فصل کی باقیات کے انتظام سے متعلق مشینیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ یعنی زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی کونسل پوسا نے بائیو ڈی کمپوزر تیار کیا ہے، جو دھان کے بھوسے کو تیزی سے گلنے کے لئے پھپھوند کی مختلف اقسام (رقیق اور کیپسول دونوں شکلوں میں) کا ایک مائکروبیل کنسورشیم ہے۔ اس کنسورشیم کے استعمال سے دھان کے بھوسے کو کھیت میں ہی گلنے کے عمل کو تیز کیا جاتا ہے۔ بجلی کی وزارت نے ‘‘کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس میں کو-فائرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لئے بائیو ماس کے استعمال کی خاطر ایک نظر ثانی شدہ پالیسی کو متعارف کیا ہے، جس میں کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس میں کوئلے کے ساتھ 5 سے 7 فیصد موزوں بایوماس پیلٹس کو، کو-فائر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نئی اور قابل تجدید توانائی نے بائیو انرجی پروگرام کو نوٹیفائی کیا ہے، جس کے تحت بایوماس اور دیگر فضلے کو توانائی کی دیگر مفید شکلوں میں تبدیل کرنے کو فروغ دیا جاتا ہے۔ آئل سنٹرل پبلک انٹرپرائزز نے زرعی فصل کی باقیات کو فیڈ اسٹاک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایتھنول کی پیداوار کے لیے دوسری نسل (2جی) ایتھنول بائیو ریفائنریز قائم کی ہیں۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے پائیدار متبادل میں سستے نقل وحمل (ایس اے ٹی اے ٹی) کی پہل میں چاول کے بھوسے سمیت بائیو ماس؍ فضلے سے اقتصادی قدر نکالنا شامل ہے تاکہ کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) کو متبادل، سبز نقل و حمل کے ایندھن کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ دسمبر 2022 میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے دھان کے بھوسے کو استعمال کرنے والی مختلف اکائیوں تک دھان کے بھوسے کو جمع کرنے، ذخیرہ کرنے، کثافت اور نقل و حمل کے مسائل کا جائزہ لینے نیز مناسب جگہوں پر سپلائی چین قائم کرنے کے لئے حل تجویز کرنے کی خاطر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
****
ش ح۔ ش ر ۔ک ا
(Release ID: 1894069)
Visitor Counter : 118