بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
سو اعشاریہ دو نو کروڑ روپے کی مارجن منی گرانٹ پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت 3223 مستفدین میں تقسیم کی گئی، 26000 نئے روزگار پیدا کئے گئے
Posted On:
25 JAN 2023 7:49PM by PIB Delhi
کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار نے آج 100.29 کروڑ روپے کی مارجن منی اتراپردیش، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے 3223 مستفدین کے لئے جاری کی جو روزگار پیدا کرنے کے وزیر اعظم کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت ہے اور وارانسی میں کے وی آئی سی کے ذریعہ اس پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔
حکومت اترپردیش میں وزیر مملکت جناب رویندر جیسوال رکن اسمبلی (روہانیا) ڈاکٹر سنیل پٹیل، رکن کے وی آئی سی جناب ناگیندر رگھوونشی، مختلف بینکوں کے نمائندے اور دیگر محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔
کے وی آئی سی چیئرمین نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کاروزگار پیدا کرنے کا پروگرام وزیر اعظم کے خؤد کفیل ہندوستان کے سپنے کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعہ دور دراز کے علاقوں میں کاریگروں اور دستکاروں کو ان کے گھروں پر ہی روزگار کے مواقع پہنچا رہی ہے۔
کے وی آئی سی کے گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے تحت زیادہ سے زیادہ کاریگروں کو جدید ٹریننگ اور ٹول کٹ فراہم کرکے ان کی اقتصادی اور سماجی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ کام کمہار سشکتی کرن یوجنا ،ہنی مشن، چارم کاریگر سشکتی کرن یوجنا، اگر بتی سازی، ہاتھ سے بنے کاغذ سے متعلق اسکیموں کے تحت کیا جارہا ہے۔
چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ 22-2021 تک پی ایم ای جی پی کے تحت 7.84 لاکھ یونٹیں قائم کی گئی ہیں جن کے ذریعہ تقریبا 63 لاکھ افراد کو روزگار دیا گیا ہے اور آج 3223 مستفدین میں 100.29 کروڑ روپے کی مارجن منی گرانٹ تقسیم کرکے تقریبا 26000 نئے روزگار پیدا کئے جاسکیں گے۔
اس سے قبل چیئرمین صاحب وارانسی میں وزیر اعظم کی جانب سے اپنی دیکھ ریکھ میں لئے گئے گاوں جیاپور بھی گئے اور کھادی اور دیہی صنعتوں کی سرگرمیوں کو دیکنے کے بعد کھادی کے کاریگروں سے مختلف معاملات پر بات چیت کی۔
قابل ذکر بات ہے کہ حکومت ہند کا روزگار پیدا کرنے کا وزیر اعظم کا پروگرام دیہی اور شہری علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار گراہم کرنے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ اس کے تحت کوئی بھی صنعت کار مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 50 لاکھ روپے تک کی یونٹ کھول سکتا ہے اور سروس سیکٹر میں 20 لاکھ روپے تک کی یونٹ کھولی جاسکتی ہے۔
پی ایم ای جی پی کے تحت آج جاری کی گئی 100.29 کروڑ روپے کی مارجن منی میں اترپردیش کے 1829 مستفدین کے لئے 59.6 کروڑ روپے، مدھیہ پردیش کے 856 مستفدین کے لئے 25.45 کروڑ روپے، چھتیس گڑھ کے 278 مستفدین کے لئے 09.30 کروڑ روپے اور 9.30 کروڑ روپے اتراکھنڈ کے 260 مستفدین کے لئے ہیں۔ ان مستفدین کے لئے مختلف بینکوں کی جانب سے 299.94 کروڑ روپے کا مجموعی قرض مختص کیا گیا ہے۔
****
U.No:871
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1893902)
Visitor Counter : 122