ریلوے کی وزارت

بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین ’’ شری جگناتھ یاترا‘‘  کو دہلی سے جھنڈی دکھا کر روانہ  کیاگیا


ٹرین کو جناب  دھرمیندر پردھان نے جناب   اشونی ویشنو اورجناب  جی کشن ریڈی کے ساتھ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

آئی آر سی ٹی سی 8 دن کے خصوصی ٹور پر بھارت گورو اے سی ٹورسٹ ٹرین چلا رہا ہے

یہ ٹرین دہلی سے دس تھرڈ اے سی کلاس کوچز اور 528 سیاحوں کے ساتھ روانہ ہوئی

پوری کے جگن ناتھ مندر کا دورہ سیاحت کے پروگرام میں کونارک، بھوبنیشور، کاشی، بیدیہ ناتھ اور گیا کے ساتھ ساتھ کشش کا باعث  ہوگا

ٹورسٹ ٹرین پینٹری کار سے آراستہ ، انفوٹینمنٹ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرہ سے لیس ہے

Posted On: 25 JAN 2023 7:31PM by PIB Delhi

 

بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین ’’ شری جگن ناتھ یاترا‘‘  کو آج دہلی کے صفدر جنگ ریلوے  اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ تعلیم، ہنرمندی کےفروغ  اور انترپرینیورشپ کے وزیر جناب  دھرمیندر پردھان نے ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو  اور سیاحت ،ثقافت  اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب  جی کشن  ریڈی  کے ساتھ اس ٹرین کو مبارک سفرپر روانہ کیا۔ چیئرمین اور سی ای او، ریلوے بورڈجناب  انل کمار لاہوتی، سکریٹری سیاحت جناب اروند سنگھ، مختلف وزارتوں اور آئی آر سی ٹی سی کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ آئی آر سی ٹی سی لمیٹڈ ،جوکہ  ریلوے کی وزارت کے تحت ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے، ٹرین چلا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011SF0.jpg

بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین نے اپنا انتہائی خاص  سفر شری جگن ناتھ یاترا  528 سیاحوں کے ساتھ شروع  کیاہے ، جس میں اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ کے اہم ترین یاترا اور ورثے والے مقامات کا احاطہ کیا گیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یہ ٹرین ملک کے عام شہریوں کو  اندرون ملک  سفر کرنے کی سہولت  فراہم کرنے  کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرتی ہے، خاص طور پر یاترا کے مقامات کا ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں رہائش، کھانا اور مقامی ٹرانسپورٹیشن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف لوگوں کو ہندوستانی ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہی کے مواقع ملیں گے بلکہ بہت سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

یاتریوں کے محفوظ اور خوشگوار سفر کی تمنا کرتے ہوئے، جناب  ویشنو نے کہا کہ اس طرح کے آٹھ یاترا سرکٹس پہلے ہی کام کررہے   ہیں، جس سے عقیدت مندوں  کو خود کو ہندوستانی ثقافت سے روشناس کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بہت بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات ہیں، اور وزیر اعظم  انکی  وزارت کی ، لوگوں تک آسان رسائی، مناسب سہولیات اور مناسب معلومات فراہم کرنے کے لیے رہنمائی کر رہے ہیں تاکہ انھیں مناسب طریقے سے بروئے کارلا یاجاسکے ۔

  جناب ریڈی نے کہا کہ لاکھوں ہندوستانی مذہبی مقامات کا دورہ کرنا چاہتے ہیں لیکن سہولت اور استطاعت نہ ہونے  کی وجہ سے ایسا نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پہل، یوم سیاحت اور ووٹرز کے دن کے موقع پر ہورہی ہے جو  ملکی سیاحت کو فروغ دینے میں خاصی مدد گار ہوگی، خاص طور پر ملک کے عام لوگوں  کے لیے ۔ وزیر نے کہا کہ ملک میں گھریلو سیاحت  میں تیزی سے  توسیع ہو رہی ہے۔

اس  ٹرین نے 8 دن کے  اپنے سفر کا آغاز کیا ہے  جس میں ہندوستان کے چار دھاموں میں سے ایک یعنی پوری کے جگن ناتھ مندر کو سیاح دیکھیں گے۔ وارانسی، بیدیہ  ناتھ دھام، کونارک اور گیا اس دورے کے پرکشش مقامات ہیں۔

8 روزہ بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین ٹور کا پہلا پڑاؤ وارانسی، قدیم مقدس شہر ہے، جہاں سیاح  گنگا گھاٹ کے ساتھ کاشی وشوناتھ مندر اور کوریڈور کا دورہ کریں گے۔ وارانسی کے بعد، ٹرین جھارکھنڈ کے جسیڈیہہ ریلوے اسٹیشن پہنچے  گی اور سیاح بیدیہ ناتھ دھام جیوترلنگ مندر جائیں  گے۔ آگے  ٹرین جسیڈیہہ سے پوری کے لیے روانہ ہوگی جہاں ہوٹلوں میں ان کے لیے دو راتوں کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ پوری میں، سیاح جگناتھ مندر، گولڈن پوری بیچ، کونارک میں سن ٹیمپل  اور بھونیشور کے مندروں کو دیکھیں  گے۔ پوری کے بعد، گیا آخری منزل ہوگی جہاں وشنوپد مندر کے دورے کا احاطہ کیا جائے گا۔ ٹرین یکم فروری 2023 کو دہلی واپس آئے گی۔

جدید ترین اے سی ریک کے ساتھ ، ٹورسٹ ٹرین میں  ٹورکے دوران  غازی آباد، علی گڑھ، ٹنڈلا، اٹاوہ، کانپور اور لکھنؤ اسٹیشنوں پر  سوار ہونے/اترنے  کا  اختیار دیا گیاہے ۔

 جدید پینٹری کار سے مہمانوں کو ٹرین میں  تازہ  شاکاہاری  کھانا پیش کیا جائے گا۔ ٹرین میں مسافروں کی تفریح کے ساتھ ساتھ عوامی اعلانات کے لیے انفوٹینمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔ صاف ستھرے بیت الخلا سے لیکر سی سی ٹی وی کیمروں کے اضافی حفاظتی فیچرز اور   ہر کوچ کے لیے سکیورٹی گارڈز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا آغاز گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کی پہل ’’ دیکھو اپنا دیش‘‘ کے  عین مطابق ہے۔17655 روپے  فی کس سے شروع ہونے والی ٹورسٹ ٹرین کے سیاحتی پیکج میں تمام چیزیں ہیں جن  میں تھرڈ اے سی میں ٹرین کا سفر، ہوٹلوں میں رات کا قیام، تمام کھانے (صرف شاکاہاری )، بسوں میں تمام  مقامات کانظارہ ، ٹریول انشورنس اور گائیڈ کی خدمات وغیرہ  شامل ہیں۔ صحت سے متعلق تمام ضروری احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 858)



(Release ID: 1893838) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi