ریلوے کی وزارت

 وشاکھا پٹنم ریلوے اسٹیشن نے سب سے زیادہ پلیٹینم درجہ بندی کے ساتھ گرین ریلوے اسٹیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا


وشاکھا پٹنم اسٹیشن نے ماحولیات کے 6 زمروں میں 100 پوائنٹ میں سے 82 پوائنٹ حاصل کئے

Posted On: 25 JAN 2023 12:18PM by PIB Delhi

ایسٹ کاسٹ ریلوے کے وشاکھا پٹنم ریلوے اسٹیشن کوانڈیان گریم بلڈنگ کونسل (آئی جی بی سی) کی جانب سے پلیٹینم کی اعلی ترین درجہ بندی کے ساتھ  گرین ریلوے اسٹیشن کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہےجو کہ  آلودگی سے پاک اور سبز تصورات کو اپنانے کے لیے  دیا گیا ہے،اس سے منفی ماحولیاتی اثرات  کم ہوتے ہیں۔ڈی آر ایم والٹیر، انوپ ستپاتھی نے 24.01.23 کو وشاکھاپٹنم میں منعقدہ ایک تقریب میں، آئی جی بی سی  وشاکھاپٹنم چیپٹر  کے چیئر مین ڈاکٹر ایس وجئے کمار  سے سرٹیفکیٹ  حاصل کیا۔

وشاکھاپٹنم ان چند ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے جنہیں یہ باوقار سرٹیفکیٹ  حاصل  ہواہے۔ وشاکھاپٹنم نے چھ ماحولیاتی زمروں میں 100 میں سے 82 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

ہندوستانی ریلوے کے ماحولیات ڈائریکٹوریٹ نے آئی جی بی سی کے تعاون سے گرین ریلوے اسٹیشن کی درجہ بندی کا نظام تیار کیا ہے۔ یہ پانی کے تحفظ، فضلہ سے نمٹنے، توانائی کی کارکردگی، فاسل فیول ( ایندھن) کا کم استعمال، اصل مواد کے استعمال پر کم انحصار اور مکینوں کی صحت اور بہبود جیسے قومی ترجیحات پر توجہ دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TUNR.jpg

وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن نے پائیدار سہولیات، صحت، حفظان صحت، توانائی اور پانی کی کارکردگی، اسمارٹ گرین اقدامات، اختراعات اور ترقی جیسے زمروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔

 سروے اور آئی جی بی سی کی سفارشات کی بنیاد پر کئے گئے مندرجہ ذیل اقدامات ،جس نے سروے کا اہتمام کیا

  1. ایم آر ایف شیڈ کی تعمیر کے ذریعے فضلہ کو الگ کرنا
  2. اسٹیشن اور کالونی کے پانی کے لیے 500 کے ایل ڈی ایس ٹی پی کی سیٹنگ اور آپریشنلائزیشن
  3. بجلی کو بچانے کے لیے  شمسی پینلز کا قیام
  4. اچھی طرح سے تیار کی گئی مسافروں کے لئے سہولیات
  5. ایل ای ڈی لائٹنگز کی 100فیصد فٹمنٹ۔

یہ کارنامہ مکمل طور پرای این ایچ ایم ونگ کے زیرقیادت تمام محکموں کی ٹیم کی کوششوں سے ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MC13.jpg

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.832



(Release ID: 1893552) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Tamil