ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لوگوں کو کرۂ ارض کے موافق زندگی گزارنے کی  ترغیب دینے کے لئے بھارت پرو ایونٹ میں مشن لائف ای- پویلین کا انعقاد کیاجائے گا


انٹرایکٹو میڈیا کا استعمال لوگوں کو لائف کی عملیات  کے بارے میں آگاہ کرنے اور انہیں حساس بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے

Posted On: 24 JAN 2023 10:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اکتوبر 2022 میں مشن لائف کا اِس پیغام کے ساتھ  آغاز کیا کہ مشن لائف موسمیاتی تبدیلی کے خلاف لڑائی کو جمہوری بناتا ہے اور جس میں ہم میں سے ہر ایک اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق تعاون کر سکتا ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت 26 جنوری سے 31 جنوری 2023 تک نئی دلی کے لال قلعہ میں 74ویں یوم جمہوریہ کے جشن کے موقع پر وزارت سیاحت کے زیر اہتمام ‘بھارت پرو’ کے دوران مشن لائف کے موضوع پر ایک پویلین کا انعقاد کر رہی ہے

مشن لائف کے موضوع کا انتخاب عوام کو لائف کے اقدامات کے بارے میں شعور پیدا کرنےاور اِس سے باور کرانے کے لئے کیا گیا ہے جو پائیدار زندگی کو فروغ دے سکتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ مشن لائف میں شامل لائف کے اقدامات مختلف انٹرایکٹو میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایل ای ڈی اسکرین، موشن سینسر وال، انٹرایکٹو وال، لائیو اے آر وال وغیرہ کے ذریعے دکھائے جاتے ہیں۔  مشن لائف سے متعلق پویلین لوگوں کو کرۂ ارض کے موافق زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ موشن سینسر سے چلنے والی انٹرایکٹو وال ایک انٹرایکٹو ڈسپلے ہوگی جہاں روزمرہ کے کام کاج کے لئے مخصوص سوالنامہ پوچھا جائے گا اور ان سےحاصل جوابات سے کرۂ ارض کے موافق زندگی گزارنے کیلئے زائرین کو ترغیب دلانے میں مدد کی جائے  گی ۔ انٹرایکٹو ٹچ وال زائرین کو روزانہ مختلف چھوٹے چھوٹے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرے گی جو ماحول میں خاطر خواہ تبدیلی لا سکتے ہیں۔ یہ وال گھر، عوامی جگہ اور کام پر ایک ہندوستانی کی زندگی کے روزہ مرہ کے کام کاج سے متعلق معلومات کو ظاہر کرے گی۔  براہ راست اے آر وال جہاں زائرین وزارت کی پرکرتی کے ساتھ سیلفی لے سکتے ہیں۔ تصویر کو برَ وقت میل یا واٹس ایپ کے ذریعے دیکھنے والوں کو شیئر کیا جا سکتا ہے۔ ایک ایل ای ڈی اسکرین پر مشن لائف کے موضوعات پر مبنی مختلف ویڈیوز کی نمائش کی جائے گی۔ پلازما اسکرین، مشن لائف پر اسکول کے بچوں کی پینٹنگز کو ڈیجیٹل شکل  میں دکھائے گی اور ساتھ ہی پائیدار طرز زندگی اور طریقوں سے متعلق ڈیجیٹل کتابچہ بھی دکھائے گی۔

پویلین عام لوگوں کے لیے 26 جنوری 2023 کو شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک اور 27 جنوری سے 31 جنوری 2023 کو رات 12 بجے سے رات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔

****

ش ح۔ ع ح۔ک ا




(Release ID: 1893478) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi