سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستان کو دنیا کی صف اول کی سائنسی اور تکنیکی طاقتوں میں سے ایک بنانے کے اعلان کے ساتھ بھوپال میں چار روزہ  ہندوستانی بین الاقوامی سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2022 کا اختتام


زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی  وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج شام بھوپال میں آئی آئی ایس ایف میں اختتامی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی اور اختراعی طاقت ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنا ئے گی

جناب تومر نے کہا، ہندوستان  میں زرعی شعبے سمیت زندگی کے سبھی شعبوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کا رول  دیکھا جا سکتا ہے

مودی سرکارایس ٹی آئی  ایکوسسٹم  پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کا بجٹ 2014 میں 2,000 کروڑ روپے سے تین گنا بڑھ کر اس وقت 6,000 کروڑ روپے ہو گیا ہے: جناب تومر

Posted On: 24 JAN 2023 6:34PM by PIB Delhi

ہندوستان کو دنیا کی صف اول کی سائنسی اور تکنیکی طاقتوں میں سے ایک بنانے کے اعلان کے ساتھ بھوپال میں چار روزہ  ہندوستانی بین الاقوامی سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2022 کا اختتام ہوا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-01-24at6.34.35PM550Y.jpeg

بھوپال میں آج شام  آئی آئی ایس ایف میں اختتامی خطبہ دیتے ہوئے ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ  نوجوانوں کی توانائی اور اختراعی طاقت ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنا ئے گی۔انہوں نے کہا، ہندوستان  ایک نوجوان طاقت سے بھرپور ملک ہے جو کچھ بڑا کرنے کے لئے  تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی 52 فیصد آبادی ابھی نوجوان ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جسے امرت کال کہا ہے اس میں بڑی چھلانگ لگانے کا یہ صحیح وقت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2O4YQ.jpg

جناب تومر نے کہا کہ ہندوستان میں زرعی شعبے سمیت زندگی کے سبھی شعبوں میں سائنس ، ٹکنالوجی اور اختراع کا رول دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا، کسان اب زرعی پیداوار میں اور فصل کٹائی کے بعد کام کے لئے بھی  ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  زرعی سیکٹر میں ڈرون ایپلی کیشنز  مقبول ہو رہی ہیں اور نئے تجربہ ہوں گے۔

جناب تومر نے کہا کہ مودی حکومت ایس ٹی آئی  ایکو سسٹم  پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سائنسی  کوششوں میں خاص طور پر دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کا بجٹ 2000 کروڑ روپے تھا جسے اب تین گنا بڑھا کر 6000 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

جناب تومر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بہتر  تحقیق و ترقی اور اختراع کے ساتھ، ہندوستان  پیداوار  میں اضافہ اور بہتر پیداوار کے ساتھ دنیا میں ایک  صف اول کے زرعی ملک کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہندوستان نہ صرف غذائی تحفظ کے معاملے میں مکمل طور پر آتم نربھر بنے  گا بلکہ کئی دیگرممالک کی ضرورتوں  اور مانگوں  کو پورا کرنے کا اہل ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3TPYE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4R4AW.jpg

مدھیہ پردیش کے سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر جناب اوم پرکاش سکھلیچا نے اپنے خطاب میں کہا کہ  انہیں یہ جان کر انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ  ہندوستان میں ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ بہت تیزی سے ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ فصلوں کی بوائی اور کٹائی کے لیے روبوٹ کے استعمال کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ  ظاہر کرتا ہے کہ زرعی کے شعبے میں کس قسم کا انقلاب آنے والا ہے۔جناب سکھلیچا نے کہا کہ آئی آئی ایس ایف پوری طرح کامیاب رہا ہے کیونکہ بھوپال کے ہر ضلع سے طلباء اور نوجوانوں نے  اس میں حصہ لیا اور اب وہ کچھ  بڑا  کردکھانے کے لیے تجسس اور نئے جوش سے بھر جائیں گے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس چندر شیکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم  آئندہ  بہتر ایجنڈے پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کی  کوئی حد نہیں  ہے اور ہندوستانی بین الاقوامی  سائنس فیسٹیول تیزی سے عالمی چیلنجوں پر غور و خوض کرنے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہا ہے۔

جناب چندر شیکھر نے کہا کہ ہندوستانی بین الاقوامی   سائنس فیسٹیول ( آئی آئی ایس ایف) کا انعقاد ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے جی-20   کی صدارت حاصل کی ہے، جہاں ہم  دنیا کے سامنے نہ صرف سائنس اور ٹیکنالوجی میں بلکہ ہر شعبے میں ہندوستان کی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5LJ6I.jpg

 

ہندوستان کے خلائی تحقیق و تنظیم ( اسرو) کے چیئرمین  ڈاکٹر ایس  سومناتھ نے سائنس فیسٹیول میں موجود مجمع کو بتایا کہ ہم  امرت کال میں اہم تعاون کرنے کے لئے  مستقبل کی نسل کو روشنی اور راستہ دکھانے کے لئے سائنس فیسٹیول منارہے ہیں۔

جناب  سومناتھ نے کہا کہ سائنسی طاقت بننے کے لیے ہمیں تخلیقی اور اختراعی بننا ہوگا اور دنیا میں کئی پہل کی قیادت کرنی ہوگی۔ وگیان بھارتی کے سکریٹری جنرل   ڈاکٹر سدھیر بھدوریانے کہا کہ  ملک اور اور پوری انسانیت کے فائدے کے لیے وگیان بھارتی جدیدسائنسی نظریہ اور سوچ کو فروغ دینے کے لئے  ہندوستان میں سائنس کی وزارتوں، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے شعبہ سائنس  کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ہندوستانی بین الاقوامی سائنس فیسٹیول کے دوران، بھوپال میں چار روزہ سائنس فیسٹیول کے 15 اہم  پروگراموں میں  اسٹوڈنٹ سائنس ویلج جیسے پروگرام  میں خوروخوض کیا گیا۔ اس میں 2500 طلباء  حصہ لیتے ہیں اور نئی  تکنیکوں اوراختراعات کی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 807)



(Release ID: 1893426) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi