محنت اور روزگار کی وزارت

نیا لیبر کوڈ

Posted On: 12 DEC 2022 5:53PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے چار لیبر کوڈز بنائے ہیں، یعنی اجرتوں پر ضابطہ، 2019، صنعتی تعلقات کا ضابطہ، 2020، سماجی تحفظ کا ضابطہ، 2020 اور پیشہ ورانہ تحفظ، صحت اور کام کے حالات کوڈ، 2020 اور ان کوڈز کو عام معلومات کے لیے سرکاری گزٹ سطح پر شائع کیا ہے۔  چار لیبر کوڈز کے نفاذ کی سمت ایک قدم کے طور پر، مرکز اور متعدد ریاستی حکومتوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تبصروں کو مدعو کرتے ہوئے، مسودہ قوانین کو پہلے سے شائع کیا ہے۔

چار لیبر کوڈز میں قانونی کم از کم اجرت، سماجی تحفظ اور  ملازمین کی صحت کی دیکھ بھال کے لحاظ سے غیر منظم ملازمین سمیت ملازموں کو دستیاب تحفظ کو مستحکم  بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔ چند اہم التزامات  درج ذیل ہیں:-

  • کم از کم اجرت اور اجرت کی بروقت ادائیگی کا ایک قانونی حق تمام ملازمین کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے تاکہ پائیدار ترقی اور جامع ترقی میں مدد مل سکے۔
  • متعدد تشریحات اور قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے، چاروں لیبر کوڈز میں اجرت کی یکساں تعریف فراہم کی گئی ہے جو خالص، مربوط اور نافذ کرنے میں آسان ہے۔
  • سالانہ ہیلتھ چیک اپ اور طبی سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس سے مزدور کی کام کاج کی  صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور متوقع زندگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • پہلی بار اسٹیبلشمنٹ کے ہر ملازم کو تقرری کا لیٹر جاری کرنے کے لیے قانونی انتظام کیا گیا ہے جس سے ملازمت کا باقاعدہ معاہدہ ہوگا اور اس سے ملازمت کی حفاظت میں اضافہ ہوگا اور ایک کارکن کو قانونی فوائد جیسے کہ کم از کم اجرت، سماجی تحفظ وغیرہ کا دعوی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
  • کارکنوں کی ہنر مندی کی ترقی کے لیے ری اسکلنگ فنڈ کی فراہمی۔
  • عارضی ملازم  اور پلیٹ فارم ورکر کی تعریف سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لیے اسکیمیں بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ سماجی تحفظ کی اسکیمیں ایگریگیٹر کے تعاون سے تیار کی جاسکتی ہیں اور دیگر ذرائع میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے فنڈز شامل ہوسکتے ہیں۔
  • مرکزی حکومت ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن یا ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے ذریعے غیر منظم کارکنوں، عارضی ملازمین اور پلیٹ فارم ورکرز اور ان کے خاندان کے ممبران کو فوائد فراہم کر سکتی ہے۔
  • فکسڈ ٹرم ایمپلائمنٹ (ایف ٹی ای) کے تحت کام کرنے والا ملازم ان تمام فوائد کا حقدار ہے جو مستقل ملازمین کے لیے ہیں اور اگر وہ ایک سال کی مدت کے لیے سروس کرتا ہے تو وہ گریجویٹی کا بھی اہل ہوگا۔
  • سردست ہر ملازم 240 دنوں کے مقابلے میں 180 دن کام کرنے کے بعد اجرت کے ساتھ سالانہ چھٹی کا حقدار ہے۔ کیلنڈر سال کے اختتام پر سروس میں رہتے ہوئے کارکن کے مطالبے پر چھٹی کے پیسے دینے کا  بھی التزام ہے۔
  • ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کا اطلاق تمام صنعتوں پر اس وقت طے شدہ صنعتوں کے مقابلے میں بڑھا دیا گیا ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ع ح۔

U. No.784



(Release ID: 1893218) Visitor Counter : 279


Read this release in: English