وزارت خزانہ
نیلامی برائے فروخت( از سر نو اجراء)، (i) 6.89فیصد،سرکاری تمسکات(جی ایس) 2025، (ii)7.10 فیصد، سرکاری تمسکات(جی ایس) 2029، (iii) 7.41 فیصد ، سرکاری تمسکات(جی ایس) 2036 ، (iv)7.40 فیصد، سرکاری تمسکات(جی ایس) 2062
Posted On:
23 JAN 2023 7:47PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی) نے یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 4,000 کروڑروپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لیے(i)6.89 فیصد ( گورنمنٹ سیکیورٹی ،جی ایس)2025 کی فروخت (از سر نو اجرا) ،(ii) یکساں قیمت کا طریقہکار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے6,000 کروڑروپے(برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لیے7.10 فیصد(گورنمنٹ سیکیورٹی)، سرکاری تمسکات2029، (iii) یکساں قیمت کا طریقہکار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے گیارہ ہزار کروڑ روپے(برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لئے 7.41 فیصد سرکاری تمسکات (گورنمنٹ سیکیورٹی)2036 ،قیمت کے ذریعہ اور (iv) یکساں قیمت کا طریقہکار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9000 کروڑ روپے(برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لئے 7.4 فیصد سرکاری تمسکات (گورنمنٹ سیکورٹی)2062 کی فروخت (از سر نو اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو،درج بالا ہر تمسکات (سیکیورٹی) کے بدلے2000 کروڑروپے تک کی اضافی رکنیت برقرار رکھنے کا اختیارحاصل ہوگا۔یہ نیلامیاں، ممبئی میں فورٹ کے مقام پر ریزرو بینک آف انڈیا کے ممبئی آفس میں 27 جنوری 2023 (بروز جمعہ) کومنعقد کی جائیں گی۔
سرکاری تمسکات (سیکیورٹیز) کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کے 5 فیصد تک کو اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔جسے سرکاری تمسکات (سیکیورٹیز) کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی لگانے کی سہولت سے متعلق اسکیم کے تحت الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں، 27 جنوری 2023 تک ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای - کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جانی ضروری ہیں۔ غیرمسابقتی بولیاں صبح 10.30 سے 11 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں جبکہ مسابقتی بولیاں صبح 10.30 سے 11.30 بجے کے درمیان جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 27 جنوری 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولیاں لگانے والوں کو 30 جنوری 2023 (بروز پیر) تک ادائیگی کرنی ہوگی۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ سرکلر نمبر RBI/2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے مطابق،جن میں وقتاً فوقتاً ترامیم کی گئی ہیں، سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا' کے رہنما خطوط کے مطابق "جب جاری کیا جاتا ہے" کاروبار کے لئے تمسکات (سیکورٹیز) اہل ہوں گی ۔
***********
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.776
(Release ID: 1893195)
Visitor Counter : 93