مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور امیجن پنجی اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ لمیٹڈ نے پنجی میں 100 اسمارٹ شہروں کے لیے سی ای اوز کانفرنس کا اہتمام کیا


سواسمارٹ شہروں کے سی ای اوز  ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر 2 روزہ کانفرنس کے لیے پنجی پہنچے

اسمارٹ سٹیز محض خواب یا نظریاتی تصورات نہیں ہیں، بلکہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا سب سے بڑا موقع ہے: ڈاکٹر پرمود ساونت، گوا کے وزیر اعلیٰ

Posted On: 23 JAN 2023 3:54PM by PIB Delhi

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے آج پنجی میں ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر اسمارٹ سٹیز کے سی ای اوز کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پنجی شہر کے کارپوریشن کے میئر روہت مونسریٹ، جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر کنال کمار اور مرکز اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران موجود تھے۔ دو روزہ کانفرنس کا اہتمام مرکزی وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے) نے امیجن پنجی اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (آئی پی ایس سی ڈی ایل) کے اشتراک سے کیا ہے۔ آئی پی ایس سی ڈی ایل کے زیر اہتمام، کانفرنس میں مرکزی، ریاستی حکومت، صنعت اور علمی شرکاء  کے عہدیداروں کے ساتھ 100 اسمارٹ شہروں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز/میونسپل کمشنروں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔

کانفرنس گروپ لرننگ اور خیالات کے تبادلے کو فعال کرنے کی کوشش کرتی ہے ،تاکہ تمام اسمارٹ شہروں میں بہترین طریقوں کو اپنایا جا سکے۔ افتتاحی اجلاس میں ،ا سمارٹ سٹی کے سی ای اوز/ اہلکاروں نے اپنے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز (آئی سی سی سی) کے کاروباری منصوبے اور معیاری آپریشن کے طریقہ کار کو پیش کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے کہا کہ اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت بنائے جانے والے انفراسٹرکچر کی بنیاد پر تمام شہروں کو طویل مدتی آمدنی کے ماڈلز کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ سٹیز محض خواب یا نظریاتی تصورات نہیں ہیں، بلکہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے سب سے بڑے مواقع ہیں۔

اسمارٹ سٹیز مشن کے مشن ڈائریکٹر کنال کمار نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اختراعی، اور جدید  ترین  سوچ کا  وقت  آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سی ای او ز اپنے پراجیکٹوں کا کنٹرول اپنے  ہاتھ میں لیں  اور اس کی منزلیں  طے  کریں  اور  صرف اس کے لئے تحریک حاصل نہ کریں۔

پنجی میں پروجیکٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آئی پی ایس سی ڈی ایل کے سی ای او، مامو ہیگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت شروع کیے گئے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، الیکٹرک بسیں، منڈووی پرومینیڈ جیسے مختلف پروجیکٹوں میں آمدنی پیدا کرنے کی بڑی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کو مونیٹائز کرنے سے شہر کے لیے اضافی آمدنی ہو سکتی ہے۔

کانفرنس میں جدت طرازی کے حصول کے لیے 'اسمارٹ پروکیور' کے رہنما خطوط پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں شملہ، بھوپال اور احمد آباد کے اسمارٹ شہروں کے حکام نے اپنی کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں۔ توقع ہے کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اختتامی تقریب کے دوران اپنے آئی  سی سی سیز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اثر پیدا کرنے کے لیے شہروں کی جدید ترین اور شاندار کوششوں کو انعام دینے کے لیے آئی سی سی سی ایوارڈز کا اعلان کرے ۔

پنجی اسمارٹ شہر پروجیکٹوں   کے بارے میں

اپنے قیام کے بعد سے، اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت امیجن پنجی اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (آئی پی ایس سی ڈی ایل) نے پنجی شہر میں 950.34 کروڑ روپے کے 47 منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں سے 58.15 کروڑ روپے کے 15 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ فی الحال  892.19 کروڑ روپے کے 32 منصوبے جاری ہیں، جن میں سے 303.42 کروڑ روپے کے 7 منصوبوں پر 90 فیصد پیش رفت ہوئی ہے اور 131.56 کروڑ روپے کے اضافی 12 منصوبے 50 فیصد پیش رفت کو عبور کر چکے ہیں۔ متعدد ریاستی پیرا اسٹیٹل ایجنسیاں، جیسے کہ جی ایس آئی ڈی سی، جی ایس یو ڈی اے، پی ڈبلیو ڈی، ڈبلیو آر ڈی، بشمول آئی پی ایس سی ڈی ایل اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت خصوصی پروجیکٹس کے لیے کام کرنے والی ایجنسیاں ہیں۔ آئی پی ایس سی ڈی ایل ایک نوڈل ایجنسی ہے، جس کے تحت ان تمام پروجیکٹوں کی نگرانی اور فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے پروجیکٹ فنڈز کے لیے کل 245.00 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 236.00 کروڑ روپے استعمال کیے گئے ہیں۔ مزید، 239.80 کروڑ روپے حکومت گوا نے پروجیکٹ فنڈز کے لیے جاری کیے ہیں، جن میں سے 181.56 کروڑ روپے استعمال کیے گئے ہیں۔

اسمارٹ سٹیز مشن کے بارے میں

اسمارٹ سٹیز مشن کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 جون، 2015 کو کیا تھا۔ یہ شہری احیاء کے لیے ایک بابصیرت  ایجنڈے کا حصہ رہا ہے اور اسے شہروں میں رہنے والی  ہندوستان کی 40 فیصد آبادی کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کثیر جہتی  حکمت عملی کے حصے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایس سی ایم ایک انقلابی تبدیلی کا مشن ہے، جس کا مقصد ملک میں شہری ترقی کے عمل میں ایک مثالی تبدیلی لانا ہے۔ 19 جنوری 2023 تک، تقریباً 181,268 کروڑ روپے  کی مالیت کے 7,799 پروجیکٹوں میں ورک آرڈر جاری کیے گئے، جن میں سے  98,291 کروڑ  روپے  کے 5,229 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-770



(Release ID: 1893183) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Marathi