جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری نے انڈین رینیو ایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹیڈ کی کارکردگی اور مستقبل کی راہِ عمل کا جائزہ لیا

Posted On: 21 JAN 2023 8:30PM by PIB Delhi

1۔ قابل تجدید توانائی کے شعبے کے لیے سرمایہ کاری کی زبردست مانگ کے پیشِ نظر جناب بھوپندر سنگھ بھلا نے انڈین رینیو ایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے) کو یقین دلایا کہ نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم کرے گی۔

2۔ ایم این آر ای کے سکریٹری نے 35 برسوں سے شعبےمیں ایک سرخیل ہونے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے ساتھ تعاون کرنے پر آئی آر ای ڈی اے کی ستائش کی۔

3۔ ملازمین نے غیر روایتی طور پر اور محکمے کے سربراہان نے ذاتی طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔

 

ایم این آر ای کے سکریٹری نے آئی آر ای ڈی اے کا دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  کے سکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلا نے 20 جنوری 2023 کو بھیکاجی کاما پلیس واقع نئی دہلی میں آئی آر ای ڈی اے کے کارپوریٹ دفتر کا دورہ کیا۔ جناب بھلا نے آئی آر ای ڈی اے کی کارکردگی اور مستقبل کی راہِ عمل کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد کمپنی کے تمام ملازمین کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن ہوا۔

 

آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس نے ایم این آر ای کے سکریٹری جناب دنیش جگدالے، ایم این آر ای کے جوائنٹ سکریٹری اور ایم این آر ای کے دیگر عہدیداروں کا خیرمقدم کیا اور پچھلے 35 برسوں میں آئی آر ای ڈی اے کے سفر کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں کا بھی اشتراک کیا۔ شعبہ جاتی کارکردگی، وسائل کو متحرک کرنے کی حکمت عملیوں، اقدامات اور تنظیم کی مستقبل کی ترقی کے لیے تنوع کے منصوبے کے تعلق سے بھی سیکرٹری کو آگاہ کیا گیا۔

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بھاری مانگ کو پورا کرنے کے لیے کمپنی کو درپیش چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے لیے سکریٹری نے ایم این آر ای کی طرف سے مکمل تعاون اور رہنمائی کا یقین دلایا۔ آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی کی طرف سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ تمام ملازمین نے غیر روایتی طور پر بحث میں حصہ لیا۔ محکموں کے سربراہ ذاتی طور پر گفتگو میں شامل ہوئے۔ مزید برآں ایم این آر ای کے سکریٹری  نے ہر عہدیدار سے ذاتی طور پر بات چیت کی اور انہیں ملک کی پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

اپنی بات چیت میں  ایم این آر ای کے سکریٹری نے آئی آر ای ڈی اے کی تعریف کی کہ وہ پچھلے 35 برسوں سے اس شعبے میں ایک سرخیل ہونے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ دو مالی سالوں میں آئی آر ای ڈی اے کی تاریخی کارکردگی کی بھی تعریف کی جو عالمی وبا کوویڈ  کی وجہ سے اب تک کے بدترین کاروباری ماحول کے درمیان مکمل کی گئی تھی۔ انہوں نے خاص طور پر یوگا، مراقبے، کھیلوں اور تربیت وغیرہ جیسی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے انسانی وسائل کی مجموعی ترقی کے لیے آئی آر ای ڈی اے کے اقدامات کی بھی ستائش کی۔

ایم این آر ای کے سکریٹری نے صرف 1.5 برسوں میں خالص غیر فعال اثاثے کو 5.61 فیصد سے کم کر کے 2.72 فی صد کرنے کے لیے آئی آر ای ڈی اے کی ستائش کی۔

انہوں نے آئی آر ای ڈی اے کو مشورہ دیا کہ وہ روف ٹاپ سولر، پی ایم- کُسُم اور دیگر قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیوں میں سرمایہ کاری کے لیے ایک مناسب طریقہ کار وضع کرے۔ 2030 تک غیر فوسِل ایندھن کی 500 گیگا واٹ کی صلاحیت حاصل کرنے کے حکومت ہند کے نشانے کے ایک حصے کے طور پر انہوں نے آئی آر ای ڈی اے پر زور دیا کہ وہ ملک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی مالی اعانت کی خاطر ایک لائحہِ عمل تیار کرے۔

*****

U.No:727

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1892794) Visitor Counter : 173


Read this release in: English