ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری اور اس کی علاقائی شاخوں نے مشن لائف بیداری پروگرام منعقد کیے
ہمہ گیر طرز حیات اپنانے کے لیے تقریباً 5000 طلبا اور عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی گئی
Posted On:
20 JAN 2023 7:04PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے تحت نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ) کی ایک مقامی شاخ ؛ ریجنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (آر ایم این ایچ) ، میسور، نے آج #توانائی تحفظ ، #طرز حیات برائے ماحولیات – مشن لائف، سبز مکالمہ، سبز عہد پر بیداری پروگرام منعقد کیے۔ این ایم این ایچ کے ڈائرکٹر نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی غرض سے سبز عادات کو اپنانے کے لیے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام میں تقریباً 750 طلبا اور عام لوگوں نے حصہ لیا۔ جی ایس ایس ایس، اسکول، میسور میں منعقدہ مشن لائف سیشن میں 900 طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور مشن لائف کے مطابق ہمہ گیر طرز حیات اختیار کرنے کا عہد کیا۔
جی ایس ایس ایس اسکول، میسور میں سبز عہد لیتے طلبا
ریجنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (آر ایم این ایچ)، بھوپال نے 20 جنوری 2023 کو 481 شرکا (اورئین انٹرنیشنل پبلک اسکول، بھوپال کے 168 طلبا؛ گورنمنٹ نوین بائز ہاسٹل، حبیبیہ، بھوپال کے 53 طلبا؛ گورنمنٹ مڈل اسکول، سلئیا، بھوپال کے 46 طلبا اور آر ایم این ایچ، بھوپال کے 214 عام وزیٹرس) کے لیے #لائف مشن، # چوزلائف کے تحت طرزحیات برائے ماحولیات پر بیداری پیدا کرنے کے لیے سبز مکاملہ، سبز عہد اور دستخط مہم کا اہتمام کیا۔
آر ایم این ایچ بھوپال کی مشن لائف سے متعلق بیداری سرگرمیاں
نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، نئی دہلی کی ایک علاقائی شاخ، راجیو گاندھی ریجنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، سوائی مادھوپور نے 19 جنوری 2023 کو ہرت مکالمہ، عزم، سیلفی پوائنٹ پر میل جول اور #توانائی تحفظ #مشن لائف پر فلم شو کے توسط سے # مشن لائف پر ایک اورمعلوماتی سیشن کا اہتمام کیا۔ان پروگراموں میں 2820 سے زائد طلبا، اساتذہ اور عوام الناس نے فعال طو رپر شرکت کی۔
آرجی آر ایم این ایچ، سوائی مادھوپر کی مشن لائف سے متعلق بیداری سرگرمیاں
چڑیا گھر کے ڈائرکٹر حضرات کی قومی کانفرنس 19 جنوری 2023 کو میسور میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، نئی دہلی کی ڈائرکٹر محترمہ ناز رضوی نے #طرز حیات برائے ماحولیات پر ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔
این ایم این ایچ کی ڈائرکٹر ، مشن لائف کے موضوع پر پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کرتے ہوئے
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.700
(Release ID: 1892620)
Visitor Counter : 146