کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کووڈ-19 وبائی مرض سے متاثرہ شعبوں کے لیے ای پی سی جی اسکیم میں نرمی

Posted On: 20 JAN 2023 8:41PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ایکسپورٹ پروموشن کیپٹل گڈز (ای پی سی جی) اسکیم کے تحت اوسط برآمدی ذمہ داری کو برقرار رکھنے اور بعض شعبوں کے لئے برآمدی ذمہ داری کی مدت کو بڑھانے کے اختیار سے ایک بار کی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ وہ شعبے جو اس ریلیف کے اہل ہیں وہ ہیں ہوٹل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی شعبے۔ سال 21-2020 اور 22-2021 کے لیے ان شعبوں کو ای پی سی جی کی اجازت کے لیے اوسط برآمدی ذمہ داری کو برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان شعبوں کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ برآمدی ذمہ داری کی مدت کو کسی اضافی فیس کی ادائیگی کے بغیر طویل مدت تک بڑھا سکتے ہیں۔

ہوٹل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی شعبوں کے لیے جاری کردہ ای پی سی جی کی اجازتوں کے لیے، برآمدی ذمہ داری کی مدت ختم ہونے کی تاریخ سے اس مدت کے لیے بڑھا دی جائے گی جو برآمدی ذمہ داری کی مدت یکم فروری 2020 اور 31 مارچ 2022 کے اندر آتی ہے۔ یہ توسیع کمپوزیشن فیس کی ادائیگی کے بغیر دی جائے گی۔ تاہم، ہوٹل، ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشنل کے علاوہ دیگر شعبوں کے لیے جاری کردہ ای پی سی جی کی اجازتوں کے لیے، برآمدی ذمہ داری کی مدت کو ان دنوں تک بڑھایا جا سکتا ہے جتنے دنوں کے لیے موجودہ برآمدی ذمہ داری کی مدت یکم فروری 2020 اور 31 جولائی 2021 کے درمیان آتی ہے۔کمپوزیشن فیس کی ادائیگی کے بغیر یہ توسیع دی جائے گی  لیکن31 مارچ 2022 تک بیلنس برآمدی ذمہ داری پر مالیت کے لحاظ سے 5 فیصد اضافی برآمدی ذمہ داری کے ساتھ۔

یہ نرمی کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی سست روی کی روشنی میں دی گئی ہے۔ اس ریلیف سے ہوٹل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی شعبوں کو ان کی برآمدی سرگرمیوں پر وبائی مرض کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ایکسپورٹ پروموشن کیپٹل گڈز (ای پی سی جی) اسکیم ایک تجارتی فروغ اسکیم ہے جسے حکومت ہند نے نافذ کیا ہے جو ہندوستان میں برآمدی پیداوار کے مقصد کے لئے کیپیٹل گڈز کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دیتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد کیپٹل گڈز پر درآمدی ڈیوٹی کی رعایت دے کر برآمد کے لیے سامان کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ای پی سی جی اسکیم غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) کے زیر انتظام ہے اور ہندوستان کی غیر ملکی تجارتی پالیسی کے زیر انتظام ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 698)



(Release ID: 1892617) Visitor Counter : 117


Read this release in: English