سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی آئی ایس ایف، بھوپال میں’’وگیانکا - سائنسی ادب فیسٹیول‘‘ تقریب
سائنس کو فروغ دینے اور عوام میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کی ہندوستان کی بھرپور میراث کو ظاہر کرنے کے لیے دو روزہ پروگرام
Posted On:
19 JAN 2023 5:43PM by PIB Delhi
وگیانکا، ایک سائنسی ادب کافیسٹیول، 22 اور 23 جنوری2023 کے دوران، انڈین انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف)، ایم اے این آئی ٹی، بھوپال میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس وگیانکا تقریب کے انعقادکا مقام، آڈیٹوریم، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، مولانا آزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بھوپال ہے۔ آٹھویں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) کے حصے کے طور پر’’سائنس لٹریچر فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وگیانکا، ایک سائنس لٹریچر فیسٹیول، 22 اور 23 جنوری 2023 کے دوران ایم اے این آئی ٹی ، بھوپال میں انڈین انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب میں نامور شخصیات بھی ہوں گی جن میں سکریٹری، ڈی ایس آئی آر ڈاکٹر این کلائی سیلوی، اور ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آر، ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، صدراور سابق ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر ، وجنانا بھارتی اور سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال شامل ہیں۔
سالانہ انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول، جو اس بار اپنے 8ویں ایڈیشن میں ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے فوائد کی نمائش کرتا ہے اور جشن مناتا ہے۔ آئی آئی ایس ایف کا مقصد، عوام کو سائنس سے منسلک کرنا اور یہ ظاہر کرنا ہے کہ کس طرح سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) ہماری زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حل فراہم کرتے ہیں۔ اس سال کے آئی آئی ایس ایف کو زمینی سائنس کی وزارت، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور وجنانا بھارتی کے ذریعے مربوط اور منظم کیا جا رہا ہے۔
سن 2015 میں آئی آئی ایس ایف کے آغاز کے بعد سے، ’’سائنس لٹریچر فیسٹیول‘‘ اچھی طرح سے شرکت کرنے والے پروگراموں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ آئی آئی ایس ایف کے بڑے مقصد کے ساتھ منسلک، وگیانکا، کثیر لسانی سائنسی ادب، سائنسی شاعری، سائنسی ڈرامہ اور لوک آرٹ کے ذریعے سائنس کو فروغ دینے اور عوام میں سائنسی مزاج کو ابھارنے کی ہندوستان کی بھرپور وراثت کو ظاہر کرے گا۔ وگیانکا، سائنسی علم کے مؤثر ابلاغ کے لیے چیلنجز اور مستقبل کے روڈ میپ پر بات چیت اور غور و فکر کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
وگیانکا تقریب کے دوران مختلف سائنس-سوسائٹی سے متعلق موضوعات پر پینل مباحثے اور سائنسی اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔
جیسا کہ ہندوستان، ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، وگیانکا، بات چیت کے ذریعے، ہندوستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک امرت کال کی یاد بھی منائے گا۔ ہندوستان جی20 کے صدارتی مرحلے سے بھی گزر رہا ہے اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس سائنس 20 (ایس20) کا سیکرٹریٹ ہے۔ ایس20 آب وہوا کی تبدیلی، خوراک کے تحفظ اور صحت جیسے سائنسی پہلوؤں پر توجہ دے گا۔ وگیانکا تقریب میں ایک اہم خطاب اور ایس20 کے مقصد سے ایک خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وگیانکا کے چھ اجلاس ہوں گے، جن میں کلیدی لیکچر، پینل ڈسکشن، اور مصنفین کے ساتھ بات چیت، ڈرامہ اور لوک رقص کے ذریعے سائنسی خیالات کی عکاسی، اور وگیان کوی سمیلن شامل ہیں۔ شیڈو کلچرل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی، بھوپال کی طرف سے گیلیلیو پر ایک سائنس ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔ وگیانکا میں تقریباً 40 نامور سائنس دان، سائنس کمیونیکیٹر، مصنفین، سائنس کے رہنما، اور پالیسی ساز شرکت کرنےکے لیے تیار ہیں۔
گیلیلیو پر ایک سائنس ڈرامہ آئی آئی ایس ایف، بھوپال میں ایک مقامی تھیٹر گروپ کے ذریعہ وگیانکا ایونٹ میں پیش کیا جائے گا۔
سائنس کے تقریباً 300مصنفین، کمیونیکیٹر، فنکار، صحافی، نوجوان اور ابھرتے ہوئے مصنفین، محققین، کالج کے طلباء، بچے، سائنس کے شائقین، سائنسی پالیسی سازوں اور شہریوں کی، وگیانکا تقریب میں شرکت متوقع ہے۔
بھوپال کے اسکولی بچوں کے لیے،’’انڈیا @ 100 - مائی کنٹری، مائی ویژن‘‘ کے موضوع پر جگہ جگہ پینٹنگ اور ڈرائنگ مقابلے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دیگر جدید آن لائن مقابلوں میں شارٹ پلے ویڈیو میکنگ اور نیشنل بلاگ رائٹنگ شامل ہیں۔ 22 جنوری 2023 کو بھوپال میں ذہنی ماہر، جادوگر اور سائنس کمیونیکیٹر شری ہریش یادو، جے پور، راجستھان کا مینٹلزم شو اور جناب وکاس مشرا اور ٹیم کی طرف سے سائنس کٹھ پتلی شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر)، نئی دہلی، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی(ڈی بی ٹی) حکومت ہند اور وجنانا بھارتی، وگیانکا کا اہتمام کر رہے ہیں۔
*****
U.No.681
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1892579)
Visitor Counter : 167