صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

قومی ایڈز کنٹرول تنظیم نے ایڈز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، اُڈیشہ  کے شہر  بھونیشور کے  کلنگا اسٹیڈیم میں انسانوں پر مشتمل  سب سے بڑی  ریڈ ربن چین تشکیل دی

Posted On: 19 JAN 2023 10:31PM by PIB Delhi

اڈیشہ حکومت  کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ  کے تحت ، اڈیشہ ریاست کی ایڈز کو کنٹرول کرنے والی سوسائٹی  نے قومی ایڈز کنٹرول تنظیم (این اے سی او) کی قیادت میں  کھیل کود اور نوجوانوں سے متعلق  خدمات اور ہاکی انڈیا کے  محکمہ کے تعاون سے، 19 جنوری 2023 کو  اڈیشہ میں بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم کی ایسٹ گیلری میں انسانوں پر مشتمل  ’سب سے بڑی  ریڈ ربن چین ‘ تشکیل دے کر،  ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔  گیلری میں موجود تماشائیوں میں مختلف اسکولوں کے 4,800 طلباء، اور مختلف کالجوں کے ریڈ ربن کلب کے اراکین، کمیونٹی کے افراد اور مشن شکتی محکمہ کے شرکا شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023EHN.jpg

نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت حالیہ ثبوتوں کے مطابق، اڈیشہ  ریاست میں ایچ آئی وی کا کم پھیلاؤ جاری ہے جس میں بالغوں کی تعداد 0.14 فیصد ہے اور ایک اندازے کے مطابق 52,108 لوگ ایچ آئی وی (پی ایل ایچ آئی وی) سے متاثر ہیں۔ تاہم، ریاست میں ایچ آئی وی سے متاثرہ  افراد میں سے صرف نصف  ہی ،اینٹی ریٹرو وائرل علاج (اے آر ٹی)  کروارہے ہیں۔ 2030 تک صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ایڈز کو ختم کرنے سے  متعلق  3.3 کے پائیدار ترقیاتی ہدف  کو حاصل کرنے کے لیے، قومی ایڈز کنٹرول پروگرام کی سرپرستی میں پیش کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اُڈیشہ میں اس بیماری سے متاثر ہونےو الے ہائی رسک گروپس کے مابین  بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں کو تقویت دی جا رہی ہے۔

 درج ذیل دو میچوں کے دوران یہ چین قائم کی گئیں :-

ملائیشیا بمقابلہ نیوزی لینڈ دوپہر 01:00 بجے

نیدرلینڈس بمقابلہ چلی سہ پہر 3:00 بجے

اس لمحے کو دنیا بھر میں لاکھوں شائقین نے  اسٹار اسپورٹس اینڈ ڈزنی + ہاٹ اسٹار  جیسے  سرکاری   نشریاتی ساجھیداروں  کے ذریعہ دوپہر  12:30   سے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا۔ گیلری میں انسانوں پر مشتمل ’سب سے بڑی  ریڈ ربن چین‘ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ، ایچ آئی وی/ایڈز اور نیشنل ایڈز ٹول فری ہیلپ لائن - 1097 سے متعلق پیغامات کو پھیلانے کے لیے آڈیو ویژول مواد کی تشہیر کی گئی۔

اس  تقریب کی بدولت  اسٹیڈیم کے اندر موجود 25,000 سے زیادہ شائقین اور ٹیلی ویژن اور اوور دی ٹاپ پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر کے لاکھوں ورچوئل سامعین بہت متاثر ہوئے۔

************

ش ح۔   ع م     ۔ م  ص

 (U: 667)



(Release ID: 1892389) Visitor Counter : 135


Read this release in: English