جل شکتی وزارت

آبی وسائل کاپائیدار  فروغ اور موثر بندوبست

Posted On: 12 DEC 2022 4:49PM by PIB Delhi

پانی ایک ریاستی موضوع ہونے کے ناطے آبی وسائل کو بڑھانے، اسے محفوظ کرنے اور موثر انتظام کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں جس میں  پینے کے پانی کی دیہی سپلائی شامل ہے  ۔یہ اقدامات بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعہ  کئےجاتے ہیں۔ 2019 میں شروع کئے گئے جل شکتی ابھیان اور اس کے بعد 2021 اور 2022 میں بھی چلائے گئے اٹل بھوجل یوجنا وغیرہ جیسی مہم کے ذریعے پانی کے قدرتی ذرائع کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کئے جانے  کے علاوہ، ریاستوں کو زمینی پانی کے ریچارج کی کوششوں میں ان کی مدد کرنے کی خاطر ،بھارتی حکومت ریاستی حکومتوں کو مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے پانی کے وسائل کی پائیدار ترقی اور موثر بندوبست کی حوصلہ افزائی کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس طرح کی کوششوں کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔ زیر زمین پانی کی کمی کو جانچنے اور ملک میں اس کو بہتربنائے جانے سمیت پائیدار زمینی پانی کے انتظام کے لیے کیے گئے اہم اقدامات کے بارے میں تفصیلات ہم اس ویب سائٹ پر دیکھتے سکتے ہیں:

http://jalshaktidowr.gov.in/sites/default/files/Steps%20taken%20by%20the%20Central%20Govt%20for%20water_depletion_july2022.pdf

’’پانی‘‘ ایک ریاستی موضوع ہونے کے ناطے پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی، منظوری اور عمل آوری ریاست اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں س منسلک ہے ۔جس کے تحت  2024 تک ہر دیہی گھرانے کو مناسب مقدار میں، مقررہ معیار کی اور باقاعدہ اور طویل مدتی بنیادوں پر پینے کے قابل پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جانا شامل ہے۔

جے جے ایم کے تحت معیارات سے متعلق بھارتی ، بیورو بی آئی ایس نے 10500 معیارات کونل کےپانی کی خدمات کی فراہمی کے معیارکے مقررہ معیارات کے طور پر اپنایا ہے۔ جے جے ایم کے آغاز سے ہی  پانی کی حفاظت اس کی اہم ترجیحات میں سے ایک رہی ہے۔ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان  ضابطوں کے مطابق  سختی کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں۔ریاستی سطح پر پانی کے معیار کے پہلوؤں پر کارروائی کو آسان بنانے کے لیے جے جے ایم کے تحت درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز مختص کرتے وقت، کیمیائی آلودگیوں سے متاثر بستیوں میں رہنے والی 10 فیصد آبادی  پر زور دیا جاتا ہے۔

 اکتوبر 2021 میں پینے کے پانی کے معیار کی نگرانی اور اس پر نظر رکھنے کے واسطے  ایک خاکہ وضع کیا گیا اوراسے ریاستوں  کو بھی  اس بارے میں مطلع  کیا گیا ہے۔

مذکورہ بالاخاکے پر عمل درآمد کو آسان بنانے کے لیے ملک میں 2000 سے زیادہ پانی کے معیار کی جانچ کرنے والی لیباریٹریاں قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کے نمونوں کی جانچ کے لیے ہر گاؤں سے پانچ افراد،ترجیحی طور پر خواتین کی شناخت کی جاتی ہے اور انہیں فیلڈ ٹیسٹ کٹس (ایک ٹی کیز) کے ذریعے پانی کو  جانچنے کی تربیت دی جاتی ہے اور اس کے تحت اب تک 15.31 لاکھ خواتین کو تربیت دی جا چکی ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پانی کے معیار کے لیے پانی کے نمونوں کی جانچ کرنے اور پینے کے پانی کے ذرائع کے نمونے جمع کرنے، رپورٹنگ، نگرانی اور اس پرنظر رکھنے کے لئے ایک آن لائن- جے جے ایم واٹر کوالٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ڈبلیو کیو ایم آئی ایس) پورٹل تیار کیا گیا ہے۔

جے جے ایم کے تحت، نلکے کے پانی کے کنکشن کے ذریعے کنبوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے، معیار سے متاثرہ بستیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔کیونکہ محفوظ پانی  کی بنیاد پر پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اسکیم کی منصوبہ بندی،عمل آوری اور اسےشروع کرنے میں وقت لگتا ہے،لہٰذاحقیقی معنی میں ایک عبوری اقدام کے طور پر، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں بالخصوص آرسینک اور فلورائیڈ سے متاثرہ بستیوں میں کمیونٹی واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس (سی ڈبلیو پی پیز) لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ہر گھر کو پینے اور کھانا پکانے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 8-10 لیٹر فی کس یومیہ (آئی پی سی ڈی) کی شرح سے پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وقتاً فوقتاً پانی کے معیار کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور جہاں بھی ضروری ہو تدارک کی کارروائی انجام دی جائے،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ گھروں کو فراہم کیا جانے والا پانی مقررہ معیار کے معیارات (بی آئی ایس:10500) کے مطابق ہے۔مندرجہ بالا کوششوں کے نتیجے میں، جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے بتایا گیا ہے ، 08/12/22 تک، پانی کی جانچ کی لیباریٹریوں میں 24.01 لاکھ سے زیادہ پانی کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس کے ذریعے 52.66 لاکھ پانی کے نمونےمحض 2022-23 میں اکھٹے کئے گئے ہیں۔ ڈبلیو کیو ایم آئی ایس کے ذریعے  فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق پانی کے معیار کی جانچ کی ریاست کے لحاظ سے تفصیلات جے جے ایم ڈیش بورڈ پر پبلک ڈومین میں دستیاب ہیں اور اس پر بآسانی رسائی بھی  حاصل کی جا سکتی ہے:

https://ejalshakti.gov.in/WQMIS/

جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، 01.04.2019 سے اس مدت کے دوران  میں پینے کے پانی کے ذرائع میں آلودگی والی بستیوں کی تعدادمیں قابل لحاظ حد تک کمی ہوئی ہے۔ 01.04.2019 سے کوالٹی سے متاثرہ بستیوں کی آلودگی کے لحاظ سے تعداد کے بارے میں معلومات کو ضمیمہ II میں رکھا گیا ہے۔

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  یہ معلومات فراہم کی ہیں۔

ضمیمہ I

1. جل شکتی ابھیان-I

 

جل شکتی ابھیان-(جے ایس اے-I) کو 2019 میں ملک کے 256 آبی بحران  والے اضلاع کے 2836 بلاکس میں سے 1592 بلاکس میں شروع کیا گیا تھا تاکہ پانی کے تحفظ اور آبی وسائل کے نظم و نسق کو فروغ دے کر پانچ ا ہداف پر تیزی سے عمل درآمد کئے جانےپر توجہ مرکوز کی جا سکے۔ جس میں پانی کا تحفظ اوربارانی پانی کی ذخیرہ اندوزی، روایتی اور دیگر آبی ذخائر/ٹینکوں کی تزئین کاری اور بور ویلوں کاپھرسے استعمال اور ری چارج، واٹرشیڈ کے فروغ  ترقی اور شدید جنگلات کی تیزی کے ساتھ کٹائی  شامل ہیں۔ اس مہم سے بہت زیادہ بیداری پیدا ہوئی ہے اور مختلف متعلقہ فریقوں نے پانی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔

فیز-I 1 جولائی کو شروع ہوا اور 30 ستمبر 2019 کو مکمل ہوا۔ فیز-II یکم اکتوبر کو شروع ہوا اور 30 نومبر 2019 کو مکمل ہوا۔

جے اے ایس-I کے تحت  کئے گئے  اقدامات درج ذیل ہیں:

 

 

Water Conservation & Rain Water Harvesting

2,73,256

Renovation of Traditional & Other Water Bodies/Tanks

44,497

Reuse and Recharge Structures

1,42,740

Watershed Development

1,59,354

Intensive Afforestation

(Saplings planted)

12,35,99,566

Block Water Conservation Plan

1,372

 

ریاست / مرکز کے لحاظ سے معلومات دستیاب نہیں ہے۔

2. جل شکتی ابھیان: بارانی پانی کی ذخیرہ کاری۔

جل شکتی کی وزارت کے قومی آبی مشن  نے’بارانی پانی کی ذخیرہ کاری جہاں یہ ہوتی ہے اور جب یہ ہوتی ہے‘ کہ موضوع کے ساتھ بارانی پانی کی ذخیرہ کاری (جے ایس اے : سی ٹی آر) کے ساتھ شروع کی ہے تاکہ  22 مارچ 2021 سے 30 نومبر 2021 کی مدت کے دوران ملک بھر میں مانسون سے پہلے اور مانسون کے وقت میں بارانی پانی کی ذخیرہ کاری میں سبھی ضلعوں میں (دیہی ساتھ ہی ساتھ  شہری علاقوں)کے سبھی بلاکس کا احاطہ کیا جاسکے۔عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 مارچ 2021 کو پانی کےعالمی دن کے موقع پر جل شکتی ابھیان بارانی پانی کے تحفظ کی مہم شروع کی تھی۔

 

جے ایس اے: سی ٹی آر مہم کے تحت پانچ کارروائیوں پر توجہ مرکوزکی گئی  جس میں  (1) بارش کے پانی کی ذخیرہ  کاری اور پانی کا تحفظ (2) تمام آبی ذخائر کی گنتی، جیو ٹیگنگ اور انوینٹری بنانا، پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی منصوبوں کی تیاری (3) تمام اضلاع میں جل شکتی کیندروں کا قیام (4) شدید جنگل بانی (5) بیداری پیدا کرناشامل ہیں۔

28.03.2022 کو مہم کی پیشرفت  کے بارے میں جے ایس اے: سی ٹی آر  پورٹل پر  مہم کے تعلق سے اپ لوڈ کی گئی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(i)پانی کا تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے سے متعلق  ڈھانچے: 16,22,957،(ii) روایتی آبی ذخائر کی تزئین کاری: 2,96,958، (iii) دوبارہ استعمال اور ری چارج ڈھانچے: 8,31,961، (iv) واٹرشیڈ ڈویلپمنٹ: 19,18,395،(v)زیادہ تعداد میں پیڑوں کا لگایا جانا: 36,75,68,460،اور تربیتی پروگرام/ کسان میلے: 43,631۔

 مندرجہ بالا تفصیلات میں مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ جاری کام بھی شامل ہیں۔ منریگا فنڈز سے حاصل  اصل اخراجات  65,666 کروڑروپے ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی اپنے وسائل کا استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جیسا کہ دیہی ترقی کی وزارت نے اطلاع دی ہے، 2.69 لاکھ جی پی ایس میں سے 2.03 لاکھ گرام پنچایتوں (جی پی ایس) نے پانی کے تحفظ کے منصوبے وضع کئے ہیں۔

مہم کے تحت 15.32 لاکھ آبی ذخائر کو اس کی تفصیلات  کی   اس کے عرض البلد اور طول البلدملکیت ، اسٹیٹ آف ہیلتھ ، تصاویر وغیرہ کے ساتھ  مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

مہم کے تحت کی گئی سرگرمیوں/کاموں کی 16.67 لاکھ سے زیادہ تصاویر پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

3. جل شکتی ابھیان: بارانی پانی کی ذخیرہ کاری - 2022 مہم

جل شکتی ابھیان: بارانی پانی کی ذخیرہ کاری (جی ایس اے: سی ٹی آر)2022کا آغاز 29.03.2022 کو صدر جمہوریہ نے ملک کے تمام اضلاع (دیہی اور شہری علاقوں) میں کیاتھا جس کا مرکزی موضوع تھا ’’بارانی پانی کی ذخیرہ کاری جہاں یہ ہوتی ہے اور جب یہ ہوتی ہے‘یہ مہم 29 مارچ، 2022 سے 30 نومبر، 2022 تک  ملک میں پری مون سون اور مون سون کی مدت  میں نافذ کی جا سکتی ہے ۔

مہم کی توجہ  میں مرکوز کارروائیوں میں (1) پانی کا تحفظ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری جس میں عمارتوں پر چھت کے اوپر بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری  کے ڈھانچے (آر ڈبلیو ایچ ایس) اور کمپاؤنڈز میں پانی کی کٹائی کے گڑھے بنایا جانا  شامل ہیں۔ موجودہ آر ڈبلیو ایچ ایس کی دیکھ بھال اور نئے چیک ڈیم/تالاب کی تخلیق؛ روایتی ڈبلیو ایچ ایس کی تزئین و آرائش؛ ٹینکوں/جھیلوں اور ان کے طاس کے علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ؛ ٹینکوں کی سلٹنگ، بور ویلوں کا دوبارہ استعمال اور ری چارج؛ واٹرشیڈ کی ترقی؛ چھوٹے دریاؤں اور ندی نالوں کی بحالی؛ گیلی زمینوں کی بحالی اور سیلاب کے کناروں کا تحفظ، بہار کے شیڈوں کی ترقی، پانی کی گرفت کے علاقوں کا تحفظ وغیرہ شامل ہیں۔ (2) تمام آبی ذخائر کی گنتی، جیو ٹیگنگ اور انوینٹری بنانا؛ اس کی بنیاد پر پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی منصوبوں کی تیاری (3) تمام اضلاع میں جل شکتی کیندروں کا قیام (4) زیادہ شجر کاری اور (5) بیداری پیدا کرنا شامل ہیں۔

جے ایس اے: سی ٹی آر پورٹل پر 29.03.2022 سے 18.11.2022 تک 18.11.022 تک مکمل اور جاری کاموں کی پیشرفت حسب ذیل ہے:

(i) آبی تحفظ اور: 10,21,204 (ii) آر ڈبلیو ایچ روایتی آبی ذخائر کی تزئین کاری: 2,26,924 (iii) دوبارہ استعمال اور ریچارج ڈھانچے: 6,83,289 (iv) واٹرشیڈ کی ترقی: 12,69,827 (v) انتہائی افادیت: 72. 58,92,603 (vi) قائم کیے گئے جل شکتی مرکز کی تعداد: 606 (vii) اپ لوڈ کیے گئے پانی کے تحفظ کے منصوبوں کی تعداد: 256۔

4. اٹل بھوجل یوجنا۔

حکومت ہند 7 ریاستوں یعنی گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش کے منتخب آبی دباؤ والے علاقوں میں اٹل بھوجل یوجنا نافذ کر رہی ہے جس کا مقصد کمیونٹی کی قیادت میں پائیدار زیر زمین پانی کا انتظام کرنا ہے۔ اسکیم کی کل لاگت 6000  روپے اور نفاذ کی مدت 2020-2025 تک ہے۔

اس سکیم کے تحت کمیونٹیز کو متحرک کیا جا رہا ہے اور ان کے علاقے میں زیر زمین پانی کی صورتحال کے بارے میں توجہ مرکوزکی جارہی ہےآئی ای سی ، تربیت اور آگاہی کی سرگرمیوں کے ذریعے انہیں  آگاہ کیا جا رہا ہے، جس سے پانی کے بجٹ اور واٹر سکیورٹی پلانز (ڈبلیو ایس پیز) کی تیاری ہوتی ہے۔

5. پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)

پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)حکومت ہند کی طرف سے سال 2015-16 کے دوران شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد کھیت پر پانی کی باقاعدہ رسائی کو بڑھانا اور یقینی آبپاشی کے تحت قابل کاشت رقبہ کو بڑھانا، کھیت کے پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانا، پائیدار پانی کو متعارف کرانا۔تحفظ کے طریقوں وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ایک  امبریلا اسکیم ہے جس کا مقصد ’ہر کھیت کو پانی‘ فراہم کرنا ہے جس سے ملک کے تمام زرعی فارموں تک حفاظتی آبپاشی کے کچھ ذرائع تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ ’فی قطرہ زیادہ فصل‘ پیدا کی جا سکے، اس طرح بہت زیادہ مطلوبہ دیہی خوشحالی کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا(پی ایم کے ایس وائی) کا بہت بڑا وژن ملک کے تمام زرعی فارموں کے لیے حفاظتی آبپاشی کے کچھ ذرائع تک رسائی کو یقینی بنانا ہے، اور ’فی قطرہ زیادہ فصل‘ پیدا کرنا ہے، جودیہی خوشحالی  کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے جس سے زرعی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔

پی ایم کے ایس وائی- اے آئی بی پی کے تحت زیادہ تر پراجیکٹس کثیر مقصدی منصوبے ہیں جن میں پینے کے پانی کا بھی  بنیادی موضوع ہے۔

پی ایم کے ایس وائی – اےآئی بی پی کے تحت، 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں (جموں و کشمیر اور لداخ) میں پھیلے ننانوے (99) بڑے/درمیانے آبپاشی پروجیکٹوں (اور 7 مراحل) کو ترجیح دی گئی ہے۔

6. آبی ذخائر کی مرمت، تزئین کاری اور بحالی (آر آر آر)

ضمیمہ II

معیار سے متاثرہ رہائش گاہوں کی آلودگی کے لحاظ سے تعداد

 

Contaminant

No. of quality-affected habitations as on

01.04.2019

01.04.2020

01.04.2021

01.04.2022

08.12.2022

 

Covered

with CWPP

Arsenic

14,020

4,568

1,717

800

761

559

Fluoride

7,996

5,796

1,021

670

662

433

Iron

18,599

32,134

17,220

14,205

13,726

-

Salinity

13,319

10,455

10,038

9,942

9,938

-

Nitrate

1,443

907

521

517

517

-

Heavy Metal

2,162

306

187

108

108

-

Total

57,539

54,166

30,704

26,242

25,712

992

 

*************

 

ش ح۔ ش ر ۔ م ش

U. No.631



(Release ID: 1892161) Visitor Counter : 187


Read this release in: English