بجلی کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر گجرات میں آر ای سی کے ذریعے ‘بجلی اُتسو’  کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 23 DEC 2022 7:31PM by PIB Delhi

 اس تقریب میں سہولیات فراہم کرانے والے حکام کے ذریعہ  منعقد کردہ  مقررین کے اجلاس میں بجلی کے صارفین کے حقوق، بجلی کے فوائد اور دور دراز کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے دوران درپیش چیلنجوں اور بجلی تک رسائی کے حصول کے ذریعہ زندگی کےمعیار کو بہتر بنانے پر  روشنی ڈالی گئی ۔

بجلی کے صارفین کے حقوق، توانائی کے تحفظ اور بجلی کے فوائد جیسے موضوعات پر معلومات فراہم کرنے کے لیے کوئز مقابلہ اور نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلوں کے فاتحین میں انعامات کے طور پر ایل ای ڈی بلب کی تقسیم کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا-

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G1J6.jpg

آر ای سی  لمیٹڈ نے گجرات میں ’بجلی اتسو‘ کا اہتمام کیا۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر – آزادی کے 75 سال پورے ہونے کا جشن منانے کے لیے، آر ای سی لمیٹڈ،وزارت بجلی، حکومت ہندوستان کے تحت کام کرنے والی ایک مہارتنا کمپنی، نے گجرات کے وڈودرا ضلع کے تعلقہ سنور کے موٹا فوفالیہ گاؤں میں ’بجلی اُتسو‘ کا اہتمام کیا۔ مدھیہ گجرات وج کمپنی لمیٹڈ(ایم جی وی سی ایل) اور آر ای سی ریجنل آفس ممبئی، وڈودرا کے عہدیداروں نے اس موقع پر شرکت کی۔

اس تقریب میں سہولیات فراہم کرانے والے حکام کے ذریعہ  منعقد کردہ  مقررین کے اجلاس میں بجلی کے صارفین کے حقوق، بجلی کے فوائد اور دور دراز کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے دوران درپیش چیلنجوں اور بجلی تک رسائی کے حصول کے ذریعہ زندگی کےمعیار کو بہتر بنانے پر  روشنی ڈالی گئی ۔دیہات سے تعلق رکھنے والے مستفیدین  کو بھی اسٹیج پر مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے تجربات اور خیالات کا اشتراک کریں کہ کس طرح بجلی تک رسائی نے ان کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔

گاؤں والوں اور بچوں کے ساتھ  رابطہ کاری  پیدا کرنےکے لیے کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ بجلی کے صارفین کے حقوق، توانائی کے تحفظ اور بجلی کے فوائد جیسے موضوعات پر معلومات فراہم کرنے کے لیے نکڑ ناٹک بھی پیش کیا گیا۔  تقریب کا اختتام مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات کے طور پر ایل ای ڈی بلب کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔

آر ای سی  لمیٹڈ کے بارے میں: آر ای سی لمٹیڈ  ایک این بی ایف سی ہے جو پورے ہندوستان میں بجلی کے شعبے کو مالی وسائل کی فراہمی اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 1969 میں قائم ہونے والی، آر ای سی لمیٹڈ نے اپنے آپریشنز کے شعبے میں پچاس سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ ریاستی بجلی بورڈز، ریاستی حکومتوں، مرکزی/ریاستی بجلی کی افادیتوں،بجلی پیدا کرنے والے آزاد اداروں،  دیہات میں  بجلی سے وابستہ امداد باہمی کی انجمنوں اور نجی شعبے کی افادیت کے سلسلے میں مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں پاور سیکٹر کی مکمل ویلیو چین میں مالی وسائل کی فراہمی کرنے والے پروجیکٹس شامل ہیں۔  بجلی کی پیداوار ،  منتقلی ، تقسیم  اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں کے لیے۔ آر ای سی کی فنڈنگ ہندوستان میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔

*************

 

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.638



(Release ID: 1892156) Visitor Counter : 90


Read this release in: English