آئی ایف ایس سی اتھارٹی

ماحولیاتی، سماجی یا  حکمرانی (ای ایس جی) کی اسکیموں کے لئے رقوم کا انتظام کرنے والے اداروں کے ذریعہ انکشافات کے لئے فریم ورک

Posted On: 18 JAN 2023 7:51PM by PIB Delhi

بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز کی  اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) نے ، مختلف  پائیدار  مالیہ سے متعلق  سرگرمیوں کے لئے  ایک  مرکز کے طور پر  جی آئی ایف ٹی -  آئی ایف ایس سی قائم کرنے کے مقصد کے ساتھ ، پہلے ہی  درج ذیل ضابطے  کے فریم  ورکس /  ضروریات  کو  جاری  / نوٹیفائی کردیا ہے۔

  • گرین بانڈس،  سوشل بانڈس، پائیداری  کے بانڈس اور پائیداری سے  منسلک بانڈس۔
  • فہرست میں شامل کردہ کمپنیوں کے ذریعہ پائیداری کی   رپورٹنگ میں  مارکیٹ  نے  ان کا  اصل سرمایہ جاتی حصہ  50 ملین  امریکی ڈالر  مالیت  کا  ہے۔
  • آئی بی یوز  اور مالیاتی کمپنیوں کو  پائیدار  مالیاتی  سرگرمیوں سے متعلق  بورڈ کے ذریعہ  منظور شدہ  فریم ورک  رکھنا ہو گا  اور  انہیں پائیدار شعبوں  کے تئیں اپنے  قرضہ جاتی  اثاثوں کا  کم سے کم  5  فیصد  رکھنا ہو گا۔
  • تین ارب امریکی ڈالر سے زیادہ  کورپس / اے  یو ایم کا انتظام کرنے والی مالیاتی  انتظامیہ  کے اداروں کے ذریعہ  انکشافات سے متعلق  پائیداری۔

 سرمایہ کاروں کی   بڑھتی ہوئی بیداری کو  ،اُن کی سرمایہ کاریوں، عالمی اثاثوں کے مینجروں کے سماجی اور  حیاتیاتی  اثر حاصل کرنے کے لئے  پائیداری سے  متعلق  مختلف پہلو ؤں  سے  تعلق رکھنے والی سرمایہ جاتی مصنوعات کی پیشکش پر توجہ  مرکوز کی جارہی ہے۔  بلوم برگ انٹلیجنس کے مطابق 2025  تک  عالمی پیمانے پر  انتظامیہ کے تحت  اثاثوں میں سے ایک تہائی  ای ایس جی  کے  ہم مطابق  ہوجا  نا چاہئے۔

ای ایس جی  اسکیموں  سے تعلق رکھنے والے انکشافات  میں  پائیداری ، مسابقت  اور  انحصار  کو فروغ دینے کے ضمن میں  اور  اس بات کو  یقینی بنانے کے لئے  کہ  آئی ایف ایس جی  میں  ای ایس جی کی  اسکیمیں اپنے عنوان کے  مطابق درست ہیں،  آئی ایف ایس سی اے  نے  آج  ایک  سرکلر جاری کیا ہے، جس میں ای ایس جی  اسکیموں کو  ایک لازمی  ابتدائی  اور  مدتی  انکشافات  کرنے  کی ضرورت ہے۔ مزید بر آں جاری نگرانی  اور  کارکردگی کے  تجزیہ قدر  کے لئے  ضوابط وضع کئے گئے ہیں۔ آئی ایف ایس سی  اے کے ذریعہ جاری کردہ فریم ورک  اصولوں پر مبنی ہیں اور  یہ بڑے پیمانے پر بین الاقوامی بہترین عوامل کے  ہم مطابق ہے۔ اس کے علاوہ  ضابطہ جاتی  توقعات کو  پورا کرنے کے  ضمن میں آئی ایف ایس سی اے نے  تفصیلی  رہنمائی  کے  نوٹس اور تشریحات  بھی جاری کی ہیں۔

اس سرکلر کی  خاص خصوصیات درج ذیل ہیں:

1-اطلاق: اس سرکلر کا اطلاق  ، اس طرح کی خردہ اسکیموں،  تبادلے کے لئے تجارتی فنڈس (ای ٹی ایفس)، ممنوعہ اسکیموں اور  منصوبوں کے سرمایہ جاتی اسکیموں پر ہوگا؛  جو :

اے۔     جو ‘ماحولیات ’ ، ‘سماجی’، ‘ای ایس جی’، ‘گرین’، ‘پائیداری’ اور اسی طرح کی  اصطلاحوں میں سے  کسی طرح کی اصطلاح کو ان کے ناموں میں شامل کیا گیا ہو، یا

بی۔      ای ایس جی مرکوز اسکیموں کے طور پر  اپنے آپ کی نمائندگی  یا  اس کی مارکیٹ کرتی ہوں۔

2-ابتدائی انکشافات: ایف ایم ای کے ذریعہ شروع کردہ ہر ایک ای ایس جی کے لئے، ایف ایم ایم  درج ذیل امور کو یقینی بنانا ہوگا:

          اے۔     اسکیم کانام: کسی بھی  ای ایس جی اسکیم کا نام  ، اپنے ای ایس جی  مرکز توجہ  کی عکاسی کرے گا اور  اپنے ای ایس جی  سے متعلق  سرمایہ جاتی مقاصد اور سرمایہ کاری کی  حکمت عملی کے  ساتھ مربوط ہوگا۔

          بی۔      سرمایہ کاری کا مقصد:  ایف ایم ای کو ،  اسکیم  کے ای ایس جی سے متعلق  سرمایہ جاتی  مقاصد  کی  نوعیت  اور  طریقہ کو  شفاف طور پر  انکشاف کرنا ہوگا، جس میں اسکیم کے ذریعہ واضح کردہ پائیداری  کے بنیادی عناصر کی تفصیلات  شامل ہونی چاہئے۔

          سی۔     سرمایہ کاری کی حکمت عملی: سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی نوعیت کی  تشریحاتی  تفصیلات ، جس میں ای ایس جی سے  تعلق رکھنے والی سرمایہ کاری کی وہ حکمت عملی شامل ہے، جس میں  ایف ایم ای ، دیگر چیزوں کے علاوہ یکجہتی ، مؤثر سرمایہ کاری، مصروفیت، ناقابل منسوخ لین دین اور  دیگر  کثیر اخراجی شعبوں وغیرہ کے تئیں کام کرنا چاہتی ہے۔

          ڈی۔     سرمایہ کاری کے عوامل: ایف ایم ای کو  عوامل کے لئے طریقہ کار کا انکشاف کرنا ہوگا،  جو  ای ایس جی سرمایہ کاریوں (خاص طور پر ابتدائی  سرمایہ کاریوں،  نگرانی، مصروفیت اور  اخراج) سے  تعلق رکھتی ہوں۔

ای۔      خطرات اور خطرات کے انتظامیہ کے عوامل: ایف ایم ای کے  زیر انتظام ای ایس جی اسکیم کو تمام مخصوص خطرات کے بارے میں انکشاف  کرنا ہو گا، جو کہ ای ایس جی سے متعلق  سرمایہ کاری کے مقاصد ، متعلقہ سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں اور عوامل  کے علاوہ  اسکیم کو در پیش  دیگر  مادی خطرات  کو اسکیم کی  عمل  آوری کے ضمن میں سامنے آتے ہوں۔

ایف۔    بینچ مارک: جہاں کہیں بھی ممکن ہو، ایف ایم ای ، ای ایس جی اسکیم کے لئے ایک حوالہ بینچ مارک نامزد کرسکتا ہے، جو  اپنے ای ایس جی فوکس اور  / یا مالیاتی کارکردگی  یعنی کہ بینچ  مارک کے  حصول کی ناپ تول کرے گا۔

3-ای ایس جی اسکیموں کے لئے مدتی انکشافات: ایف ایم ای کے ذریعہ  شروع کردہ ای ایس جی  کی ہر  اسکیم کے لئے، اسے  کسی خردہ اسکیم  کے لئے  نصف  سال کی بنیاد پر  اور  دیگر طرح کی اسکیموں کے لئے  سالانہ بنیاد پر ، اتھارٹی  اور سرمایہ کاروں کے لئے انکشاف کرنا ہوگا، جس میں مذکورہ  ای ایس جی  سے تعلق رکھنے والے اسکیم کے  سرمایہ کاری کے مقاصد،  ای ایس جی سے  تعلق رکھنے والی کارکردگی،  ای ایس جی  سے متعلق   انتظامیہ  کے تحت  سرمایہ کاری  کے بیان کردہ مقاصد کے مطابق  ،قابل سرمایہ رقم  ، اثاثوں  کا  اصل   حصہ  تناسب،  کلیدی ماحصل /  انٹرنل آڈٹ یا  تھرڈ پارٹی کی  ویلیڈیشن، اگر کوئی ہے،  وغیرہ کے ساتھ تعمیلی ہونا چاہئے۔

4-نگرانی اور تعمیل:  ایف ایم ای کو ، خردہ اسکیم کے لئے  نصف سال کی بنیاد پر  اور دیگر طرح کی اسکیموں کے لئے  سالانہ بنیاد پر،  بیان کردہ  ای ایس جی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاری کے مقاصد  کی اسکیموں کے ساتھ  اُن کی تعمیل کا  جائزہ لینا چاہئے، پہلے سے بیان کردہ کارکردگی کے  کلیدی  اشاریوں کا  تجزیہ کر کے  اسکیم کی  ای ایس جی سے تعلق رکھنے والی کارکردگی  کا  اندازہ کرنا چاہئے، نیز  دیگر  متعلقہ  عناصر  اور متوقع ماحاصل کا تجزیہ کرنا چاہئے اور  ایک  ڈیکلیئریشن جمع کرنا  چاہئے۔

ای ایس جی اسکیموں کے لئے تفصیلی فریم ورک تک  رسائی  https://ifsca.gov.in/Circular  پر کی جاسکتی ہے۔

اس فریم ورک کے ساتھ،  آئی ایف ایس سی اے  نے  ایف ایم ایز کے آغاز  کرنے اور  ای ایس جی اسکیموں کا انتظام کرنے کے لئے، معیارات اور  عوامل (رہنمائی سمیت) وضع کئے ہیں۔ ای ایس جی  سرمایہ کاری کے  منظر نامے کے  جاری  تجزیہ قدر  کے مد نظر ، آئی ایف ایس سی اے اس شعبے میں ہوئی  پیش رفت کی اور  وقت  وقت سے اس سرکلر کے ضمیمہ / اپ ڈیٹ سے  حاصل کردہ تجربے کی بنیاد پر نگرانی جاری رکھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-625



(Release ID: 1892124) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi