الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری نے آبی ماحولیاتی نظام میں اینڈوکرائن میں خلل ڈالنے والے کیمیکلز کا پتہ لگانے کے لیے بائیوسینسنگ سسٹم ٹیکنالوجی لانچ کی

Posted On: 18 JAN 2023 5:39PM by PIB Delhi

ایم ای ٹی وائی کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے کل یہاں ایم ای آئی ٹی وائی کے تعاون یافتہ پروجیکٹوں کے تحت تیار کردہ آبی ماحولیاتی نظام (ایم ای اے این) میں اینڈوکرائن میں خلل ڈالنے  کیمیکلز کا پتہ لگانے کے لیے بائیو سینسنگ سسٹم ٹیکنالوجی لانچ کی۔

سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی-ڈی اے سی)، کولکاتا نے آئی سی اے آر-سی آئی ایف آر آئی، براک پور کے ساتھ مل کر ’زراعت اور ماحولیات (ایگری اینکس) میں الیکٹرانکس اور آئی سی ٹی ایپلی کیشنز پر قومی پروگرام‘ کے تحت آبی ماحولیاتی نظام میں کیمیکلز (ای ڈی سی)، آبی ذخائر میں ای ڈی سی مواد کے معیار اور مقداری تجزیہ کے لیے ایک بائیو سینسنگ سسٹم تیار کیا ہے۔

بائیوسینسنگ پر مبنی ای ڈی سی کا پتہ لگانے کا نظام (ایم ای اے این)، شمال مشرق کے مختلف مقامات پر تعیناتی کے لیے اسی ٹیکنالوجی کو مزید تجارتی بنانے کے لیے منتخب صنعت آروگیم میڈی سوفٹ سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو بھی منتقل کیا گیا۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹی او ٹی)، ایم ای آئی ٹی وائی،نئی دہلی میں کی گئی جس میں سی-ڈی اے سی، کولکاتا کے سینئر ڈائریکٹر اور سینٹر ہیڈ جناب راجیو مونڈل، سی ای او، آروگیم میڈی سوفٹ سالیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ، جناب الکیش کمار شرما، سکریٹری، جناب بھونیش کمار، ایڈیشنل سیکریٹری،ایم ای آئی ٹی وائی، محترمہ سنیتا ورما، گروپ کوآرڈینیٹر، ایم ای آئی ٹی وائی، جناب نوین کمار ودیارتھی، ڈائریکٹر (آئی ٹی)، ایم او ای ایف سی سی، ڈاکٹر بسنتا کمار داس، ڈائریکٹر،آئی سی اے آر-سی آئی ایف آر آئی، جناب دیباسیس مجومدار، سینئر ڈائریکٹر اور سینٹر ہیڈ،سی-ڈی اے سی، کولکاتا، جناب اوم کرشن سنگھ، سائنسداں ’ڈی‘،ایم ای آئی ٹی وائی، صنعت کے دیگر شراکت دار، پروجیکٹ ٹیم کے اراکین اور دیگر معزز شخصیات جو مختلف صارفین اور وزارت کی نمائندگی کرتے ہیں، کی موجودگی میں ٹی او ٹی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VULL.png

ٹیکنالوجی کی منتقلی کی کچھ جھلکیاں

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 612


(Release ID: 1892040) Visitor Counter : 354


Read this release in: English , Hindi