جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صاف کئے گئے سیویج کے پانی کے استعمال سے متعلق پالیسی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 DEC 2022 4:53PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ قومی آبی پالیسی-2012 پانی کی ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کو عام ضابطے کے طور پر اختیار دیتی ہے اور گندے پانی کے دوبارہ استعمال سے پہلے مخصوص معیارات کے مطابق اسے صاف کرنے کی حمایت کرتی ہے۔یہ مختلف شعبوں بشمول صنعتوں، زراعت اور دیگر میں صاف کئے گئےپانی کے دوبارہ استعمال کی ترغیب دینے کے لیے مناسب طریقے سے منصوبہ بند ٹیرف سسٹم فراہم کرتی ہے۔ اس میں ذکر کیا گیا ہے کہ کچن اور باتھ رومز کے شہری فضلے کے پانی کی صفائی کے بعد بیت الخلاء میں انسانوں سے رابطہ کے بغیر دوبارہ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

اس کے علاوہ آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمے کے ذریعے صاف کئے گئے فضلے کے پانی کے دوبارہ استعمال سے متعلق ایک قومی فریم ورک بھی اپنایا گیا ہے۔ یہ فریم ورک ریاستوں کے لیے پانی کے دوبارہ استعمال کی پالیسی بنانے اور اسے مقررہ مدت میں نافذ کرنے کے لیے ایک رہنما دستاویز ہوگا۔ متعلقہ ریاستی حکومتوں کی طرف سے دوبارہ استعمال کی پالیسی کی تیاری میں مدد کے لیے فریم ورک کے حصے کے طور پر ایک ڈرافٹ پالیسی ٹیمپلیٹ بھی تیار کیا گیا ہے۔

نمامی گنگے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر نافذ کی جانے والی ارتھ گنگا پہل مونیٹائزیشن، آبپاشی اورصنعتی مقاصد کے لیے صاف کئے گئے فضلے کے پانی کے دوبارہ استعمال کا ایک حصہ ہے۔ مختلف وزارتوں؍محکموں؍ پی ایس یو کے ساتھ مفاہمت ناموں کے ذریعےاور اس کے کارروائی کے منصوبے پرعمل درآمد کے ذریعے صاف کئے گئے گندے پانی کے دوبارہ استعمال کے لیے ارتھ گنگا کے جزو کے تحت مختلف کارروائیوں پر غور کیا جاتا ہے۔

پاورٹیرف پالیسی 2016 کے ذریعے حکومت ہند نے تمام تھرمل پاور پلانٹس کو یہ بھی لازمی قرار دیا ہے کہ وہ 50 کلومیٹر کے دائرے میں واقع سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی)سے نکلنے والے سیویج کے پانی کو پینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لئے استعمال کریں۔

*************

ش ح- ف ا–ن ع

U. No.600


(ریلیز آئی ڈی: 1891938) وزیٹر کاؤنٹر : 125
یہ ریلیز پڑھیں: English