جل شکتی وزارت
قومی آبی فریم ورک بل، 2016 کی حیثیت
Posted On:
12 DEC 2022 5:09PM by PIB Delhi
=جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جل شکتی کی وزارت نے قومی آبی فریم ورک بل، 2016 کا مسودہ تیار کیا ہے، جس میں پانی کی حفاظت، تحفظ، پانی کے اہم قدرتی وسائل کے طور پر ضابطے اور انتظام کے اصولوں پر مبنی ایک وسیع قومی قانونی ڈھانچہ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس کے تحت حکمرانی کی تمام سطحوں پر پانی کے بارے میں قانون سازی اور نفاذ عمل واقع ہوسکتا ہے ۔ اس بل کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں کو ان کے تبصرے حاصل کرنے کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔ مسودہ بل پر 11 ریاستوں یعنی راجستھان، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، کیرالہ، کرناٹک، اڈیشہ، گجرات، اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار اور جھارکھنڈ سے تبصرے موصول ہوئے ہیں، جبکہ 5 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، یعنی، اتراکھنڈ، پنجاب، اروناچل پردیش، قومی راجدھانی خطہ دہلی اور لکشدیپ سے عبوری جواب موصول ہوا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-596
(Release ID: 1891931)
Visitor Counter : 128