بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی ولیج انڈسٹری کمیشن کےچیئرمین نے مرشد آباد میں کھادی اداروں کا جائزہ لیا
Posted On:
12 JAN 2023 8:12PM by PIB Delhi
کھادی ولیج انڈسٹری کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار نے 11 جنوری 2023 کو مغربی بنگال کے مرشد آباد میں واقع مختلف کھادی اداروں کا دورہ کیا۔ اس دوران چیئرمین نے چندرکلا للت موہن ریشم کھادی سمیتی، چک اسلام پور اور بھارت کھادی انسٹی ٹیوٹ، لال باغ، برہم پور کا دورہ کیا اور کھادی کی سرگرمیاں جو کھادی اداروں کے ذریعہ کی جاتی ہیں ، کاجائزہ لیا۔ دریں اثنا، کھادی اداروں کے کاریگروں نے مجموعی طور پر کاریگر ورکشیڈ کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا تاکہ فی ورک شیڈ کی کل لاگت 60,000 روپے سے بڑھا کر 1,20,000 روپے تک کر دی جائے۔ تاکہ ملک بھر کے کھادی کاریگر مستفید ہوں ۔ چیئرمین نے دستکاروں کی پنشن سکیم کے لیے امداد فراہم کرنے کی تجویز پر مناسب کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔
چیئرمین نے بڑھاپے میں تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پردھان منتری شرم یوگی ماندھن یوجنا (پی ایم۔ ایس وائی ایم ) کے تحت کم از کم ماہانہ پنشن فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔ اپنے دورے کے دوران، چیئرمین نے ایس ایف یو آر ٹی آئی اور کے آر ڈی پی اسکیم کا جائزہ لیا اور ان سکیموں کے تحت مشینری، لوم، چرخہ اور عام سہولت سنٹر وغیرہ کے لیے تیار کردہ بنیادی ڈھانچہ کا مشاہدہ کیا تاکہ اس سکیم کو مکمل طور پر استعمال کیا جا سکے اور ڈی پی آر /اسکیم کو ہدف بنایا جائے اور اس کے مطابق نتائج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
جناب منوج کمار نے اسکوائر فیلڈ، برہم پور، مرشد آباد میں مغربی بنگال اسٹیٹ کھادی اور دیہی صنعت بورڈ کی طرف سے منعقدہ ریاستی سطح کے کھادی، دستکاری اور ہینڈلوم میلے میں اعزازی پروگرام میں بھی شرکت کی۔
**********
ش ح۔ ح ا۔ ف ر
U. No.580
(Release ID: 1891895)
Visitor Counter : 112