خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پی ایم کے ایس وائی کے تحت بنیادی ڈھانچہ

Posted On: 13 DEC 2022 5:45PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت (ایم او ایف پی آئی)  18-2017  سے  پورے ملک میں  پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا  (پی ایم کے ایس وائی) نامی ایک جامع  اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی  ذیلی اسکیموں کا ایک جامع پیکج ہے، جس میں (1)  میگا فوڈ پارک، (2) مربوط کولڈ چین اور  قدر میں اضافے کا بنیادی ڈھانچہ، (3) خوراک کا تحفظ اور معیار  کو یقینی بنانے کا بنیادی ڈھانچہ، (4) خوراک کی ڈبہ بندی اور  تحفظ کی صلاحیتوں کی تشکیل /  توسیع ، (5)  زرعی ڈبہ بندی کلسٹر  کے  بنیادی  ڈھانچے کے لئے تشکیل ، (6) بیک ورڈ  اور فار ورڈ رابطوں کی تشکیل اور (7) انسانی وسائل اور ادارے شامل ہیں، جس کے نتیجے میں  کھیتوں سے  خردہ دکانوں کے لئے سپلائی  چین کے مؤثر بندو بست کے  جدید  بنیادی ڈھانچے  کی تشکیل ہوتی ہے۔ یہ ملک میں  خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر   کے تیزی سے فروغ  میں مدد کرتا ہے اور  کسانوں کے لئے  بہتر قیمتوں کی فراہمی ، روز  گار کے وسیع مواقع ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں وسیع مواقع، زرعی پیدا وار  کے زیاں میں کمی ، ڈبہ بندی کی سطح میں اضافہ اور  ڈبہ بند خوراک کی بر آمدات میں اضافہ کرتا ہے۔ ایم او ایف پی آئی ، پی ایم کے ایس وائی  کے تحت مختلف ذیلی اسکیموں کے ذریعہ  دلچسپی کے اظہار (ای اوآئی) کو جاری کر کے  امکانی  صنعت کاروں سے  آن لائن تجاویز  /  درخواستیں طلب کرتی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی  کی ذیلی اسکیموں کے تحت  اسکیم کے  رہنما خطوط کے مطابق  اہل  درخواست کنندگان  کو نقد امداد کی شکل میں مالی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ پی ایم  کے ایس وائی  کی ذیلی اسکیموں کی  اہم خصوصیات  مندرجہ ذیل ہیں: (رہنما خطوط کی تفصیلات وزارت کی  ویب سائٹ پر دستیاب ہیں)۔

  1. میگا فوڈ پارک اسکیم:

اس ذیلی اسکیم کو واجبات کو پورا کرنے کی خاطر یکم  اپریل 2021  سے  روک دیا گیا ہے۔

  1. مربوط کولڈ چین اور  قدر میں اضافے  کا بنیادی  ڈھانچہ اسکیم:

اس کا مقصد  کھیت سے  صارفین تک  کسی  رکاوٹ کے بغیر اشیاء کی فراہمی کے لئے  اور  اس کے تحفظ کے لئے ایک مربوط کولڈ چین کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس میں  پوری سپلائی چین  یعنی  پہلے سے  ٹھنڈا کرنا، وزن کرنا، چھانٹنا،  درجہ بندی ،  کھیت کی سطح پر  ویکسنگ،  مختلف اشیاء کے لئے مختلف درجہ حرارت  والے کولڈ اسٹوریج، سی اے اسٹوریج،  پیکنگ  کی سہولیات، آئی کیو ایف، غیر باغبانی والی، باغبانی والی،  مچھلی / آبی خوراک، ڈیری، گوشت اور  پولٹری کی تقسیم کے لئے  موبائل کولنگ یونٹ وغیرہ  شامل ہیں۔

  1. خوراک کی ڈبہ بندی اور  محفوظ  کرنے کی  صلاحیت  کی تشکیل /  توسیع کی اسکیم:

اس اسکیم کا خاص مقصد ڈبہ بندی کی سطح میں اضافہ، اور قدر میں  اضافہ کرنا اور  زیاں میں کمی کرنے کے پیش نظر موجودہ  خوراک کی ڈبہ بندی  یونٹوں  کی  صلاحیتوں کو جدید  بنانا اور ان میں توسیع کرنا شا مل ہے۔ انفرادی یونٹوں کے ذریعہ بندی کی سرگرمیوں میں فصل کی کٹائی کے بعد وسیع  اقدامات کا احاطہ کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں  جلد خراب ہونے والی اشیاء کو محفوظ کرنے کی خاطر مخصوص صلاحیتوں کے ساتھ اس کی قدر میں اضافہ کرنا شامل ہے۔

  1. زرعی ڈبہ بندی کلسٹر اسکیم کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل:

اسکیم کا مقصد  صنعت کاروں کے  گروپ کو  پیدا کرنے والوں کے گروپوں / کسانوں کے گروپوں کو مربوط کر کے خوراک کی ڈبہ بندی کے کلسٹر طریقہ کار  کی بنیاد پر  خوراک کی ڈبہ بندی کے یونٹ قائم کرنا ہے اور انہیں  جدید بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ  بہتر ساز وسامان سے لیس  سپلائی چین کے ذریعہ  مارکیٹ تک پہنچانا ہے۔ زرعی  ڈبہ بندی کلسٹر  قائم کرنے کے لئے دیہی علاقے میں کم سے کم  10  ایکٹر زمین  اور شہری علاقے میں کم از کم 5  ایکٹر زمین ضروری ہے، جسے خریداری کر کے یا  کم از کم 50  سال کے لئے کرایہ پر حاصل کر کے قائم کیا جاسکتا ہے۔

  1. بیک ورڈ اور فارورڈ رابطوں کے قیام کی تشکیل:

یہ اسکیم واجبات کو پورا کرنے کی خاطر  یکم اپریل  2021  سے روک دی گئی ہے۔

  1. خوراک کی حفاظت اور  معیار  کی یقین دہانی اسکیم:

خوردنی اشیاء  کے لئے  عالمی مارکیٹ میں  معیار اور  خوراک کا محفوظ ہونا  مسابقت کا اہم  پہلو بن گیا ہے۔ ملک میں  خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر  کے  فروغ  کے لئے اس کی  مجموعی ترقی ضروری ہے۔ ان مقاصد کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت  کوالٹی کنٹرول  / خوراک کی جانچ کی لیبارٹریاں قائم کرنے  یا ان کو بہتر بنانے کے لئے مالی امداد  فراہم کر رہی ہے۔

  1. انسانی وسائل اور ادارے:
  2. تحقیق و ترقی :

اسکیم کے تحت  خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعتوں کی وزارت خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے فائدے کے لئے  مانگ پر مبنی تحقیق و ترقی کے کام کو انجام دینے کی خاطر مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

IX      ہنر مندی کا فروغ:

          اسکیم کا خاص مقصد   ڈبہ بندی کی صنعتوں کے لئے بنیادی سطح کے ورکروں، آپریٹروں، پیکنگ کرنے والوں اور اسمبلی کی لائن کے  ورکروں سے لے کر  کوالٹی کنٹرول کے سپر وائزروں وغیرہ تک ہنر مند افرادی قوت  فراہم کرنا ہے۔

X       فروغ دینے کی سرگرمیاں:

          خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت میں سرمایہ کاری  کی ہمت افزائی کرنے اور  وزارت کے ذریعہ مختلف اسکیموں کے نفاذ سے متعلق  بیداری پیدا کرنے کی خاطر  بھارت گیر سطح پر  سیمیناروں، ورک شاپس، نمائشوں وغیرہ کا انعقاد کرنا۔

  • Xi. اداروں کو مستحکم بنانا:

خوراک کی ٹیکنالوجی، انٹر پرینیور شپ اور مینجمنٹ کے  قومی ادارے کے ذریعہ  خوراک کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق و ترقی کے پروجیکٹ شروع کر کے  خوراک کی ڈبہ بندی  / ٹیکنالوجی کے لئے  بی ٹیک، ایم ٹیک  اور پی ایچ  ڈی کورس فراہم کر کے افرادی وسائل کو فروغ دینا ہے۔

  1. آپریشن  گرین اسکیم:
  1. طویل مدتی اقدامات
  • پیداواری کلسٹروں اور  ایف پی اوز  کو مستحکم کر کے اور  کسانوں کو مارکیٹ سے مربوط کر کے  کسانوں کے لئے  زیادہ قدر  کے حصول کے مخصوص اقدامات کرنا۔
  • کھیت  سے  خردہ دکانوں  تک  بنیادی ڈھانچہ قائم کر کے فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنا، مناسب  زرعی  لاجسٹک کا فروغ  اور  صارفین کے مراکز کی  ذخیرہ کرنے کی صلاحیت  کو تشکیل دینا۔
  •  خوراک کی ڈبہ بندی کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور مخصوص  پیداواری کلسٹروں  کے ساتھ  ٹھوس روابط قائم  کرکے  خوراک کی ڈبہ بندی  اور  قدر میں اضافے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا۔
  1. مختصر مدتی اقدامات:
  • اسکیم کا مقصد اہل فصلوں کو پیدا کرنے والوں کو  فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کر کے  ان کا تحفظ کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت پھلوں اور سبزیوں کے لئے ذخیرہ کرنے کی سہولتوں کو کرایہ پر لینے اور نقل وحمل کے لئے سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔
  1. پی  ایم کے ایس وائی، (1) جلد خراب ہونے والی اشیاء  کے زیاں کو کم کر کے  زرعی – باغبانی پیدا وار  کی  کھیت پر بہتر قیمت  کی پیش کش کی جاتی ہے ، (2) خوردہ فروش اور خوراک کی ڈبہ بندی کرنے والوں کو سستی  قیمت پر  اشیائے خوردنی  کو خرید کر  ان کی ڈبہ بندی کرنے کے فوائد  حاصل ہوتے ہیں اور  (3) صارفین  کے استعمال کے لئے محفوظ، مقوی  اور صحت مند ڈبہ بند خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ معلومات  خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت  جناب پرہلاد سنگھ  پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و ا۔ ق ر۔

U-560



(Release ID: 1891766) Visitor Counter : 101


Read this release in: English