بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے مالی سال 2023 میں قابل تجدید توانائی کے زمرے میں ایک گیگاواٹ سالانہ صلاحیت کے نشان کو عبور کرلیا ہے
Posted On:
13 DEC 2022 7:30PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی لمٹیڈ ملک میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے ،جس نے مجموعی طورپر این ٹی پی سی کی 9.41 فیصد تک غیر فوسل صلاحیت کے مقابلے مالی سال 2023 میں 1074.59 میگاواٹ قابل تجدید توانائی صلاحیت کو شامل کرکے قابل تجدید توانائی ( آر ای ) کے زمرے میں ایک گیگاواٹ سالانہ صلاحیت کے نشان کو عبور کرلیا ہے۔
راجستھان کے جیسلمیر میں 150 میگاواٹ اور 90 میگاواٹ کی مکمل صلاحیتوں کی کامیاب کمیشننگ کے ساتھ ڈیویکوٹ سولر پی وی پروجیکٹ کو 13 دسمبر 2022 کو تجارتی کام کاج کے لئے شرو ع کیا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی این ٹی پی سی کی منفرد تنصیبی اور تجارتی صلاحیت 58041.27 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ این ٹی پی سی کا گروپ تنصیبی اورتجارتی صلاحیت 70656.27 میگاواٹ ہوگئی ہے۔
*************
ش ح۔و ا ۔ رم
U-548
(Release ID: 1891740)
Visitor Counter : 83