دیہی ترقیات کی وزارت
دین دیال انتودیا یوجنا – قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کے تحت ملک گیر مہم
Posted On:
13 DEC 2022 6:28PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 7 ستمبر سے 20 ستمبر 2022 تک ایک سماجی موبلائزیشن مہم کا انعقاد کیا گیا تاکہ دیہی علاقوں کے باقی ماندہ اہل دیہی غریب کنبوں کو دین دیال انتیودیہ یوجنا ۔قومی دیہی روٹی روزی مشن (ڈی اے وائی ۔این آر ایل ایم )کے ایس ایچ جی فولڈ کے تحت سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) میں لانے کے لیے سماجی متحرک کاری کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ بعد میں، ریاستی دیہی روزی روٹی مشن (ایس آر ایل ایمس) کی درخواست پر، مہم کی مدت 30 ستمبر 2022 تک بڑھا دی گئی۔ اس مہم کے دوران 16,25,286 گھرانوں کو 1,29,493 ایس ایچ جیز (اپنی مدد آپ) گروپس میں متحرک کیا گیا۔
دیہی ترقی کی وزارت کی طرف سے مہم کی کامیابی کا جائزہ لیا گیا اور پتہ چلا کہ اس مہم نے معاملے کو آگے بڑھایا ہے اور باقیماندہ دیہی خواتین کو ایس ایچ جیز میں متحرک کرنے میں تیزی لائی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران اگست 2022 تک دیہی خواتین کی ایس ایچ جیز میں اوسط ماہانہ متحرک ہونے کی شرح 5,61,272 تھی اور ایک ماہ سے بھی کم عرصے کی مہم کے دوران، 16,25,286 دیہی خواتین کو مشن کے تحت ایس ایچ جی نیٹ ورک کے تحت لایا گیا۔
**********
ش ح۔ ا ک۔ ف ر
U. No.545
(Release ID: 1891734)
Visitor Counter : 118