وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

نیلامی برائے فروخت (اجرا/باز اجرا) (i) ’7.38 فیصد جی ایس 2027‘،(ii) ’7.26 فیصد جی ایس 2032‘، (iii) ’7.36 فیصد جی ایس 2052‘

Posted On: 16 JAN 2023 8:41PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے (i)یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 7,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مطلع کردہ رقم کے لیے ’’7.38 فیصد سرکاری ضمانت 2027‘‘، (ii)یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 12,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مطلع کردہ رقم کے لیے ’’7.26 فیصد سرکاری ضمانت 2032‘‘ اور (iii)متعدد قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مطلع کردہ رقم کے لیے  فروخت (اجرا/باز اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ جی او آئی کے پاس اوپر مذکور ہر سیکورٹی کے مقابلے میں 2000 کروڑ روپے تک اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی 20 جنوری، 2023 (جمعہ) کو منعقد کرے گا۔

ضمانتوں کی فروخت کی مطلع کردہ رقم کا 5 فیصد تک سرکاری ضمانتوں کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 20 جنوری، 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولوشن (ای کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 20 جنوری، 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعے ادائیگی 23 جنوری، 2023 (پیر) کو ہوگی۔

ضمانتیں ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعے جاری کردہ ’مرکزی حکومت کی سکیورٹیز میں حسب اجرا لین دین کے بارے میں رہنما خطوط‘ مجریہ آر بی آئی/19-2018/25 مورخہ 24 جولائی 2018 ، جس کی وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے، کے مطابق ’’حسب اجرا‘‘ ٹریڈنگ کی اہل ہوں گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 540


(Release ID: 1891722) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi