وزارتِ تعلیم

مرکز نے پی ایم پوشن اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے کی غرض سے مغربی بنگال کے لئے مشترکہ جائزہ مشن کی تشکیل کی

Posted On: 13 JAN 2023 8:02PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزارت نے مغربی بنگال کا دورہ کرنے کی غرض سے ایک مشترکہ جائزہ مشن کی تشکیل کی ہےتاکہ مرکز کی سرپرستی والی اسکیم ،پردھان منتری پوشن شکتی نرمان (پی ایم پوشن)  کا ماہ جنوری 2023 میں نفاذ کا جائزہ لیا جاسکے۔ یہ مشترکہ جائزہ مشن ،تغذیہ کے ماہرین ،حکومت ہند اور ریاستی  سرکار کے افسران  پر مشتمل ہے ۔ کام کاج کی شرطیں ذیل میں منسلک ہیں(ضمیمہ- I)

مشترکہ جائزہ ٹیم (جے آر ایم) ایک مخصوص مدت کے دوران ریاست ، ضلع اور اسکول کی سطح پر مذکورہ اسکیم کے  طے شدہ پیمانوں پر نفاذ کا جائزہ لے گی۔

ضمیمہ-I

مشترکہ جائزہ مشن کے لئے کام کاج کی شرطیں

  1. ریاستوں سے اسکولوں / نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کو فنڈ کی فراہمی کا جائزہ ۔
  2. اسکیم کے نفاذ کا جائزہ ۔
  3. ریاست ، ضلع اور بلاک سطح پر بندوبست سے متعلق ڈھانچے کی دستیابی کا جائزہ۔
  4. ریاست سے اسکولوں کیلئے غذائی اناج کی فراہمی سے متعلق  طریقہ کار کا جائزہ  ۔
  5. اسکیم کے خوش اسلوبی سے نفاذ کا جائزہ جس میں مداخلتوں  اور رکاوٹوں پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
  6. اہم اثاثوں کی فراہمی کا جائزہ ۔
  7. باورچی خانہ- نیز – اسٹورس کی تعمیر ۔
  8. بارچی خانے سے متعلق ساز و سامان کی سرکاری خرید / تبدیلی ۔
  9. اسکیم میں غیر سرکاری تنظیموں این جی اوز /ٹرسٹ / مرتکز باورچی خانوں کی شمولیت کا جائزہ۔
  10. فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو غذائی اناج کی لاگت کی ادائیگی کا جائزہ ۔
  11. سینئر ترین رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) کی صدارت کے تحت ضلع سطح کی کمیٹی  کی میٹنگوں کے انعقاد کا جائزہ ۔
  12. انتظامیہ سے متعلق اطلاعات کے نظام (ایم آئی ایس) کا جائزہ ۔
  13. خود کار نگرانی نظام کے نفاذ کا جائزہ ۔
  14. صحت کی جانچ کی غرض سے راشٹریہ بال سواستھیہ کاریہ کرم کے ساتھ تال میل ۔
  15. مڈ ڈے میل قواعدو ضوابط 2015 کی عملی صورت ۔
  16. ضلع ،بلاک اور اسکول کی سطح پر خوراک کی حفاظت سے متعلق رہنما ہدایات کی تشہیر ۔
  17. آدھار کے تحت بچوں اور  باورچی –نیز-معاون  کا اندراج ۔
  18. باورچی-نیز-معاون کو اعزازیہ کی ادائیگی ۔
  19. غذائی اناج اور دیگر متعلقہ چیزوں کو ذخیرہ کرنے کا نظام ۔
  20. اسکیم میں اساتذہ کا کردار۔
  21. اساتذہ ،والدین اور برادری کے ذریعہ کھانے کی جانچ ۔
  22. سبھی کھانوں کی جانچ ۔
  23. برادری کی شمولیت ۔
  24. باورچی – نیز- معاون کا بینک کھاتہ ۔
  25. اسکیم کے بارے میں بیداری۔
  26. ہنگامی اور غیر یقینی صورتحال کے بارے میں منصوبہ

تغذیہ سے متعلق پہلو

a۔کھانے سے مستفید ہونے والے بچوں کے نمونوں کی انسانی جسم کی پیمائش کا جائزہ ۔

  1. (i)قد(ii)وزن(iii)درمیانی بازو کی دوری ۔
  2. قد اور وزن کے پیمائش کی بنیاد پر باڈی ماس انڈیکس  (بی ایم آئی  ) کا حساب لگانا ۔
  3. سوئے تغذیہ کے شکار اور وافر مقدار میں تغذیہ کی فراہمی والے بچوں کی نشاندہی  کرنا۔
  4. فراہم کئے گئے کھانے کی مقدار اور معیار کا جائزہ لینا ۔
  5. پی ایم پوشن کے تحت معیار اور مقدار کے لحاظ سے فراہم کئے جانے والے کھانے کے بارے میں بچوں کو والدین اور برادری  کے اطمینان  بخش ہونے کا جائزہ لینا ۔
  6. علاقے کے لئے مخصوص بعض غذائیت سے بھرپور کھانوں کے بارے میں تجویز پیش کرنا۔

***********

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.508



(Release ID: 1891517) Visitor Counter : 80


Read this release in: English