کامرس اور صنعت کی وزارتہ

قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2022 کا اعلان  16 جنوری  2023 کو کیا جائے گا


اس ایوارڈ کے تحت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹارٹ اپ اور ان کی رہنمائی کرنے والوں   کو اعزاز سے نوازا جائے گا

ہندوستان کے پہاڑی اور شمال مشرقی خطے میں اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی  کے لئے رواں سال ایوارڈ کا ایک خصوصی زمرہ متعارف کرایا گیا ہے

اسٹارٹ اپس کے ہر فاتح کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائےگا

ایک غیر معمولی انکیوبیٹر اور ایک ایکسیلیٹر کو پندرہ  لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا

Posted On: 13 JAN 2023 6:49PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت ، امور صارفین ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 16 جنوری 2023 کو نئی دلی میں  تجارت وصنعت کے وزیر مملکت  جناب سوم پرکاش کی موجودگی میں  قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈز  کے نتائج کی اعلا ن کریں گے ۔

جناب گوئل  ایم اے اے آر جی پلیٹ فارم (سرپرستی، مشاورت  نامہ ، مدد، لچیلا پن اورترقی )  کی بھی شروعات کریں گے ،جس میں  شعبوں ،مراحل  اور کا م کاج  سے متعلق   اسٹارٹ  اپس  اور صنعت کاری  کے درمیان سرپرستی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔پورٹل کی میچ میکنگ کا مرحلہ اس موقع پر شروع کیا جائے گا ،جس سے سرپرستوں کے ساتھ  رابطہ کرنے اور  ان کی سرپرستی کی ضروریات  پر بات چیت کرنے کے لئے  اسٹارٹ اپ کو موقع ملے گا۔

قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ  2022 جو کہ ان ایوارڈ ز کا تیسرا ایڈیشن ہوگا ، کے تحت   نہ صرف  مالی فوائد کے لحاظ سے بلکہ  سماجی پر وسیع  اثرات  ڈالنے کے لئے بھی  غیر معمولی  صلاحیت  کا مظاہرہ  کرنے والے  اعلیٰ ترین اسٹارٹ اپ  اور  ان کی رہنمائی کرنے والوں کو نوازا جائے گا۔

فاتح اورفائنلسٹ اسٹارٹ اپ  اپنے کاروبارکی ترقی ،سرپرستی ، مالی اعانت ،شراکتداری  ، مارکیٹ تک رسائی کے مواقع  کے لئے ملنے والی مدد سے مستفید ہوں گے۔اس قدم سے دیگر  صنعت کاروں کے لئے  رول ماڈل کے طور پر اپنی خدمات قائم کرنے کے اہل بنایا جائے گا۔اسٹارٹ اپ کے ہر فاتح کو  پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔اس غیرایک معمولی انکیوبیٹر اور ایک ایکسیلیٹر کو  پندرہ پندرہ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

ہندوستان کے پہاڑی خطوں  اورشمال مشرقی خطوں میں اسٹارٹ اپس کی کوششوں  کو تسلیم کرنے کے لئے رواں سال ایک علیحدہ خصوصی زمرہ متعارف کرایا گیا ہے۔یہ زمرہ  خواتین کی قیادت کرنے والے اسٹارٹ اپ،  دیہی علاقوںمیں  مثبت اثرات  پیدا کرنے والے  اسٹارٹ اپ  کے لئے شروع کئے گئے خصوصی زمروں کے علاوہ    ہے۔

قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ  2022 کے لئے  17 شعبوں میں  عرضیاں  طلب کی گئی ہیں ،جن کو مزید   50 ذیلی شعبوں اور سات خصوصی زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان شعبوں میں  زراعت ، مویشی  پروری  ، تعمیر  ،  پینے کا پانی ،تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی ، توانائی ، تجارتی اداروں  سے  متعلق  ٹکنالوجی  ، ماحول   ،فیٹیک  ، ڈبہ بند خوراک ،صحت اور تندرستی ، میڈیا اور انٹر ٹینمنٹ ، صنعت 4.0 ، سکیورٹی ، خلاء، ٹرانسپورٹ اور سفرشامل ہیں۔

قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ  2020 کے تحت  ان   367  اسٹارٹ اپس کو  فاتح اورفائنلسٹ کے طورپر چنا گیا ہے ،جنہوں نے  ملک اور دنیا میں  اپنے کاروبار کو بڑھانے اور  بڑے  پیمانے پر مثبت اثرات  ڈالنے میں  مدد کی ہے۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-502



(Release ID: 1891506) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi