ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مجموعی اے کیو آئی میں بہتری کے بعد  پورے این سی آر میں جی آر اے پی کا تیسرا مرحلہ فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے


مرحلہ ایک اور مرحلہ دو کے تحت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی

Posted On: 15 JAN 2023 6:09PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ شام 4 بجے فراہم کردہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) آج 213 تک پہنچ گیا۔ مرحلہ وار رد عمل کے ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تیسرے مرحلہ کے نفاذ کے بعد سے دہلی کے مجموعی اے کیو آئی میں قابل ذکر بہتری کے پیش نظر اور آئی آئی ٹی ایم/آئی ایم ڈی کی طرف سے موسمیاتی/ موسم کی پیشن گوئی پر غور کرتے ہوئے، کمیشن کے جی آر اے پی کے تحت این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے لیے کارروائیاں کرنے کی ذیلی کمیٹی (سی اے کیو ایم) نے موجودہ ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے آج میٹنگ کی۔ دہلی-این سی آر کے مجموعی ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے، ذیلی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئیاں دہلی کے مجموعی اے کیو آئی کو آنے والے دنوں میں ’شدید‘ زمرے میں آنے کی نشاندہی نہیں کرتی ہیں اور اس کے’خراب‘اور ’بہت ہی خراب‘ زمرہ جات کے درمیان اتار چڑھاؤ آنے کا امکان ہے۔ لہذا، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ سخت پابندیوں میں نرمی کی جائے اور پورے این سی آر میں فوری اثر کے ساتھ جی آر اے پی کے تیسرے مرحلہ کو واپس لیا جائے۔

دہلی کا مجموعی اے کیو آئی آج (15.01.2023) 213 (’خراب‘ زمرہ) ریکارڈ کیا گیا، جو کہ  09.01.2023 کو مشاہدہ کردہ 434 (’شدید‘ زمرہ) کی سطح سے نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے۔ جی آر اے پی کے تیسرے مرحلہ کے تحت 06.01.2023 (جب دہلی کا مجموعی اے کیو آئی 400 تک پہنچ گیا تھا) روکے جانے والے/پابندی کے اقدامات نے اے کیو آئی کی سطح کو مستحکم کرنے میں بھی مدد کی ہو گی،  اس طرح دہلی- این سی آر کی مجموعی ہوا کا معیار بہتر ہوا ہے۔ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشن گوئی بھی آنے والے دنوں میں اے کیو آئی کی سطح کے ’شدید‘ زمرے تک پہنچنے کی پیش گوئی نہیں کرتی ہے۔

جی آر اے پی کے تحت کارروائیاں کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی کے سابقہ فیصلوں کی بنیاد پر، جی آر اے پی کے تیسرے مرحلہ تک حفاظتی/پابندی والی کارروائیاں پہلے مرحلہ کے لیے مورخہ 5 اکتوبر 2022 اور دوسرے مرحلہ کے لیے 19 اکتوبر 2022 کا آرڈر؛ اور تیسرے مرحلہ کے لیے 6 جنوری 2023 کا آرڈر پہلے سے ہی نافذ العمل ہیں۔جی آر اے پی کے تیسرے اور چوتھے مرحلہ کو جی آر اے پی کی ذیلی کمیٹی کے ذریعے دہلی میں ہوا کے معیار کے مروجہ منظر نامے کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً لاگو کیا جاتا ہے اور اس کے بعد اسے منسوخ کر دیا جاتا ہے۔

مزید برآں، چونکہ جی آر اے پی کے تحت خاص طور پر تیسرے اور چوتھے مرحلہ تک کی کارروائیاں بنیادی طور پر ایک ہنگامی ردعمل ہیں اور معاشرے کے ایک بڑے طبقے کو متاثر کرنے والی فطرت میں خلل ڈالنے والی ہیں، اس کے مطابق ذیلی کمیٹی نے 06 جنوری، 2023 کو جاری کردہ حکم نامے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت تیسرے مرحلہ کے تحت کارروائیوں کو فوری طور پر لاگو کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔جی آر اے پی کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تحت تمام کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان کی نگرانی کی جائے گی اور ان کا جائزہ لیا جائے گا تا کہ آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر کی مجموعی ہوا کا معیار مزید خراب نہ ہو۔ تمام عمل آوری ایجنسیاں سخت نگرانی رکھیں اور خاص طور پر جی آر اے پی کے مرحلہ ایک اور دو کے تحت اقدامات کو تیز کریں جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • سڑکوں کی مکینیکل/ویکیوم پر مبنی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
  • سڑکوں پر خاص طور پر ہاٹ اسپاٹس، ہیوی ٹریفک کوریڈورز، گردو و غبار جمع ہونے والے  علاقوں (بھیڑ بھاڑ کے اوقات سے پہلے) اور مخصوص جگہوں/ لینڈ فلز میں جمع ہونے والی دھول کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے سڑکوں پر دھول دبانے والے (کم از کم ہر دوسرے دن) کے استعمال کے ساتھ ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائیں۔
  • سی اینڈ ڈی سائٹس پر گرد و غبار کو  کنٹرول کرنے کے اقدامات کا باقاعدہ معائنہ اور سختی سے نفاذ۔
  • ہوٹلوں، ریستوراں اور کھلی کھانے پینے کی جگہوں میں تندور سمیت کوئلہ / لکڑی کی اجازت نہ دیں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہوٹل، ریستوراں اور کھلے کھانے والے صرف بجلی / صاف ایندھن گیس پر مبنی آلات استعمال کریں
  • پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی حوصلہ شکنی کے لیے پارکنگ فیس میں اضافہ کریں اور
  • ہنگامی اور ضروری خدمات کے علاوہ ڈیزل جنریٹرز کے استعمال پر پابندی لگائیں اور ہدایت نمبر 54 سے 57 مورخہ 08.02.2022 کے مطابق صنعتی ایپلی کیشنز کے لیے ان کے استعمال کو منظم کریں۔

سی اینڈ ڈی پروجیکٹ سائٹس اور صنعتی اکائیاں جنہیں مختلف قانونی ہدایات، قواعد، رہنما خطوط وغیرہ کی خلاف ورزیوں/ عدم تعمیل کی وجہ سے مخصوص بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کسی بھی صورت میں کمیشن کے کسی خاص حکم کے بغیر اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔

مزید برآں، کمیشن نے ایک بار پھر این سی آر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جی آر اے پی کو لاگو کرنے میں تعاون کریں اور جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر میں مذکور اقدامات پر عمل کریں۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ:

  • پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور ذاتی گاڑیوں کا استعمال کم سے کم کریں۔
  • اپنی گاڑیوں میں تجویز کردہ وقفوں پر ایئر فلٹرز کو باقاعدگی سے تبدیل کریں۔
  • گرد و غبار پیدا کرنے والی تعمیراتی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔

این سی آر اور ڈی پی سی سی کے جی آر اے پی اور آلودگی کنٹرول بورڈز (پی سی بی) کے تحت اقدامات کو لاگو کرنے کے لیے ذمہ دار مختلف ایجنسیوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ این سی آر میں جی آر اے پی کے تحت پہلے اور دوسرے مرحلہ کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ہوا کے معیار کو خراب ہونے سے روکا جا سکے۔

مزید برآں، کمیشن آنے والے دنوں میں جی آر اے پی پر مناسب فیصلے کے لیے ہوا کے معیار کے منظر نامے پر گہری نظر رکھے گا۔ جی آر اے پی کا نظرثانی شدہ شیڈول کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور caqm.nic.in کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 490



(Release ID: 1891501) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Tamil