وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت نے دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز   کے آغاز کے موقع پر کاشی وشوناتھ کوریڈور پر ایک عظیم الشان تعارفی پروگرام 'سُر سریتا – گنگا کا ترانہ' کا اہتمام کیا


یہ دریائی  کروز   ہندوستان کے آبی گزرگاہوں کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کرے گی  اور دریائی سیاحت کے ایک نئے دور کا آغاز بھی کرے گی: جناب  سربانند سونووال

ما ں  گنگا: ’ارتھ گنگا‘  پر ایک موبائل سائنسی نمائش بھی وارانسی سے ہری  جھنڈی دکھا کر روانہ  کی گئی

Posted On: 12 JAN 2023 9:19PM by PIB Delhi

جھلکیاں:

  • وزیر اعظم کل دریائی سیاحت  کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
  • ایم وی گنگا ولاس کروز میں سفر کرنے والے سیاح، ماں گنگا کی اہمیت اور اس کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہوتے ہیں۔
  • گنگا ولاس کروز 51 دنوں کے سفر میں اتر پردیش، بہار، بنگلہ دیش اور آسام کو عبور کرے گی۔

ثقافت کی وزارت نے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز کے آغاز کے موقع پر آج ایک عظیم الشان تعارفی  ثقافتی پروگرام 'سُر سریتا - گنگا کا ترانہ' کا انعقاد کیا۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل 13 جنوری کو کروز کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ معروف گلوکار شنکر مہادیون نے آج کاشی وشوناتھ کوریڈور میں منعقد ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کی قیادت کی اور اپنے خوبصورت گانوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔

اس موقع پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ایم وی گنگا ولاس کے افتتاح کے ساتھ دنیا کا سب سے طویل دریائی کروز شروع ہونے والا ہے۔ یہ ہندوستان کے آبی گزرگاہوں کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کرے گا اور دریائی کروز سیاحت کے ایک نئے دور کا آغاز بھی کرے گا۔

اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب  یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کاشی دریائی کروز کی مدد سے نئے دور کے لیے خود کو شروع کرنے جا رہا ہے۔ کاشی کو دنیا کے ثقافتی اور روحانی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کاشی نے اپنی قدیم روح کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر خود کو قائم کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زمین اور آسمان کے ساتھ اب کاشی کو آبی گزرگاہوں سے بھی جوڑا جائے گا۔

کنسرٹ کے دوران گنگا ولاس کروز میں سفر کرنے والے سیاحوں سمیت دیگر معززین نے سُر ترنگینیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ گنگا ماں کی اہمیت اور اس کے تئیں اپنی  ذمہ داریوں سے بھی واقف کرائے گئے ۔ اس سُر سندھیا نے یہ احساس دلایا کہ کس طرح ماں گنگا ہر ہندوستانی اور پوری انسانیت کے لیے دیوی کے طور پر قابل احترام ہے۔

گنگا ولاس کروز 51 دنوں کے سفر میں اتر  پردیش، بہار، بنگلہ دیش اور آسام کو عبور کرے گی۔ ان مقامات کی دریا سے جڑے افسانوں اور داستانوں کی اپنی تاریخ ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس کنسرٹ میں مختلف الذوق  افراد کی تسکین کے لیے کنسرٹ کے لیے گانوں کا انتخاب مختلف ریاستوں سے کیا گیا ہے۔

آسام، بہار اور بنگال کے لوک موسیقاروں نے مقبول گلوکار شنکر مہادیون میں شامل ہو کر گنگا، جمنا اور برہم پترا  دریاؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریباً  ایک گھنٹے کے شو کا اختتام شنکر مہادیون کے 'کارتویہ گنگا' کے ساتھ ہوا۔ 'کارتویہ گنگا' ندی کی دیوی سے وعدہ کرتا ہے کہ ہر ہندو ستانی اس کا ہمیشہ خیال رکھے گا۔ ہم سب اس کے پانی کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، کیونکہ وہ ہمیشہ ہماری حفاظت کرتی رہی ہے۔ تقریب کے دوران دریا، اور اس کی لازوال افادیت  کو بھی ایک آڈیو  ویژول پریزنٹیشن کے ذریعے دکھایا گیا۔

ایک اور دلچسپ تقریب میں، نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم)، کولکاتہ نے وزارت ثقافت کے تحت 12 جنوری سے ماں  گنگا: ارتھ گنگا پر ایک موبائل سائنسی نمائش کا انعقاد کیا۔ کنسرٹ سے قبل وارانسی سے نمائش کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ یہ نمائش مقدس ندی کے تحفظ اور بحالی کے بارے میں عوامی بیداری کے لیے گنگا کو خراج تحسین ہے۔ یہ نمائش دریائے گنگا کے قریب واقع اضلاع / مقامات پر سفر کرے گی۔ نمائشوں میں 18 پینلز رکھے گئے ہیں ،جن میں گنگا، گنگا کے  ڈیموں کی معاون ندیوں اور  سندربن سمیت دیگر شامل ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S29T.jpg

پینلز کی مکمل فہرست کے لئے یہاں کلک کریں

 

********************

 

ش ح۔ ا ک۔ ق ر

U. No.421



(Release ID: 1890892) Visitor Counter : 98


Read this release in: English