زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

امید ہے کہ مدھیہ پردیش کا نئی بلندیوں کو چھوئے گا، مرکزی سرکار  ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہے: جناب تومر


اندور سے سرمایہ کاری کے ایک نئے عہد کا آغاز ہو رہا ہے: وزیر اعلیٰ

عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس کی اختتامی تقریب

Posted On: 12 JAN 2023 8:48PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے اور ہر میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک کے نامور صنعت کاروں نے عالمی سرمایہ کاری اجلاس - 2023 میں شرکت کی، اس کے ساتھ ساتھ  84ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔  یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ  مدھیہ پردیش کا ایک شہری  اور مرکزی وزیر  ہونے کے ناطے میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مرکزی سرکار  اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت ریاست کی حمایت کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ جناب تومر نے آج اندور میں  عالمی سرمایہ کاری اجلاس -2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

جناب تومر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب  مدھیہ پردیش میں صرف چند کارخانے اور مٹھی بھر صنعت کار ہوا کرتے تھے۔ سال 2003 سے پہلے صنعتی شعبے میں کام کرنے والا ایک شخص اس قدر مایوسی کا شکار تھا کہ اس نے سوچا کہ اگر وہ مزید کام کرنا چاہتا ہے تو اسے دوسری ریاست میں ہجرت کرنا پڑے گی۔ جب سے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے  عہدہ  سنبھالا ہے، وہ مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔ غریبوں کے معیار زندگی میں تبدیلیاں آئیں، انہیں نظر انداز نہیں کیا گیا۔ سرکار  ریاست کو صنعت، زراعت کی ترقی کے میدان میں آگے بڑھانے میں مصروف ہے اور ریاست ہر میدان میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کی کوششوں کا  ہی نتیجہ ہے کہ ریاست میں عالمی سرمایہ کاری اجلاس کا آغاز ہوا اور آج مدھیہ پردیش میں انقلابی تبدیلی آگئی ہے، چاہے وہ سڑک ہو، ریل ہو یا ہوائی رابطہ ہو۔ زراعت کے شعبے میں حیرت انگیز کام ہوا ہے۔ زراعت کے شعبے میں کسی بھی ریاست کو لگاتار سات بار کرشی کرمن ایوارڈ نہیں ملا، مدھیہ پردیش کو یہ امتیاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ چاہے غریبوں کو گھر فراہم کرنے کا کام ہو یا سڑکوں کے نیٹ ورک کی توسیع، ڈیجیٹل سرگرمی، زراعت کے بنیادی ڈھانچے وغیرہ میں ریاست پہلی انعام یافتہ بن کر ابھری ہے۔ ملک کی شرح نمو میں بھی  مدھیہ پردیش  کا ایک بہت بڑا حصہ ہے. وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت ملک کو آگے لے جانے کی کامیاب کوششیں کر رہی ہے۔ ان کی ہم رکابی میں، جناب چوہان کی سرکار  ریاست میں مستحکم رفتار سے کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر صنعت کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے انہیں ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ انہیں شکایت کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔

اس موقع پر وزیراعلی  جناب چوہان نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے وہ اکیلے نہیں ہیں۔ وزیر اعظم جناب مودی کی رہنمائی اور دور اندیش قیادت اور مرکزی وزراء کا تعاون بھی  اس میں شامل ہے۔ جب بھی ضرورت پڑی ہے ،  ہم ساتھ مل کر چلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی سرمایہ کاری اجلاس سے الوداعی وقت ہے۔ اندور سے سرمایہ کاری کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ مدھیہ پردیش ایسی ریاست ہے جو انگلی پکڑے گی اور جب ایسا کرے گی تو کبھی  گرنے نہیں دے گی۔ ہم نے آپ سب کو محبت کے بندھن میں باندھا ہے۔ جس قربت اور محبت سے 84 ممالک کے لوگ ملے، اس سے ایسا لگتا تھا جیسے پوری دنیا اندور میں اتر آئی ہے۔ یہ حیرت انگیز محبت ہے۔ یہ بھی ہندوستان کی اقدار ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم نے جی 20 کے لیے وسودھیو کٹمبکم کا پیغام بھی دیا ہے۔ سب کے ساتھ اپنے جیسا سلوک کرو۔ ہر کوئی ہمارے جیسا ہے۔ کوئی بھی ملک ہو، ہم ایک ہیں، پوری دنیا ایک خاندان ہے۔ بھارت کہتا ہے جیو اور جینے دو۔ دنیا کی بھلائی ہو۔ یہ ہم نے بچوں کو سکھایا ہے۔ ہم نے کبھی صرف ہندوستان کی بھلائی کی خواہش نہیں کی۔ جی 20 کا انعقاد ہندوستان کی صدارت میں ہو رہا ہے۔ اس سے دنیا کی فلاح کی راہ ہموار ہوگی۔

پروگرام سے مرکزی وزراء جناب جیوترادتیہ سندھیا اور ڈاکٹر وریندر کمار نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اسٹیل کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، مدھیہ پردیش کے وزیر  صنعت  جناب راجیہ وردھن سنگھ وغیرہ  بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ج ق۔ ن ا۔

U- 422



(Release ID: 1890891) Visitor Counter : 113


Read this release in: English