ٹیکسٹائلز کی وزارت

ہندوستان سے دیگر ملکوں کے لئے خام ریشم کی برآمد میں اضافہ حاصل کرنے میں سیلک سامگر-دو اسکیم کامیاب ہے

Posted On: 14 DEC 2022 5:40PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت کلسٹر ڈیولپمینٹ پروگرام سمیت مختلف کمپوننٹس کے ذریعہ نیشنل ہینڈلوم ڈیو لپمینٹ  پروگرام کے تحت مالی امداد فراہم کرتی ہے ۔اس اسکیم کے تحت ضرورت پر مالی امداد ریاستی سرکاروں کے رہنما خطوط کے مطابق مکمل تجاویز کی حصولی پر فراہم کی جاتی ہے ۔یہ مالی امداد مختلف طریقہ کار کے نفاذ کے لئے فراہم کی جاتی ہے جن میں جدید کرگھے اور امدادی سامان ، لائٹننگ یونٹس ، ورک شیڈ ڈیزائن اور پروڈکٹ ڈیولپمینٹ اور مارکٹنگ سپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔

2015-16 سے2022-23 تک (31.10.2022 تک) ملک میں 600 ہینڈلوم کلسٹرس کو مالی امداد فراہم کی گئی جس میں تلنگانہ کی ریاست میں 30 کلسٹرس شامل ہیں ۔ ہینڈ لوم کلسٹرس کوفراہم کی گئی مالی امداد  کی ریاست کے اعتبار سے تفصیل ضمیمہ میں شامل ہے۔

 

ضمیمہ

2015-16 سے2022-23 تک (31.10.2022 تک) ریاست کے اعتبار سے کلسٹروں کو فراہم کی گئی مالی امداد

نمبر شمال

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام

کلسٹرس کو فراہم کی گائی مالی امداد کی تعداد

1

آسام

62

2

آندھرا پردیش

69

3

اروناچل پردیش

15

4

بہار

28

5

چھتیس گڑھ

12

6

گجرات

6

8

ہماچل پردیش

15

9

جموں و کشمیر

15

10

لداخ

1

11

جھارکھنڈ

30

12

کرناٹک

9

13

کیرالہ

14

14

مدھیہ پردیش

11

15

مہاراشٹر

6

16

منی پور

31

17

میگھالیہ

3

18

میزورم

22

19

ناگالینڈ

13

20

اڈیشہ

34

22

راجستھان

2

23

سکم

1

24

تمل ناڈو

66

25

تلنگانہ

30

26

تریپورہ

16

27

اترپردیش

60

28

جھارکھنڈ

3

29

مغربی بنگال

26

 

میزان

600

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.396



(Release ID: 1890664) Visitor Counter : 83


Read this release in: English