ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہمیں 2030 تک 100 بلین امریکی ڈالر کے ٹیکسٹائل برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کا یقین ہے: جناب پیوش گوئل
ہندوستان کی 75 ہاتھ سے بنی ساڑیوں کا جشن منانے کے لیے ‘میری ساڑی میرا فخر’ فیسٹول دہلی میں منعقد کیا جائے گا: جناب پیوش گوئل
کاشی کا تمل ناڈو سے گہرا رابطہ ہے: جناب پیوش گوئل
دو روزہ کاشی تمل سماگم کے دوران ٹیکسٹائل شعبے کا خاکہ تیار کیا جائے گا
Posted On:
14 DEC 2022 8:02PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل، امور صارفین ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کو 2030 تک 100 بلین امریکی ڈالر کے ٹیکسٹائل برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کا یقین ہے۔ وہ آج اترپردیش کے وارانسی میں آج دو روزہ کاشی تمل سماگم کے دوران میڈیا کے افراد سے بات چیت کر رہے تھے۔
وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ ہندوستان کی 75 ہاتھ سے بنی ساڑھیوں کا جشن منانے کے لیے نئی دہلی میں ایک منفرد اور اپنی نوعیت کی ایک نمائش ‘وراثت’ کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میلے میں ‘میری ساڑی میرا فخر’ ہاتھ سے بنی ساڑھیوں کی نمائش کی جائے گی جن میں پٹولا، بنارسی، پٹھانی، کانجیورم اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 دسمبر سے جن پتھ ہاٹ، نئی دہلی میں شروع ہونے والے میلے میں ملک بھر سے بنکر حصہ لیں گے۔
جناب گوئل نے بطور خاص اس بات کا ذکر کیا کہ کاشی کا تمل ناڈو کے ساتھ گہرا رابطہ رہا ہے اور کہا کہ کاشی میں جو پٹاخے داغے گئے وہ انہیں دیودیو دیپاولی کی یاد دلاتے ہیں جنہیں شیو کاشی میں بنایا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح تمل ناڈو میں ٹینکاشی، جو کہ اپنے بڑے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بھی جانا جاتا ہے، کاشی سے بھی گہرا رابطہ ہے۔
جناب گوئل نے بات چیت کے دوران کہا کہ کاشی کا تمل ناڈو سے تعلق ہے۔ کاشی پر تمل ناڈو کا اثر ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ تقریباً 2000 سال قبل چیتناد گروپ سے تعلق رکھنے والے لوگ کاشی آئے تھے اور تب سے یہ ریاست کا ایک حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر سے ٹیکسٹائل سیکٹر کا وفد دو روزہ ایونٹ میں شرکت کے لیے کاشی پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرکاء سے ملاقاتوں اور بات چیت کے بعد اس شعبے کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔
***********
ش ح ۔ ع ح۔
U. No.392
(Release ID: 1890661)
Visitor Counter : 115